حقوق انسانی

آسام :اکھل گگوئی این ایس اے کے تحت گرفتار،دہلی میں مظاہرہ

 اکھل گگوئی کو ایک بار پھر آسام پولیس نے این ایس اے کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ 13ستمبر کو ریاستی پولیس نے ‘کرشک مکتی سنگرام سمیتی ‘(کے ایم ایس ایس )کے صدر گگوئی پر ملک سے غداری کا الزام لگاتے ہوئے ان کو گرفتار کیا ہے ۔

akhil-gogoi-pti

نئی دہلی : کسانوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے والے سماجی کارکن اکھل گگوئی کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی میں تین بجے آسام بھون پر دہلی ایکشن کمیٹی فارآسام کی جانب سے احتجاج اور مظاہرہ کیا جائے گا۔ واضح ہوکہ اکھل گگوئی کو ایک بار پھر آسام پولیس نے این ایس اے کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ 13ستمبر کو ریاستی پولیس نے ‘کرشک مکتی سنگرام سمیتی ‘(کے ایم ایس ایس )کے صدر گگوئی پر ملک سے غداری کا الزام لگاتے ہوئے ان کو گرفتار کیا ہے ۔غور طلب ہے کہ گگوئی آسام کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی شدت پسند مخالفت اور تنقید کے لیے جانے جاتے ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ریلی میں عوام کو حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے لیے اکسایا تھا۔

اس ریلی میں انہوں نے مودی سرکار کے ہندو بنگلہ دیشیوں سے متعلق ایک فیصلے کی مخالفت کی تھی ۔اس میں انہو ں نےآسام معاہدہ 1985کی بھی تنقید کی تھی ۔گگوئی کے بارے میں کہا گیا کہ انہوں نےریاست میں مقیم ہندو بنگلہ دیشیوں کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کی اب وہ وقت آگیا ہے کہ عوام کو حکومت کے خلاف اےکے 47اٹھا لینا چاہیے ،انہوں اس سلسلے میں آسام کے ایک روایتی تلوار’ ہینگ ڈنگ ‘کا نام بھی لیاتھا۔یہ تلور کسی زمانے میں ‘اہوم آرمی’ اپنی حفاظت کی غرض سے کرتے تھے ۔

اس سلسلے میں ان کے وکیل پرانجل گگوئی نے دی وائر کو بتا یا کہ گگوئی کے خلاف این ایس اے کے تحت کل 12مقدمے درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کچھ مقدمات گوہاٹی اور جکھلابندا سمیت دوسرے شہروں میں درج کیے گئے ہیں۔ان میں سے کوئی بھی کیس نیا نہیں ہے، لیکن ان سب کو ریاست کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کے نام پر بھی پیش کیا گیاہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ جب عدالت میں ان پر نئے مقدمات بنائے گئے تو ان کو ملک سے غداری کے معاملے میں ضمانت نہیں ملی۔اس طرح ان کو ایک نئے چارج کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور جیل بھیج دیا گیا ۔اب ہوم ڈیپارٹمنٹ تین ممبروں کی کمیٹی بنائے گی جو گگوئی سے پوچھ تاچھ کرے گی ۔