خبریں

چھتیس گڑھ : سینئر صحافی ونود ورما عدالتی حراست میں بھیجے گئے

 گزشتہ27 اکتوبر کو غازی آباد سےانہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔مسٹر ورما کو عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں  بھیج دیاہے۔

VinodVerma_FBProfile

رائے پور:چھتیس گڑھ میں ایک وزیر کی مبینہ فحش سی ڈی کے معاملے میں اترپردیش کے غازی آباد سےگرفتار سینئر صحافی ونود ورما کو آج عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ مسٹر ورما کو پولیس نے آج ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر رائے پور ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج بھاویش کمار وٹی کی عدالت میں پیش كيا۔

یہ بھی پڑھیں: ونود ورما کی گرفتاری : بی جے پی رہنماؤں کو پارٹی کی عزت کاذراخیال نہیں؟

پولس نے عدالت سے مزید ریمانڈ کا مطالبہ نہیں کیا، جس کے بعد مسٹر ورما کو عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں  بھیج دیاہے۔مسٹر ورما کو اس سے قبل غازی آباد سے ٹرانزٹ ریمانڈ پرلا کر 29 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

پولیس کی درخواست پرعدالت نے ونود ورما کو تین دن کے لئے پولس ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ گزشتہ27 اکتوبر کو غازی آباد سےانہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے وکلاء آج یا کل ان کی ضمانت کے لئے عرضی داخل کریں گے۔