آئی پی ایس افسر سوریہ کمار شکلا نے وائرل ویڈیو کو شرارتاً کانٹ چھانٹکر دکھائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ہم آہنگی اورپر امن ماحول بنانے کا حلف لے رہے تھے۔
نئی دہلی : اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل (ہوم گارڈس) سوریہ کمار شکلا کے ذریعے ایک پروگرام میں رام مندر تعمیر کے مبینہ طور پر حلف لئے جانے کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔لکھ لکھنؤ یونیورسٹی میں دو دن پہلے منعقد ایک پروگرام میں سینئر آئی پی ایس افسر سوریہ کمار شکلا نے شرکت کی تھی۔ اس پروگرام کے ایک ویڈیو میں منچ پر موجود لوگ ہاتھ اٹھاکر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرانے کا حلف لیتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔
خبررساں ایجنسی بھاشا کے مطابق ویڈیو میں یہ لوگ عہد لے رہے کہ’ ہم تمام رام بھکت یہ حلف لیتے ہیں کہ جلد سے جلد رام مندر کی عالیشان تعمیر ہو ‘ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔حالانکہ اس کو دستور العمل کی خلاف ورزی مانا جا رہا ہے۔ سپا کے نیشنل سکریٹری راجیندر چودھری کا کہنا ہے کہ ہر افسر اپنی نوکری کی شرطوں سے بندھا ہوا ہے، جو بھی ان کی خلاف ورزی کرےگا اس کے خلاف کارروائی کرنا واجب ہے۔ سوریہ کمار شکلا سرکاری عہدے پر ہیں اور ان کو عوامی پلیٹ فارم پر ایسا حلف لینے کی چھوٹ نہیں ہے۔
اس بیچ، شکلا نے وائرل ویڈیو کو شرارتاً کاٹ چھانٹکر دکھائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ہم آہنگی کا ماحول بنانے کا حلف لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں گفتگو ہو رہی تھی کہ اگر ہندو اور مسلم لوگ ملکر ایودھیا میں مندر کی تعمیر اور کچھ دوری پر مسجد کی تعمیر کی بات کرتے ہیں تو پرانا تنازعہ سلجھ جائےگا، اور سماج میں لوگ اخلاص سے رہ سکیںگے۔ خود سپریم کورٹنے بھی بات چیت کے ذریعے تنازعے کا حل نکالنے کی بات کہی تھی۔
We disassociate ourselves from the act of a senior #IPS officer as shown in the video & reiterate that it is against the ethos of neutrality, fairness and uprightness that Indian Police Service stands for. pic.twitter.com/PoAxmlFBfL
— IPS Association (@IPS_Association) February 2, 2018
دریں اثنا انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) ایسو سی ایشن نے اس معاملے کی مذمت کی ہے اور اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم اس سینئر پولیس آفیسر کی اس حرکت سے اپنے آپ کو الگ کرتے ہیں ،کیوں کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ہندوستانی پولیس سروس کی روح کے خلاف ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں