خبریں

دی وائر کے خلاف جے شاہ کے مقدمہ کی کارروائی پر سپریم کورٹ کی12 اپریل تک روک

 دی وائرپرجے شاہ  کی کمپنی کے بارے میں لکھے ایک مضمون کو لےکر  ہتک عزت کی شکایت دائر کی  گئی تھی جس پر نچلی عدالت نےدی وائر کے خلاف ایک عبوری فیصلہ سنایا تھا۔

Photo: PTI

فوٹو : پی ٹی آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ  نے آج گجرات کی نچلی عدالت کو ہدایت دی ہے کہ  نیوز پورٹل ‘ دی وائر ‘ اور اس کے صحافیوں کے خلاف بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جےامت شاہ کے ذریعے ہتک عزت کی شکایت کے معاملے میں 12 اپریل تک کارروائی نہ  کی جائے۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دھننجےوائی چندرچوڑکی تین رکنی عدالتی بنچ نے صحافیوں کے خلاف شکایت دائر کرنے والے جےامت شاہ اور دوسرےکو اس عرضی پر دو ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ۔  ان صحافیوں نے گجرات ہائی کورٹکے فیصلے کو چیلنج دیا ہے جس نے ان کے خلاف نچلی عدالت کے فیصلے کو ردکرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بنچ نے تبصرہ کیا کہ میڈیا کو اور زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے اور وہ کسی بھی آدمی کے بارے میں جو دل میں آئے نہیں لکھ سکتا ہے۔چیف جسٹس نے بار بار یہ دوہرایا کہ وہ پیش نظر معاملے کے تناظر میں تبصرہ نہیں کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کئی بار تو صحافی اس طرح سے لکھتے ہیں جو عدالت کی توہین  ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا، ” میں نے کئی بار بولنے اور اظہار کی آزادی کے بارے میں کہا ہے۔  ہم میڈیا پر لگام  لگانے نہیں جا رہے۔  میڈیا پر لگام  لگانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔  لیکن پریس کو اور زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے۔گجرات ہائی کورٹ  نے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے لئے نیوز پورٹل کی عرضی آٹھ جنوری کو خارج کر دی تھیں۔  دی وائرپرجے شاہ  کی کمپنی کے بارے میں لکھے ایک مضمون کو لےکر ہتک عزت کی شکایت دائر کی  گئی تھی جس پر نچلی عدالت نےدی وائر کے خلاف ایک عبوری فیصلہ سنایا تھا۔

ہائی کورٹ  نے دی وائر کی عرضی اس بنیاد پر خارج کر دی تھی کہ ‘ گولڈن ٹچ آف جے امت شاہ ‘ کے عنوان سے شائع مضمون اصل میں لائق ہتک عزت ہے اور نچلی عدالت کو اس معاملے میں آگے کارروائی کرنی چاہیے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے  ان پٹ کے ساتھ)