خبریں

جنید قتل معاملہ : شنوائی پر اگلے حکم تک روک

جنید کے والد جلال الدین نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ہریانہ پولیس نے اس معاملہ میں ایک ملزم کو چھوڑ کر باقی تینوں ملزموں پر قانون کی ہلکی دفعات لگائی ہیں ۔

فوٹو: یو این آئی

فوٹو: یو این آئی

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج  جنیدقتل معاملہ میں نچلی عدالت میں چل رہی شنوائی پر اگلے حکم تک کے لئے  روک لگا دی ہے ۔جسٹس کورین جوزف اور جسٹس ایم ایم شانتن گوڑ کی بنچ نے معاملے کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)سے جانچ کرائے جانے کی درخواست پر مرکز اور ہریانہ حکومت سے جواب بھی طلب کیا۔

غور طلب ہے کہ جنید کے والد جلال الدین نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ہریانہ پولیس نے اس معاملہ میں ایک ملزم کو چھوڑ کر باقی تینوں ملزموں پر قانون کی ہلکی دفعات لگائی ہیں ۔واضح ہو کہ 22جون 2017 میں جنید خان کو ٹرین میں سیٹ کو لےکر ہوئے تنازعہ کےبعدیہ کہہ کر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھاکہ اس کے پاس گائے کا گوشت ہے۔

(خبر رساں ایجنسی یو این آئی اُردو کے ان پٹ کے ساتھ)