گزشتہ دنوں بارہویں کے اکاؤنٹ اور بزنس اسٹڈیز کے امتحانات کے پیپر لیک ہونے کی بھی خبریں میڈ یا میں آئی تھیں لیکن سی بی ایس ای نے اسکی تردید کی تھی ۔
نئی دہلی: سی بی ایس ای نے دسویں اور بارہویں کے دوپرچے لیک ہونے کے مد نظر ان پرچوں کے امتحانات دوبارہ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سی بی ایس ای کے کنٹرولر آف اگزامنیشن کی طرف سے آج یہاں جاری نوٹس کے مطابق بارہویں جماعت کےمعاشیات اور دسویں جماعت کےریاضی کے پیپر لیک ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ امتحان کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان امتحانات کےلئے نئی تاریخوں اور اس سے متعلق دیگرتفصیلات ایک ہفتہ کے اندر سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائیں گی۔
اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایم ایچ آر ڈی منسٹر پرکاش جاویڈکر سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ،اور سخت کارروائی کر نے کے لیے کہا ہے۔
PM Narendra Modi spoke to HRD Minister Prakash Javadekar and conveyed his unhappiness over the paper leak issue, asked for strict action: Sources
— ANI (@ANI) March 28, 2018
واضح ہوکہ گزشتہ دنوں بارہویں کے اکاؤنٹ اور بزنس اسٹڈیز کے امتحانات کے پیپر لیک ہونے کی بھی خبریں میدیا میں آئی تھیں لیکن سی بی ایس ای نے اسکی تردید کی تھی ۔حالاں کہ دہلی حکومت کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اکاؤنٹ امتحان کا پیپر لیک ہونے کی اطلاع خود ٹوئٹ کرکے دی تھی اور اسکی جانچ کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
Received complaints about the Class 12 CBSE Accountancy paper being leaked. Have asked officers of Directorate of Education to investigate and lodge a complaint with CBSE.
Swift action must be taken, so that hard-working students don't suffer due to negligence of CBSE.— Manish Sisodia (@msisodia) March 15, 2018
Some parts of the paper were leaked on WhatsApp & we've made Police complaint regarding it. Investigation is underway & strict action will be taken. We have also decided to tighten security for the time when papers are being distributed: HRD Minister on X, XII CBSE paper leak pic.twitter.com/0HtqsJtB7K
— ANI (@ANI) March 28, 2018
ایم ایچ آر ڈی منسٹر پرکاش جاویڈکر نے کہا ہے کہ پیپر کے کچھ حصے وہاٹس ایپ پر لیک ہوئے ۔ہم نے اس کی جانکاری پولیس کو دے دی ہے۔جانچ چل رہی ہے اور اس سلسلے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نےیہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جب پرچے تقسیم کیے جائیں تو اس وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں۔یہ امتحان پورے ملک میں ہوتا ہے لیکن پرچہ لیک کی خبرصرف دہلی کے کچھ اسکولوں سے موصول ہوئی ہے۔دریں اثنامرکزی کابینہ نے اس بات کو منظوری دے دی ہے کہ آئندہ سال سے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی لیک پروف کو یقینی بنائے گی ۔
(خبررساں ایجنسی اے این آئی اور یواین آئی اردوکے ان پٹ کے ساتھ۔)
Categories: خبریں