رجحانات میں بی جے پی 113،کانگریس 67اور جے ڈی ایس 40 سیٹوں پر آگے۔
نئی دہلی : ابھی تک کے رجحانات میں بی جے پی، کانگریس سے آگے چل رہی ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق بی جے پی 113 سیٹوں پر آگے ہے تو کانگریس 67 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔وہیں جے ڈی ایس کے امید وار 40 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدھا رمیا اپنی دونوں ہی سیٹوں چامنڈیشوری اور بادامی سیٹ پر پیچھے ہیں ۔وہیں جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی رام نگر سیٹ سے 1000 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
BJP CM Candidate BS Yeddyurappa leading from Shikaripura seat by 3420 votes over Congress's GB Malatesh (file pic) #KarnatakaElections2018 pic.twitter.com/tF8PZ6fGfA
— ANI (@ANI) May 15, 2018
بی جے پی کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار بی ایس یدورپا شکاری پور سیٹ پر 3420 ووٹ کے فرق سے آگے چل رہے ہیں۔ یہاں ان کا مقابلہ کانگریس کے امیدوار جی بی ملتیش سے ہے۔الیکشن کے بعد کے سروے میں ریاست میں Hung Assemblyکی قیاس آرائی کی جا رہی ہے۔ایسے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا جے ڈی ایس ‘کنگ میکر’ کا رول ادا کر سکتی ہے۔
Categories: خبریں