کرناٹک میں ریاست کی سب سے بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دیے جانے کے بعد گووا، منی پور میں کانگریس اور بہار میں آر جے ڈی کے ایم ایل اے نے گورنر سے ملاقات کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
نئی دہلی :کرناٹک میں سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو حکومت بنانے کا موقع دیے جانے کو بنیاد بناکر بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی )،کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مالے)کے لیڈروں نے ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی قیادت میں جمعہ کو گورنر ست پال ملک سے ملاقات کی۔آر جے ڈی اور اس کی معاون پارٹیوں کانگریس ،ہندوستانی عوام مورچہ (ہم)نے گورنر کو دیے خط میں کہا ہے کہ آر جے ڈی بہار اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی ہے اس لیے اس کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے۔
کانگریس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ جس طرح سے کرناٹک کے گورنر نے سب سے بڑی پارٹی کے ناطے بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی اسی طرح بہار میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے آر جے ڈی کو بھی حکومت بنانے کی دعوت دی جانی چاہیے۔اس خط پر ریاستی کانگریس کے صدر کوکب قادری کے دستخط ہیں ۔کانگریس کے لیڈر سدانند سنگھ کے دستخط والا ایک خط بھی گورنر کو دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس ،آر جے ڈی کے ساتھ ہے۔
Patna: Tejashwi Yadav and other alliance leaders met Bihar Governor Satyapal Malik, hand over letters stating that RJD is the single largest party and hence should be invited to form Government pic.twitter.com/K24yHxu3nH
— ANI (@ANI) May 18, 2018
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مالے)نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بہار کی بی جے پی ،جدیو کی غیر آئینی حکومت کو فوری طور پر منسوخ کرکے آر جے ڈی کو حکومت بنانے کے لیے مدعو کیا جائے۔اس خط میں پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال کے دستخط ہیں۔گورنر سے ملنے جانے سے پہلے تیجسوی یادو نے کہا کہ ہمارے پاس کئی پارٹیوں اور ایم ایل اے کی حمایت ہے اس کے سہارے وہ اپنی اکثریت ثابت کر سکتے ہیں ۔
Goa: 13 Congress MLAs at Raj Bhavan, hand over memorandum to Governor Mridula Sinha saying Congress is the single largest party in the state pic.twitter.com/WCJ2DilCFN
— ANI (@ANI) May 18, 2018
دریں اثنا گووا میں کانگریس نے یہاں سب سے بڑی پارٹی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے ۔گورنر سے ملاقات کرنے کے لیے کانگریس کے 13ایم ایل اے نے گورنر ہاؤس تک مارچ کیا۔کانگریس نے سرکار بنا نے کے لیے گورنر مردلا سنہا کو خط سونپ دیا ہے۔
Let us wait till 4 pm tomorrow. What is the outcome on the floor of the Karnataka assembly. The Manipur Governor Jagdish Mukhi said that he will look into the matter. I hope he will do justice: Okram Ibobi Singh, Congress & Former CM of Manipur. pic.twitter.com/ztOQDowV2K
— ANI (@ANI) May 18, 2018
منی پور میں بھی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کرنے کے بعد کانگریس حکومت نہیں بنا پائی تھی ۔منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریسی رہنما اوکرام ایبوبی سنگھ نے گورنر سے ملاقات کر کے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر نے کی مانگ کی ہے۔اوکرام سنگھ نے بتایا کہ گورنر جگدیش مکھی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ خود اس مدعے کو دیکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ گورنر انصاف کریں گے۔
Categories: خبریں