خبریں

پاکستان عام انتخابات : 13 ٹرانس جینڈر الیکشن لڑیں گے

 ٹرانس جینڈر کی شمولیت کی اہمیت پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کی مدد سے  آل پاکستان ٹرانس جینڈر الیکشن نیٹ ورک (اے پی ٹی ای این)نے میٹنگ منعقد کی تھی۔ میٹنگ میں سبھی  اسمبلی حلقے کے امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

فوٹو: Muhammed Furqan / Alamy Stock Photo

فوٹو: Muhammed Furqan / Alamy Stock Photo

اسلام آباد:  پاکستان میں اس سال ہونے والے عام انتخابات میں پہلی بار کم سے کم 13 ٹرانس جینڈر الیکشن لڑیں گے،جن میں سے 2 نیشنل اسمبلی کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ اگست میں شائع مردم شماری میں پہلی بار ٹرانس جینڈر شامل کیے گئے تھے ۔ سروے میں پاکستان میں تقریباً 20.8کروڑ آبادی میں سے صرف 10418 ٹرانس جینڈر لوگوں کی پہچان کی گئی تھی۔

ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق، ٹرانس جینڈر کی شمولیت کی اہمیت پر کل نیشنل میٹنگ میں بات چیت کی گئی ،جس میں سماجی ترقی کے لیے ان کے امپاور منٹ اور سماجی ،سیاسی شمولیت پر روشنی ڈالی گئی ۔پاکستان کے الیکشن کمیشن (ای سی پی )کی مدد سے آل پاکستان ٹرانس جینڈر الیکشن نیٹ ورک (اے پی ٹی ای این)نے میٹنگ منعقد کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ، میٹنگ میں سبھی  اسمبلی حلقے کے امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

13ٹرانس جینڈر امید واروں میں سے 2 نیشنل اسمبلی کے لیے لڑیں گے اور باقی صوبائی اسمبلی سیٹوں کے لیے الیکشن لڑیں گے۔پاکستانی الیکشن کمیشن نے سوموار کو 27-25جولائی کو ملک میں عام انتخاب کرانے کے لیے ممکنہ تاریخ کی تجویز دی تھی۔رپورٹ کے مطابق حالانکہ اس سال اے پی ٹی ای این کی تشکیل کی گئی ہے جو ان کو (ٹرانس جینڈر )ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرائے گا جہاں وہ منظم طریقے سے الیکشن لڑ سکیں گے۔