خبریں

بیٹی نے کہا ؛ پرنب نے آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر جاکر سنگھ کو فرضی خبریں پھیلانے کا موقع دیا ہے

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی بیٹی نے اپنے والد کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ سنگھ آپ کی باتوں کو بھو ل جائے گا اور تصویریں رہ جائیں گی ،جن کو فرضی بیانوں کے ساتھ پھیلایا جائے گا۔

فوٹو :پی ٹی آئی /فیس بک

فوٹو :پی ٹی آئی /فیس بک

نئی دہلی :سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے آر ایس ایس کے پروگرام میں شامل ہونے کو لے کر کئی کانگریسی لیڈروں کے بیان کے بعد اب ان کے گھر والوں نے ہی اس پر سوال اٹھا دیا ہے۔پرنب مکھرجی کی بیٹی شرمشٹھا نے بدھ کو کہا کہ وہ(پرنب) ناگپور جاکر بی جے پی اور آر ایس ایس کو فرضی خبریں گڑھنے اور افواہیں پھیلانے کی سہولت فراہم کر رہےہیں۔

ویڈیو: ’جس آر ایس ایس نے گاندھی کی سنی نہ جے پی کی وہ پرنب مکھرجی کی کیا سنے گا‘

انہوں نے خود کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائی کو خارج کیا ہے ۔انہوں نے اپنے والد کو خبردار کیا ہے کہ وہ بدھ کے حادثے سے سمجھ گئے ہو ں گے کہ بی جے پی کا ڈرٹی پالیٹکس محکمہ کس طرح سے کام کرتا ہے۔دہلی کانگریس کی ترجمان شرمشٹھا نے ٹوئٹ کیا؛امید کرتی ہوں کہ پرنب مکھرجی کو آج (بدھ) کے حادثے سے اس کا احساس ہوگیا ہوگا کہ بی جے پی کا ڈرٹی ٹرکس ڈیپارٹمنٹ کس طرح کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ،یہاں تک کہ آر ایس ایس کبھی یہ تصور بھی نہیں کرے گا کہ آپ اپنی تقریر میں ان کے خیالات کی حمایت کریں گے۔لیکن آپ کی تقریر بھلا دی جائے گی اور تصویریں رہ جائیں گی جن کو فرضی بیانوں کے ساتھ پھیلا یا  جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ؛آپ ناگپور جاکر بی جے پی /آر ایس ایس کو فرضی خبریں گڑھنے،افواہیں پھیلانے اور ان کو کسی نہ کسی طرح قابل اعتماد بنانے کی سہولت مہیا کرا رہے ہیں اور یہ تو صرف شروعات بھر ہے۔

مکھرجی کو آر ایس ایس کے سوئم سیوک سنگھ کے لیے منعقد سنگھ سکشا ورگ(ٹریننگ کیمپ) کنووکیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہورہے ہیں۔غورطلب ہے کہ شرمشٹھا سے پہلے سندیپ دکشت،سی کے جعفر شریف اور کانگریس کے کئی دوسرے لیڈر وں نےسابق صدر جمہوریہ کے اس قدم پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ حالاں کہ کانگریس پارٹی نےاس بارے میں باقاعدہ کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)