دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہےکہ اگر 2019 سے پہلے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جاتا ہے تو ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ دہلی سے ہر ووٹ بی جے پی کو ملے۔
نئی دہلی : دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے لیے عآپ حکومت نے اسمبلی میں تجویز پاس کی ہے۔ اس بیچ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ؛اگر دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ مل جاتا ہے تو ہم 2019میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے کیمپین کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی کے ایڈمنسٹریٹیو کام کاج کو لے لر دہلی حکومت اور ایل جی انیل بیجل کے بیچ رسہ کشی کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ ان سب کے درمیان دہلی حکومت نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی اپنی پرانی مانگ کو دوہرایا ہے۔
Delhi Vidhan Sabha accepts the resolution on full statehood to #Delhi
— ANI (@ANI) June 11, 2018
وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں کہا کہ ؛ میں بی جے پی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر 2019 لوک سبھا الیکشن سے پہلے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جاتا ہے تو ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ دہلی سے ہر ووٹ آپ کو ملے۔ہم آپ کے لیے کمپین کریں گے۔اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو دہلی کی عوام بی جے پی دہلی چھوڑو کا بورڈ لگاکر گھومے گی۔
I want to tell BJP that if before 2019 Elections, Delhi is granted statehood. we'll make sure that each & every vote from Delhi goes in your favour, we'll campaign for you. If you don't do so Delhi residents will put up boards saying 'BJP leave Delhi': Delhi CM in Assembly pic.twitter.com/C22uLu9PSf
— ANI (@ANI) June 11, 2018
اس سے پہلے انہوں نے اتوار کو کہا تھا کہ ملک کو 1947 میں آزادی مل گئی اور 1950میں جمہوریت قائم ہوئی ،لیکن دہلی میں وائسرائے کو ہٹا کر ایل جی کو بٹھا دیا گیا ۔ اس کی وجہ سے یہاں کی حکومت اور عوام کو آج تک ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مکمل حقوق اور اختیارات نہیں ملے۔غور طلب ہے کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ پورے زور و شور سے کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں عآپ نے 300سے زیادہ اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
"मैं मोदी जी से पूछना चाहता हूं कि आपने चुनाव प्रचार के समय कहा था कि जब हमारी सरकार केंद्र में आएगी तो हम दिल्ली को पूर्ण राज्य का दर्जा देंगे, अब उसका क्या हुआ ??"
सुनें विधानसभा में @ArvindKejriwal की पूरी स्पीच 2/2 pic.twitter.com/JOES8tFUOp
— AAP (@AamAadmiParty) June 11, 2018
بی جے پی اور کانگریس دونوں نے اس مطالبے پر عآپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کانگریس نے اس کو کام نہ کرنے کا بہانہ قرار دیا ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت نے کہا کہ اب جیسے جیسےالیکشن قریب آرہے ہیں ،عآپ اختیارات کا رونا رو رہی ہے ۔یہ صرف ایک بہانہ ہے۔وہ ریاستوں کے مدعے اور آئین کے بارے میں جانتے تھے۔ دریں اثنا کیجریوال نے شیلا دکشت کو چیلنج دیا ہے کہ وہ پی ایم نریندر مودی کی حکومت میں ایک سال دہلی کو چلا کر دکھا دیں۔
Categories: خبریں