فلمساز سعید اختر مرزا کی کتاب کے رسم اجرا کے موقع پر مہیش بھٹ نے کہا کہ ہمارے ملک کی روح حکومت سے بہت بڑی ہے ۔یہ ملک حکومت نہیں ہے۔
نئی دہلی :نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر سعید اختر مرزا نے کہاہے کہ آج جمہوریت اور حب الوطنی جیسے الفاظ اپنا معنی و مفہوم کھوچکے ہیں اور ملک کو انہیں دوبارہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔’موہن جوشی حاضر ہو‘،’البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتاہے‘،’سلیم لنگڑے پہ مت رو‘اور’نسیم‘جیسی فلموں کے لئے جانے جانے والے فلم ڈائریکٹر نے گزشتہ سنیچر کو ممبئی میں اپنی کتابMemory In The Age Of Amnesia: A Personal History Of Our Timesکے رسم اجرا کے موقع پر یہ بات کہی۔
یہ کتاب سعید مرزا کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے جس میں ماضی اور حال کے بیچ مطابقت قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا؛ جمہوریت، حب الوطنی، قومی مفاد جیسے الفاظ اپنا مطلب کھو چکے ہیں۔ ہمیں ان الفاظ کوپھر سے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کتاب لوگوں کو ماضی کی یاد دلانے اور انہیں امید دینے کے لئے ہے۔ میں کتاب نہیں لکھتا ہوں۔ وہ میرے دماغ میں تجربوں اور یادوں کی شکل میں موجود ہیں۔
In these wounded times. Here is a book which heals. ‘Memory in the age of amnesia.’ – By Saeed Akhtar Mirza is a must read. pic.twitter.com/LfEAsWAdGw
— Mahesh Bhatt (@MaheshNBhatt) July 6, 2018
سماجی کارکن ریتو دیوان اور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے اس کتاب کا اجرا کیا۔اس پروگرام میں مہیش بھٹ نے کہا ؛ ہمارے ملک کی روح حکومت سے بہت بڑی ہے۔ یہ ملک حکومت نہیں ہے۔ اس حقیقت پر یہ کتاب مضبوطی کے ساتھ روشنی ڈالتی ہے۔اس موقعے پر آشوتوش گواریکر، سدھیر مشرا، عزیز مرزا اور مکرند دیش پانڈے بھی موجود تھے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں