خبریں

مودی راج میں دلت اور آدیواسی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے: امرتیہ سین

نوبل ایوارڈ یافتہ ماہر اقتصادیات   نے اپنی کتاب  An Uncertain Glory : India And Its Contradictions کے ہندی ایڈیشن کے اجرا کے موقع پر کہا کہ سرکار نے عدم مساوات اور کاسٹ سسٹم کے مدعوں کو نظر انداز کیا ہے۔دلت اور آدیواسی کو الگ رکھا جا رہا ہے۔

فوٹو: راج کمل پرکاشن

فوٹو: راج کمل پرکاشن سموہ

نئی دہلی:معروف ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے کہا ہے کہ ہندوستان نے سب سے تیزی سےبڑھنے والی معیشت ہونے کے باوجود 2014 سے غلط سمت میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک پیچھے جانے کی وجہ سے اس میدان میں دوسرا سب سے خراب ملک ہے۔

امرتیہ سین نے کہا؛ چیزیں بہت بری طرح خراب ہوئی ہیں۔ 2014 سے اس نے غلط سمت میں چھلانگ لگائی ہے۔ہم تیزی سے بڑھنے والی معیشت میں پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔نوبل ایوارڈیافتہ اس نامور ماہر اقتصادیات نے اپنی کتاب ’بھارت اور اس کے ورودھابھاس‘ جاری کرنے کے موقع پر یہ بات کہی۔ یہ ان کی کتاب An Uncertain Glory: India and its Contradictionsکا ہندی ایڈیشن ہے۔ یہ کتاب انہوں نےماہر اقتصادیات  جیاں دریج کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔

انہوں نے کہا 20 سال پہلے 6 ملکوں ؛ہندوستان ،نیپال ،پاکستان ،سری لنکا اور بھوٹان میں سے ہندوستان کا مقام سری لنکا کے بعد دوسرے سب سے بہتر ملک کے طور پر تھا ۔ انہوں نے کہا اب یہ دوسرا سب سے خراب ملک ہے۔پاکستان نے ہمیں سب سے خراب ہونے سے بچا رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عدم مساوات اور کاسٹ سسٹم کے مدعوں کو نظر انداز کیا ہے اور ایس سی ایس ٹی کو الگ رکھا جارہا ہے۔

ویڈیو: امرتیہ سین اور جیاں دریج سے رویش کمار اور صبانقوی کی بات چیت

انہوں نے کہا کہ یہاں ایسے لوگوں  کی ایک جماعت ہے  جو ٹوائلٹ اورغلاظت اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے ہیں۔ ان کی  مانگ اور ضرورتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے جد وجہد میں یہ ماننا مشکل تھا کہ ہندو پہچان کے ذریعہ سیاسی جنگ جیتی جا سکتی ہے لیکن اب تصویر بدل گئی ہے۔

انہوں نے کہا؛ لیکن ایسا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت اپوزیشن اتحاد کا مدعا اتنا اہم ہے۔امرتیہ سین نے کہا؛ یہ ایک اادارے کے خلاف دوسرے کی لڑائی نہیں ہے۔مسٹر مودی بنام مسٹر راہل گاندھی کی نہیں ہے۔ یہ مدعا ہے کہ ہندوستان کیا ہے؟

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)