کیرل میں 8 اگست سے اب تک بارش ، لینڈ سلائڈ اور سیلاب کی وجہ سے 75 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ 1.5 لاکھ لوگ ریلیف کیمپوں میں ہیں۔ ریاست کے 14 میں سے 12 ضلعوں میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔
نئی دہلی: کیرل میں 8 اگست سے اب تک بارش ، لینڈ سلائڈ اور سیلاب کی وجہ سے 75 لوگوں کی موت ہو گئی، 1.5 لاکھ لوگ ریلیف کیمپوں میں ہیں۔ ریاست کے 14 میں سے 12 ضلعوں میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔ ریاست کے 39 میں سے 35 باندھ کے گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔ اس بیچ کیرل کے حالات کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ انھوں نے ٹوئٹر پر بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں تعاون کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔
I am deeply concerned for the people of #Kerala tonight, as the flood waters rise. Thousands are stranded. Relief camps full. Many have lost their loved ones. It’s time to step up & help. Please contribute generously to the CM’s relief fund. Use this link: https://t.co/GNUlGQbBZv pic.twitter.com/Gm5QGifSms
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 15, 2018
مانسون شروع ہونے سے لے کر اب تک ریاست میں 71انچ بارش ہو چکی ہے۔ درمیانی کیرل کے کئی علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ پوری طرح ٹھپ ہو چکا ہے۔ جنوبی ریلوے اور کوچی میٹرو نے جمعرات کو اپنی سروس بند کر دی۔ فوج نے لوگوں کو بچانے کی مہم تیز کر دی ہے۔ آرمی کے علاوہ نیوی ، ایئر فورس ، کوسٹ گارڈ، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں جٹی ہیں۔
امر اجالا کی ایک خبر کے مطابق منار میں 82 سیلانی سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے ذریعے بس میں پھنس گئے۔ ادھر ملم پجھاکے ولیا کڈو گاؤں میں فوج نے 35 فٹ لمبا برج بنا کر 100 سے زیادہ لوگوں کو بچایا۔ این ڈی آر ایف اور نیوی کی ٹیمیں بھی راحت اور لوگوں کو بچانے کا کام کر رہی ہیں۔ انڈین نیوی نے بتایا کہ ان کی 21 ٹیمیں الگ الگ علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پی وجین نے بدھ کو دیر رات کہا کہ کیرل کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ زیادہ تر باندھوں کے گیٹ کھولے گئے۔
واٹر ٹریٹ منٹ پلانٹ برباد ہو چکے ہیں۔ لوگوں کو صاف پینے کا پانی مہیا کرانا حکومت کی اولیت ہے۔ بارش اگلے 4 دن تک جاری رہے گی۔ اس لیے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ کیرل میں اس مانسون میں 71 انچ بارش ہوئی۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38.11ملی میٹر بارش درج کی گئی جبکہ مانسون شروع ہونے سے اب تک ریاست میں 1806.64ملی میٹر (71 انچ)بارش ہو چکی ہے۔ Disaster Management Control Centerکے ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حکومت نے 768 ریلیف کیمپ لگائے ہیں۔ جہاں بدھ دیر تک 22115فیملی کے 85398لوگوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔
Spoke to Kerala CM Shri Pinarayi Vijayan again this morning. We discussed the flood situation in the state. Have asked Defence Ministry to further step up the rescue and relief operations across the state. Praying for the safety and well-being of the people of Kerala. @CMOKerala
— Narendra Modi (@narendramodi) August 16, 2018
وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو کیرل کے وزیر اعلیٰ پی وجین سے فون پر بات کی ۔اس بیچ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے آرمی، نیوی اور کوسٹ گارڈ کے سینئر افسروں کو کیرل کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی وزیر اعلیٰ پی وجین سے فون پر بات کر ریاست کی موجودہ حالت کی جانکاری لی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں