ملک سے فرار ہونے کے بعد پہلی بار اے این آئی کو دیے انٹرویو میں میہل نے کہا،’ مجھ پر ای ڈی کے ذریعے لگائے گئے سبھی الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
نئی دہلی: پنجاب نیشنل بینک میں گھوٹالے کے ملزم میہل چوکسی نے خود کو بے گناہ بتاتے ہوئے ای ڈی کے الزامات کو غلط بتایا ہے۔ ملک سے فرار ہونے کے بعد پہلی بار اے این آئی کو دیے انٹرویو میں میہل نے کہا،’ مجھ پر ای ڈی کے ذریعے لگائے گئے سبھی الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے غلط طریقے سے میری جائیداد کو ضبط کیا ہے۔’ اینٹگا میں نیوز ایجنسی کی طرف سے یہ سوال میہل کے وکیل نے پوچھے ہیں۔
#WATCH Antigua: PNB Scam accused Mehul Choksi says, "all the allegations leveled by ED are false and baseless." pic.twitter.com/hkanruj9wl
— ANI (@ANI) September 11, 2018
چوکسی نے یہ بھی کہا کہ اس نے انڈین پاسپورٹ کا سسپنشن رد کروانے کی کوشش کی تھی۔ اس نے کہا،’ انڈین پاسپورٹ اتھارٹی نے میرا پاسپورٹ سسپینڈ کر دیا، جس سے میں کہیں آنے جانے لائق نہیں رہا۔ 16 فروری کو مجھے ایک ای میل ملا،جس میں کہا گیا کہ ہندوستان کو خطرے کی وجہ سے میرا پاسپورٹ رد کیا گیا ہے۔ 20 فروری کو میں نے ریجنل پاسپورٹ آفس ممبئی کو ایک ای میل بھیجا اور پاسپورٹ بحال کرنے کی اپیل کی۔ مجھے اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ مجھے یہ نہیں بتایا گیا کہ میں ہندوستان کے لیے کیسے خطرہ ہوں۔’
#WATCH PNB Scam accused Mehul Choksi on his passport revocation. Please note: ANI questions were asked by Mehul Choksi's lawyer in Antigua. pic.twitter.com/dwuPnOPaxd
— ANI (@ANI) September 11, 2018
غور طلب ہے کہ پنجاب نیشنل بینک میں قریب 14 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے میں نیرو مودی اور میہل چوکسی کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس سال جنوری میں گھوٹالے کا پردہ فاش ہونے سے پہلے دونوں ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ چوکسی اس وقت اینٹگا میں ہے اور حکومت ہند اس کی تحویل لینے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔
Categories: خبریں