کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے الزام لگایا کہ میہل چوکسی کے بھاگنے کے بعد فرم نے پیسے لوٹائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کس بنا پر وزیر خزانہ کی بیٹی اور داماد کے لاء فرم کو ہائر کیا گیا تھا۔
نئی دہلی :کانگریس کا الزام ہے کہ مودی حکومت کے 44مہینوں میں 23گھوٹالے بازوں نے ملک کو 53ہزار کروڑ کا چونا لگایا ہے ۔ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور ان کے اہل خانہ پر میہل چوکسی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئےوزیر خزانہ سے استعفیٰ مانگا ہے اور اس معاملے میں آزادانہ جانچ کی مانگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مکمل ڈھانچہ اقتصادی دہشت گردوں کو حفاظت دینے کا کام کر رہا ہے۔
वित्त मंत्री को अपने पद पर रहने का कोई अधिकार नहीं है @SachinPilot
— Congress Live (@INCIndiaLive) October 22, 2018
پائلٹ نے کہا کہ مہیل چوکسی کے گھوٹالے سے متعلق تمام کاغذات وزارت ،ایس ایف آئی او اور سب کو 2015میں فارورڈ کر دیا گیا تھا ۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی بیٹی سونالی جیٹلی اور ان کے داماد کو میہل چوکسی کی فرم نے ہائر کیا تھا ۔ بعد میں ان لوگوں نے یہ کہتے ہوئے پیسے لوٹا دیے کہ ہم نے ان کا کوئی کام نہیں کیا ہے۔ یہ رقم 24لاکھ روپے ہے جس کا ہمارے پاس بینک اسٹیٹ منٹ ہے ،اس میں یہ سب درج ہے کہ کس اکاؤنٹ سے پیسے واپس آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ تھا کہ میہل چوکسی بھاگنے والا ہے ۔
پائلٹ نے الزام لگایا کہ میہل چوکسی کے بھاگنے کے بعد فرم نے پیسے لوٹائے۔ سچن پائلٹ نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کس بنا پر وزیر خزانہ کی بیٹی اور داماد کے لاء فرم کو ہائر کیا گیا تھا۔سچن پائلٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک فراڈ کمپنی کا بچاؤ کرنے کے لیے کیوں وزیر خزانہ کی بیٹی کے فرم کو ہائر کیا ۔ یہ سب خود سے نہیں ہوا ، اس کے پیچھے سازش ہے ۔ شفافیت کی بات کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت بے نقاب ہوچکی ہے۔
सीबीआई का खुद का दामन साफ नहीं है तो किस मुंह से भारत सरकार और सीबीआई अब भ्रष्टाचार वाले मामलों की जांच कर सकती है? @SachinPilot
— Congress Live (@INCIndiaLive) October 22, 2018
انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ مودی حکومت اپنے مخالفوں کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہےاور اپنوں پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔ پائلٹ نے کہا کہ سی بی آئی کا اپنا دامن صاف نہیں ہے تو کس منھ سے حکومت اور سی بی آئی اب بدعنوانی کی جانچ کر سکتی ہے۔
वित्त मंत्री की पुत्री और दामाद की फर्म ने मेहुल चोकसी को बचाने के लिये 24 लाख रुपया लिया, इनकी फर्म ने और किस-किस से पैसा लिया है इसकी जानकारी दी जानी चाहिए @SATAVRAJEEV
— Congress Live (@INCIndiaLive) October 22, 2018
دریں اثنا کانگریسی لیڈر راجیو ساتو نے کہا ہے کہ پورے معاملے میں میہل چوکسی اور وزیر خزانہ کے بیٹی داماد کی ملی بھگت تھی ۔ 24 لاکھ اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی جانکاری وزیر خزانہ کو تھی ؟ کس لیے یہ پیسہ دیا گیا ؟ کیا بھاگنے میں مدد کے لیے ؟ بعد میں یہ پیسہ حکومت کو واپس کیوں نہیں کیا گیا؟ کیوں میہل اور نیرو کو واپس کیا؟ پی ایم سے سوال ہے کہ کیوں نہیں وہ وزیر خزانہ سے استعفیٰ طلب کرتے ہیں ہیں ۔
Categories: خبریں