خبریں

بھیما کورے گاؤں معاملہ: پونے کی ایک عدالت نے 3 سماجی کارکنوں کی ضمانت عرضی خارج کی

پونے کی اسپیشل کورٹ نے بھیما کورے گاؤ ں تشدد معاملے میں سماجی کارکن ارن فریرا،ورنان گونجالوس اور سدھا بھاردواج کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔

ماؤوادیوں سے مبینہ تعلقات کو لےکر نظربند کئے گئے شاعر وراورا راؤ، سماجی کارکن اور وکیل ارون فریرا، وکیل سدھا بھاردواج، گوتم نولکھا، ورنن گونجالوس۔ (بائیں سے دائیں)

ماؤوادیوں سے مبینہ تعلقات کو لےکر نظربند کئے گئے شاعر وراورا راؤ، سماجی کارکن اور وکیل ارون فریرا، وکیل سدھا بھاردواج، گوتم نولکھا، ورنن گونجالوس۔ (بائیں سے دائیں)

نئی دہلی: پونے کی اسپیشل کورٹ نے بھیما کورے گاؤ ں تشدد معاملے میں سماجی کارکن ارن فریرا،ورنان گونجالوس اور سدھا بھاردواج کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔مبینہ طور پر ماؤوادیوں سے تعلقات ہونے کی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پونے پولیس نے ان تینوں کو شاعر پی ورا ورا راؤ اور گوتم نولکھا کے ساتھ 31 دسمبر کو ہوئے الگار پریشد کانفرنس سے مبینہ طور پر تعلقات کے معاملے میں 28 اگست کو گرفتار کیا تھا۔ اس کانفرنس کے بعد ہی مبینہ طور پر بھیما کورے گاؤں تشدد بھڑکا تھا۔

اس وقت یہ تینوں ملزم نظر بند ہیں۔پونے اسپیشل کورٹ کے فیصلے بعد ان کی حراست بڑھا دی گئی ہے۔ اس معاملے میں دوسرے دو ملزمین کی گرفتاری پر ابھی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا ہے۔پولیس نے الزام لگایا ہے کہ اس کانفرنس کے کچھ حمایتیوں کے ماؤوادیوں سے تعلقات ہیں۔ ضلع اور سیشن جج (اسپیشل جج )کے ڈی وڈانے  سدھا بھاردواج ،ارن فریرا اور ورنان گونجالوس کی ضمانت عرضی خارج کر دی۔

پروسکیوشن نے ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کے خلاف ‘ثابت کرنے والے ثبوت’ ان کی ماؤوادی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں، جیسے کہ کاڈر کو متحد کرنا، اہم اداروں سے اسٹوڈنٹس کی بھرتی کرنا اور ان کو ‘پیشہ ور انقلابی ‘بننے ، پیسہ جمع کرنے اور ہتھیار خریدنے کے لیے دور دراز کے علاقوں میں بھیجنا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)