کرناٹک ضمنی انتخاب میں کانگریس –جے ڈی ایس اتحاد نے 5 میں سے 4 سیٹیں جیت لی ہیں۔کرناٹک وزیر اعلیٰ کما رسوامی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی ، کانگریس اور جے ڈی ایس کے ایم ایل اے کواپنی طرف لانے کے لیے تقریباً 25سے 30 کروڑ روپے دینے کا آفر کر رہی ہے۔
نئی دہلی : کرناٹک ضمنی انتخاب میں کانگریس –جے ڈی ایس اتحاد نے 5 میں سے 4 سیٹیں جیت لی ہیں ۔ کرناٹک کی 3 لوک سبھا سیٹوں اور دو ودھان سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی صرف ایک لوک سبھا سیٹ شیموگا ہی جیت پائی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلاری لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار وی ایس اگرپا 243161ووٹوں کے فرق سے جیتے ہیں ۔ مانڈیا لوک سبھا سیٹ پر جے ڈی ایس کے ایل آر شیورا میگوڑا نے جیت درج کی ہے ۔ ان کو 324943 ووٹوں کے فرق سے بازی ماری ہے ۔
Correction: Congress-JD(S) alliance wins 4 out of 5 seats in #KarnatakaByElection2018, wins Bellary, Mandya, Ramanagaram and Jamkhandi. BJP wins Shimoga Lok Sabha seat. (Original tweet will be deleted) https://t.co/eulss4DOFE
— ANI (@ANI) November 6, 2018
شیموگا لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے ۔ بی جے پی کے بی وائی راگھویندر نے شیوموگا لوک سبھا سیٹ پر جے ڈی ایس کے مدھو بنگارپا کو ہرایا ہے ۔ راگھویندر نے 52148ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی ہے۔
دریں اثنا رام نگر ودھان سبھا سیٹ سے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی اہلیہ انیتا کمار سوامی نے جیت درج کی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی این آئی کے مطابق ، جامکھنڈی ودھان سبھا سیٹ سے کانگریس کے آنند سدھو نیاماگوڑا نے 39480کے ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔
4-1 result (unsure about Shimoga LS) in Karnataka looks like a Test series win under Virat Kohli. Coalition has delivered.
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) November 6, 2018
ان رجحانات پر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کرناٹک میں 4اور ایک کے نتیجے سے ایسا لگ رہا ہے جیسے وراٹ کوہلی کی نگرانی میں ٹیسٹ سیریز ہو۔
BJP is offering around Rs 25-30 Crore to some Congress and JD(S) MLAs but they will never be able to poach them: JD(S) leader & Karnataka CM HD Kumaraswamy pic.twitter.com/rnloZesraS
— ANI (@ANI) November 6, 2018
کرناٹک وزیر اعلیٰ کما رسوامی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی ، کانگریس اور جے ڈی ایس کے ایم ایل اے کواپنی طرف لانے کے لیے تقریباً 25سے 30 کروڑ روپے دینے کا آفر کر رہی ہے ،مگر وہ کبھی ان کو اپنے جال میں نہیں پھنسا پائیں گے۔
Categories: خبریں