دیپک کلکرنی ہانگ کانگ میں میہل چوکسی کی فرضی کمپنی کاڈائریکٹر تھا ۔ اس کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی نے لک آؤٹ سرکلر جاری کیا ہواتھا۔
نئی دہلی : پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) گھوٹالے میں فرار میہل چوکسی کے معاون دیپک کلکرنی کو Enforcement Directorate(ای ڈی) نے گرفتا کر لیا ہے ۔خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛ کلکرنی کو کولکاتہ میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ہانگ کانگ سے ہندوستان پہنچا۔ اس گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی کے طو رپر دیکھا جا رہا ہے ۔واضح ہوکہ کلکرنی ہانگ کانگ میں میہل چوکسی کی فرضی کمپنی کاڈائریکٹر تھا ۔
Deepak Kulkarni, an associate of #MehulChoksi has been arrested by the Enforcement Directorate in Kolkata after he landed at the airport from Hong Kong. Kulkarni was the director of Choksi’s dummy firm in Hong Kong. A Look Out Circular was issued against him by ED and CBI earlier pic.twitter.com/ENR8NIVeCL
— ANI (@ANI) November 6, 2018
اس کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی نے لک آؤٹ سرکلر جاری کیا ہواتھا۔غور طلب ہے کہ ای ڈی نے دو ارب ڈالر کے پی این بی فراڈ معاملے کی جانچ کے تحت منی لانڈرنگ سے جڑے ایک معاملے میں سوموار کو ہیر ا کاروباری میہل چوکسی کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔
خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ؛افسروں نے بتایا کہ ہانگ کانگ سے ہندوستان پہنچے کلکرنی کو کولکاتہ ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا ۔ان کے مطابق کلکرنی کو منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کو آج منگل کو عدالت میں پیش کی اجائے گا اور ای ڈی اس کو ممبئی لے جانے کے لیے اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ مانگے گا۔
واضح ہو کہ اس سلسلے میں معاملہ ممبئی میں ہی درج ہے۔ابھی کچھ دن پہلے ہی پنجاب نیشنل بینک میں گھوٹالے کے ملزم میہل چوکسی نے خود کو بے گناہ بتاتے ہوئے ای ڈی کے الزامات کو غلط بتایاتھا۔ ملک سے فرار ہونے کے بعد پہلی بار اے این آئی کو دیے انٹرویو میں میہل نے کہاتھا،’ مجھ پر ای ڈی کے ذریعے لگائے گئے سبھی الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے غلط طریقے سے میری جائیداد کو ضبط کیا ہے۔
Categories: خبریں