اس سال اکادمی نے ہندی میں چترا مدگل، انگریزی میں انیس سلیم ، اردو میں رحمان عباس ،سنسکرت میں رماکانت شکل اور پنجابی میں موہن جیت سمیت کل 24 ہندوستانی زبانوں کے قلمکاروں کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔
نئی دہلی : ساہتیہ اکادمی نے 2018 کے لئے اپنے ایوارڈ کا اعلان کر دیا ہے۔اس سال اکادمی نے ہندی میں چترا مدگل، انگریزی میں انیس سلیم ، اردو میں رحمان عباس ،سنسکرت میں رماکانت شکل اور پنجابی میں موہن جیت سمیت کل 24 ہندوستانی زبانوں کے قلمکاروں کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دینے کا اعلان کیاہے۔اکادمی کے سکریٹری شری نواس راؤ نے بتایا کہ اس بار 7 شعری مجموعہ ، 6 ناول ، 6افسانوی مجموعہ ،3 تنقید اور 2 مضامین کے مجموعے کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایوارڈ کی تجویز 24 ہندوستانی زبانوں کے جیوری ممبروں نے کی تھی اور اکادمی کے چیئر مین ڈاکٹر چندر شیکھر کنبار کی صدارت میں اکادمی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بدھ کو اسے منظور کیا گیا۔سکریٹری نے بتایا کہ اگلے سال 29 جنوری کو دہلی میں منعقد ایک خاص تقریب میں قلمکاروں کو ایوارڈ کے طور پر ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایک توصیفی سند ،تانبے کی شیلڈ اور شال دی جائے گی ۔ راؤ نے بتایا کہ میتھلی میں وینا ٹھاکر کی کہانیوں کے مجموعہ پری نیتا ، راجستھانی کے شاعر راجیش کمار ویاس کو ان کے شعری مجموعہ کویتا دیوے دیٹھ کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیا جائے گا۔
Sahitya Akademi announced its Annual Sahitya Akademi Award in 24 languages today. Seven books of poetry, six of novel, six of short stories, three of literary criticism and two of essays have won the Award, 2018. @MinOfCultureGoI @dr_maheshsharma @nirupamakotru, @ksraosahitya pic.twitter.com/VFoVPPf35i
— Sahitya Akademi (@sahityaakademi) December 5, 2018
مراٹھی میں سرجن پریرنا انی کویتے ویشودھ(تنقید)کے مصنف ماسوپاٹل کو بنگلہ میں شری کرشنیر سیش کٹا دن (کہانی) کے لیے سنجیو چٹواپادھیائےاور گجراتی میں مضامین کے مجموعی وبھاجننی ویتھا کی مصنفہ شریفہ ویجلی والا کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔راؤ نے بتایا کہ سندھی میں کھیمن یو ملانی کو جیا میں ٹانڈا(کہانی)بوڈو میں ریتو راج بسومتاری کو دونسے لاما (کہانی)ڈوگری میں اندر جیت کیسر کو بھاگی رتھ (ناول)اسامیا میں سننت تانتی کو کائی لیر دن ٹو امار ہب (شاعری)کنڑ میں کے جی ناگ راجپا کو انو شرینی یجامنیکے(تنقید)کشمیری میں مشتاق احمد مشتاق کو آکھ (کہانی)اور کونکنی میں پریش نریندر کامت کو چتر لیپی (شاعری)کے لیے ایوارڈ دیا جائے گا۔
راؤنے بتایا کہ تمل میں ایس رام کرشنن کو سنچارم (ناول)،تیلگو میں کولکلوری کو ومرشنی (مضامین)سنتالی میں شیام بیسرا کو جی وی رارکے کو ماروم(ناول)اڑیا میں دشرتھ داس کو پرسنگ ٌرونا بھاونا نوآ(تنقید)نیپالی میں لوک ناتج اپادھیائے چاپا گائیں کو کن ریو اپما (کہانی)ملیالم میں ایس رمیشن نائر کو گرو اپارنمی(شاعری)اور منی پوری میں بدھی چندر کو ڑمکھیگی واڑمدا(کہانی)کے لیے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں