گزشتہ 5 سالوں میں راجستھان کے ایم ایل اے کے تنخواہ – الاؤنس پر 90.79 کروڑ روپے خرچ کیا گیا۔وہیں سابق ایم ایل اے کو ملنے والی پینشن تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے۔
نئی دہلی : راجستھان اسمبلی انتخابات کے 7 دسمبر کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے آرٹی آئی سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 5 سالوں میں صوبے کے 200ایم ایل اے کےتنخواہ اور الاؤنس پر 90.79 روپے خرچ کیے گئے ۔اس کے علاوہ اس مدت میں ریاست کے سابق ایم ایل اے کے پینشن کی مد میں سرکاری خزانے سے 80.32 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ۔ مدھیہ پردیش نیمچ باشندہ آر ٹی آئی کارکن چندر شیکھر گوڑ نے بدھ کو بتایا کہ ان کو جئے پور واقع راجستھان ودھان سبھا سکریٹریٹ سے آر ٹی آئی کے تحت یہ جانکاری ملی ہے۔
راجستھان ودھان سبھا کے ممبروں کے تنخواہ –الاؤنس اور سابق ایم ایل اے کو پینشن کے یہ اعداد وشمار ایک اپریل 2013سے 26ستمبر 2018 تک کی مدت کے ہیں ۔آر ٹی آئی سے ملی جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ مالی سال 2013سے 2014میں راجستھان کے ایم ایل اے کے تنخواہ اور الاؤنس پر خرچ رقم 12.15 کروڑ روپے کی سطح پر تھی ،جو مالی سال 2017سے 2018 میں ڈیڑھ گنا سے بھی زیادہ بڑھ کر 18.74 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔
بہر حال ،5 مالی سالوں کی اس مدت میں راجستھان کے سابق ایم ایل اے کو ملنے والی پینشن پر ہونے والی سرکاری ادائیگی تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے۔راجستھان میں 2013سے 2014 کے دوران سابق ایم ایل اے کے پینشن پر خرچ رقم 7.67 کروڑ روپے تھی ،جو مالی سال 2017سے 2018میں بڑھ کر 22.59 کروڑ روپے پر پہنچ گئی ۔
واضح ہوکہ آرٹی آئی کے ذریعے اس بات کا انکشاف لگاتار ہوتا رہا ہے کہ ایم ایل اے اور ایم پی کی تنخواہ اور پینشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ رہنماؤں کی تنخواہ پر عوام کی کثیر رقم کو خرچ کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ گزشتہ ساڑھے 5 سالوں میں مدھیہ پردیش کے ایم ایل اے کو تنخواہ-الاؤنس پر کل 149 کروڑ راپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ آرٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابقریاست میں ہر ایک ایم ایل اے کی کمائی صوبے کی اندازاً فی شخص آمدنی کے مقابلے تقریباً 18گنا زیادہ تھی ۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں