وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے ذریعے عارف عقیل 15 سال بعد مدھیہ پردیش کے پہلے مسلم وزیر منتخب کیے گئے۔ عقیل بھوپال (نارتھ)سے ایم ایل اے ہیں۔
نئی دہلی : مدھیہ پردیش کے نو منتخب وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے گزشتہ 25 دسمبر کو اپنے کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے 28 وزراء کو شامل کیا۔ اپنے کابینہ کونسل میں انہوں نے عارف عقیل کو بھی جگہ دی ہے۔آئی اے این ایس کی خبر کے مطابق، عارف عقیل بھوپال (نارتھ)سے ایم ایل اے ہیں اور وہ پچھلے 15 سال بعد مدھیہ پردیش کے پہلے مسلم وزیر بنے ہیں۔
علاقائی توازن کو دھیان میں رکھتے ہوئے، کمل ناتھ نے مالوا نواڑ علاقے سے 9 ایم ایل اے کو وزارت میں شامل کیا ہے۔ وہیں 6 وسط مدھیہ پردیش سے، 5 گوالیار-چنبل علاقے سے اور 3 کو بندیل کھنڈ سے کابینہ میں جگہ ملی ہے۔گورنر آنندی بین پٹیل نے گورنر ہاؤس میں نئے وزراء کو حلف دلایا۔وزراء کی ٹیم میں11 لوگ وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے قریبی ہیں۔ وہیں9 لوگ کانگریس کے سینئر رہنما دگوجئے سنگھ کی ٹیم سے، 7 لوگ جیوترادتیہ سندھیا کی ٹیم سے اور ایک ریاست کے سابق پارٹی صدر ارن یادو کے کیمپ سے ہیں۔
کابینہ میں صرف دو خواتین ہیں-مہیشاور سے وجئے لکشمی سادھو اور ڈابرا سے امرتی دیوی۔کمل ناتھ اور سندھیانےپاارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ مشورہ کے بعد کابینہ کی توسیع کی ہے۔ نومنتخب اسمبلی کا سیشن 7 جنوری سے شروع ہونے والا ہے۔واضح ہو کہ شیوراج سنگھ چوہان کی بی جے پی حکومت کو ہراکر کانگریس نے 15 سال بعد ریاست کے اقتدار میں واپسی کی ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی کے لئے 28 نومبر کو رائے دہندگی ہوئی تھی اور 11 دسمبر کو آئے انتخابی نتائج میں ریاست کی کل 230 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس کو 114 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں بی ایس پی کے2، ایس پی کے ایک اور چار دیگر آزاد ایم ایل اے کی حمایت سے حکومت بنا رہی ہے۔ اس کو فی الحال کل 121 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔ وہیں، بی جے پی کو 109 سیٹیں ملی ہیں۔
Categories: خبریں