خبریں

کانگریس نے ٹرانس جینڈر اپسرا ریڈی کو وومین ونگ کا جنرل سکریٹری بنایا

صحافت میں مہارت رکھنے والی اپسرا ریڈی کے پاس براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری ہے ۔ وہ کئی قومی اخبارات میں کام کر چکی ہیں۔انہوں نے کچھ وقتوں کے لیے بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

فوٹو: ٹوئٹر

فوٹو: ٹوئٹر

نئی دہلی: پہلی بار کانگریس نے ٹرانس جینڈر کارکن اپسرا ریڈی کو وومین ونگ کا جنرل سکریٹری بنایا ہے۔ کانگریس نے پارٹی صدر راہل گاندھی کے ساتھ ان کی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے۔ وومین ونگ کی صدر سشمتا دیو اس موقع پر موجود تھیں ۔کانگریس میں شامل ہونے پر اپسرا نے کہا کہ ، میری ساری زندگی میں ٹرانس جینڈر عورتوں سے کہا گیا کہ آپ اس کو اپنی زندگی میں کبھی نہیں پا سکیں گے ۔ ہندوستان کی سب سے بڑی اور سب سے پرانی نیشنل پارٹی میں اپنے استقبال کی وجہ سے جذباتی ہوگئی ہوں۔

سابق صحافی اپسرا ریڈی مئی 2006 میں اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی میں شامل ہوئی تھیں ۔ جئے للیتا کی موت کے بعد وہ اے آئی ایم ڈی ایم کے کے ششی کلا والے گروپ میں چلی گئیں تھیں۔

نیوز 18 کی خبر کے مطابق اے آئی اے ڈی ایم کے میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے بی جے پی کے ساتھ بھی کچھ وقتوں کےلیے کام کیا تھا۔ اپسرا نے کئی قومی اخبارات میں بڑے عہدوں پر کام کیا ہے۔ اپسرا کی پیدائش ایک لڑکے کے طور پر ہوئی تھی لیکن بعد میں انہوں نے خود ایک عورت میں تبدیل کر والیا تھا۔

اپسرا کے صحافت میں مہارت کے ساتھ براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری ہے۔

جن ستا کی ایک رپورٹ کے مطابق، اپسرا نے کچھ وقتوں کے لیے آسٹریلیا میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ میڈیا صلاح کار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے نیو انڈین ایکسپریس ، دی ہندو ، بی بی سی جیسے بڑے میڈیا ہاؤس کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں یونیسیف کے ساتھ انہوں نے کئی سماجی کاموں میں اپنی خدمات دی ہیں۔