پنجاب صوبہ(پاکستان)کے انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر فیاض الحسن چوہان نے اپنے اس بیان پر معافی مانگی اور کہا کہ یہ بات انھوں نے پاکستان کے اقلیتوں کے لیے نہیں بلکہ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کے لیے کہی تھی۔
نئی دہلی: ہندوؤں پر متنازعہ تبصرہ کرنے کے بعد خود ہی کی پارٹی اور عوام کے بیچ گھرے پنجاب صوبہ(پاکستان) کے انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر فیاض الحسن چوہان کو استعفیٰ دینا پڑاہے۔واضح ہو کہ چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں ہندو کمیونٹی کو’گائے کا پیشاب پینے والا’ بتایا تھا۔ اس کے بعد عمران خان سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں نے ان کی تنقید کی۔ ٹوئٹر پر بھی پاکستان ٹرینڈنگ میں SackFayazChohan#ٹاپ پر تھا۔ لوگ ان کے استعفیٰ کی مانگ کر رہے تھے۔
Dawn News: Punjab Information and Culture Minister Fayyazul Hassan Chohan has resigned following his derogatory remarks against Hindus #Pakistan (file pic) pic.twitter.com/IuSxAWfflh
— ANI (@ANI) March 5, 2019
غور طلب ہے کہ فیاض چوہان نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ ،’ہم مسلم ہیں اور ہمارے پاس جھنڈا ہے،جھنڈا ہے مولا علی کی بہادری کا،جھنڈا ہے حضرت عمر کی شجاعت کا۔تم ہندوؤں کے کے پاس یہ جھنڈا نہیں ہے،یہ تمہارےہاتھ میں نہیں ہے۔’انھوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کہا تھا،’اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ تم ہم سے سات گنا بہتر ہو۔جو ہمارے پاس ہے،وہ تمہارے پاس نہیں ہے۔ مورتی کو پوجنے والے۔’
PTI Punjab government has removed Fayyaz Chohan from the post of Punjab Information Minister following derogatory remarks about the Hindu community. Bashing someone’s faith should not b a part of any narrative.Tolerance is the first & foremost pillar on which #Pakistan was built. pic.twitter.com/uKJiReWc26
— PTI (@PTIofficial) March 5, 2019
The derogatory and insulting remarks against the Hindu community by Fayyaz Chohan the Punjab Info Minister demand strict action. PTI govt will not tolerate this nonsense from a senior member of the govt or from anyone. Action will be taken after consulting the Chief Minister.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) March 4, 2019
حالانکہ وزیر نے اپنے اس بیان پر معافی مانگی تھی۔ انھوں کہا کہ یہ بات انھوں نے پاکستان کے اقلیتوں کے لیے نہیں بلکہ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کے لیے کہی تھی۔ چوہان نے کہا تھا کہ وہ اس کو مذہب کی بے عزتی نہیں مانتے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما نعیم الحق نے ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ فیاض چوہان نے ہندو کمیونٹی کے لیے متنازعہ بیان دیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت اس نان سنس کو ایک سینئر ممبر یا کسی اور کے ذریعے برداشت نہیں کرے گی۔
Categories: خبریں