مالیگاؤں بم بلاست معاملے کی ملزم اور بھوپال سے بی جے پی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا تھا، ’ ہیمنت کرکرے سے میں نے کہا تھا کہ تیرا سروناش ہوگا۔‘
نئی دہلی: ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والے پولیس افسر ہیمنت کرکرے کے بارے میں دئے گئے اپنے متنازعہ بیان پر چاروں طرف سے تنقید کیے جانے کے بعد مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں ملزم اور بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جمعہ شام کو کھلے منچ سے معافی مانگتے ہوئے اپنا بیان واپس لے لیا۔
بھوپال سے 45 کلومیٹر دور بیرسیا میں منچ سے پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اپنا متنازعہ بیان واپس لیتے ہوئے اس کے لئے معافی مانگی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ‘ مجھے لگا کہ میرے بیان سے ملک کے دشمنوں کو فائدہ مل رہا ہے، اس لئے میں اپنا بیان واپس لیتی ہوں اور اس کے لئے معافی مانگتی ہوں۔ یہ میرا نجی دکھ تھا۔ ‘
Pragya Singh Thakur, BJP LS candidate from Bhopal, on her statement on Mumbai ATS Chief late Hemant Karkare: He (Hemant Karkare) died from the bullets of terrorists from the enemy country, he is certainly a martyr. https://t.co/q3wz0t2FWK
— ANI (@ANI) April 19, 2019
انہوں نے کہا، ‘ وہ (کرکرے) دشمن ملک سے آئے دہشت گردوں کی گولی سے مارے گئے، وہ یقینی طور پر شہید ہیں۔ ‘اس سے پہلے پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا تھا،ہیمنت کرکرے کو انہوں نے ممبئی بلایا۔ میں ممبئی جیل میں تھی اس وقت۔ جانچ جو بٹھائی تھی، تو سکیورٹی کمیشن کے ممبر نے ہیمنت کرکرے کو بلایا اور کہا کہ جب ثبوت نہیں ہے تمہارے پاس تو سادھوی جی کو چھوڑ دو۔ ثبوت نہیں ہے تو ان کو رکھنا غلط ہے، غیرقانونی ہے۔ وہ آدمی کہتا ہے کہ میں کچھ بھی کروںگا، میں ثبوت لےکر آؤںگا۔ کچھ بھی کروںگا، بناؤںگا، کروںگا، ادھر سے لاؤںگا، ادھر سے لاؤںگا لیکن میں سادھوی کو نہیں چھوڑوںگا۔ ‘
وہ آگے کہتی ہیں، ‘ یہ اس کی مکاری تھی۔ یہ غدار وطن تھا، یہ مذہب کے خلاف تھا۔ تمام سارے سوال کرتا تھا۔ ایسا کیوں ہوا، ویسا کیوں ہوا؟ میں نے کہا مجھے کیا پتا بھگوان جانے۔ تو کیا یہ سب جاننے کے لئے مجھے بھگوان کے پاس جانا پڑےگا۔ میں نے کہا بالکل اگر آپ کو ضرورت ہے تو ضرور جائیے۔ آپ کو یقین کرنے میں تھوڑی تکلیف ہوگی، دیر لگےگی۔ لیکن میں نے کہا تیرا سروناش ہوگا۔ ‘
#WATCH Pragya Singh Thakur:Maine kaha tera (Mumbai ATS chief late Hemant Karkare) sarvanash hoga.Theek sava mahine mein sutak lagta hai. Jis din main gayi thi us din iske sutak lag gaya tha.Aur theek sava mahine mein jis din atankwadiyon ne isko maara, us din uska anth hua (18.4) pic.twitter.com/COqhEW2Bnc
— ANI (@ANI) April 19, 2019
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے اس بیان کا آئی پی ایس ایسوسی ایشن نے مذمت کی تھی۔ جمعہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی طرف سے لکھا گیا،اشوک چکر یافتہ سورگیہ شری ہیمنت کرکرے، آئی پی ایس نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سب سے بڑی قربانی دی۔ ہم ان کے ساتھی ، ان کے بارے میں ایک امیدوار کے ذریعے کئے گئے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں اور مانگ کرتے ہیں کہ تمام شہیدوں کی قربانی کا احترام کیا جائے۔ ‘
غور طلب ہے کہ ہیمنت کرکرے ممبئی اے ٹی ایس کے چیف تھے، جو نومبر 2008 میں ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ستمبر 2008 میں مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ہوئے ایک بم دھماکے کے سات ملزمین میں سے ایک ہیں، جن پر اس معاملے میں مقدمہ چل رہا ہے۔ معاملے کی جانچ مہاراشٹر اے ٹی ایس کی قیادت میں ہوئی تھی۔
2008 میں گرفتار ہوئی سادھوی پرگیہ کو 2015 میں این آئی اے نے ثبوتوں کے فقدان میں کلین چٹ دے دی تھی، حالانکہ ٹرائل کورٹ نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا کہ جب دھماکے میں ان کی موٹر سائیکل کا استعمال ہوا ہے، تب ان کی شمولیت نہ ہونے کی بات پر یقین کرنا مشکل ہے۔اس کے بعد عدالت نے ان پر سے مکوکا ہٹا لیا تھا۔ حالانکہ یو اے پی اے کے الزام اب بھی ان پر ہیں اور اسی معاملے میں 2017 میں ملی ضمانت پر وہ باہر ہیں۔
پرگیہ ٹھاکر گزشتہ بدھ کو بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں اور پارٹی نے ان کو مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے سینئر رہنما دگوجئے سنگھ کے خلاف اتارا ہے۔
Categories: خبریں