موائیا اسٹیشن پر میٹرو سروس لینے پہنچی ان عورتوں کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں تھا کہ خاتون سکیورٹی اہلکار ان کی تلاشی لیں ۔ لیکن عورتوں کی تلاشی کے لیے وہاں کوئی خاتون سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھی ۔ اس صورت میں مرد سکیورٹی گارڈ نے ان کو میٹرو میں جانے سے روک دیا۔
نئی دہلی : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک ہی فیملی کی 5 مسلم عورتوں کے نقاب ہٹانے سے انکار کرنے پر ان کو لکھنؤ میٹرو میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ معاملہ موائیا اسٹیشن کا ہے ۔ سکیورٹی گارڈ نے جب عورتوں سے نقاب ہٹانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا ۔ اس کے بعد ان میں کہا سنی ہوگئی ۔ اس سے ناراض ہوکر عورتوں نے میٹرو سے سفر کرنے کا ارادہ ترک کردیا اور ٹوکن واپس کرکے چلی گئیں ۔
جانکاری کے مطابق ، منگل کو موائیا اسٹیشن پر میٹرو سروس لینے پہنچی ان عورتوں کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں تھا کہ خاتون سکیورٹی اہلکار ان کی تلاشی لیں ۔ لیکن عورتوں کی تلاشی کے لیے وہاں کوئی خاتون سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھی ۔ اس صورت میں مرد سکیورٹی گارڈ نے ان کو میٹرو میں جانے سے روک دیا۔
ان عورتوں نے بعد میں کرایے کا پیسہ واپس لینے کے لیے افسروں سے بات کی اور میٹرو سے سفر کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔ متاثرہ فیملی معاذ احمد نے اس کی شکایت لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن سے کی ہے ۔ ایل ایم آر سی کی پبلک ریلیشن افسر پشپا بیلانی نے کہا کہ شکایت درج کی جاچکی ہے اور الزمات کی جانچ کی جائے گی ۔
(خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں