خبریں

کشمیر میں ڈوبھال: غلام نبی آزاد نے کہا؛ پیسے دے کر آپ کسی کو بھی ساتھ لے سکتے ہو

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے کئی اہتمام ختم کیے جانے اور ریاست کو 2 یونین ٹریٹری میں تقسیم کرنے کا قدم اٹھائے جانے کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کی کشمیر وادی کے شوپیاں میں کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی:جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے کئی اہتمام ہٹائے جانے کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کی وادی کے کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تصویر سامنے آنے پر کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے جمعرات کو کہا’پیسے دے کر آپ کسی کو بھی ساتھ لے سکتے ہو۔’ڈوبھال کی اس تصویر کے بارے میں پوچھے جانے پر آزاد نے صحافیوں سے کہا،’پیسے دے کر آپ کسی کو بھی ساتھ لے سکتے ہو۔’

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے کئی اہتمام ختم کیے جانے اور ریاست کو 2 یونین ٹریٹری میں تقسیم کرنے کا قدم اٹھائے جانے کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کی کشمیر وادی کے شوپیاں میں کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔

وہیں بی جے پی نے غلام نبی آزاد کے اس بیان کی تنقید کی ہے۔ بی جے پی رہنما شاہنواز حسین نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے کہا،’ان کا یہ بیان بے حد بد قسمتی سے پُر ہے۔میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ ایک طرف ادھیر رنجن چودھری پارلیامنٹ میں کہتے ہیں کہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔اس طرح کا الزام پاکستان کے لوگ لگاتے ہیں۔’

غور طلب ہے کہ پارلیامنٹ نے منگل کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے کئی اہتماموں کو ختم کرنے کی تجویز اور جموں و کشمیر کو 2 یونین ٹریٹری جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے والے بل کو منظوری دے دی۔ادھر  صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے اہتماموں کورد کرنے والی تجویز کو بدھ کو منظوری دے دی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)