پرینکا گاندھی نے کہا کہ ،ملک میں ایل آئی سی بھروسہ کا دوسرا نام ہے۔ہندوستان کے عام لوگ اپنی محنت کی کمائی مستقبل کے لئے ایل آئی سی میں لگاتے ہیں،لیکن مودی حکومت ان کےبھروسہ کو توڑ تے ہوئے ایل آئی سی کا پیسہ گھاٹے والی کمپنیوں میں لگا رہی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایل آئی سی کا پیسہ گھاٹے والی کمپنیوں میں خرچ کر رہی ہے مودی حکومت۔انہوں نے کہا کہ،مودی حکومت لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی )کا پیسہ گھاٹے میں چل رہی کمپنیوں میں انویسٹ کر رہی ہے،جس کی وجہ سے عام لوگوں کا بھروسہ ٹوٹ رہا ہے۔پرینکا گاندھی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ کیسی پالیسی ہے،جوصرف نقصان دے رہی ہے۔
भारत में LIC भरोसे का दूसरा नाम है। आम लोग अपनी मेहनत की कमाई भविष्य की सुरक्षा के लिए LIC में लगाते हैं।लेकिन भाजपा सरकार उनके भरोसे को चकनाचूर करते हुए LIC का पैसा घाटे वाली कम्पनियों में लगा रही है।
ये कैसी नीति है जो केवल नुकसान नीति बन गई है।https://t.co/BBkdAA3z0q
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) September 20, 2019
انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ، ملک میں ایل آئی سی بھروسہ کا دوسرا نام ہے۔ہندوستان کے عام لوگ اپنی محنت کی کمائی مستقبل کے لئے ایل آئی سی میں لگاتے ہیں،لیکن مودی حکومت ان کےبھروسہ کو توڑ تے ہوئے ایل آئی سی کا پیسہ گھاٹے والی کمپنیوں میں لگا رہی ہے۔ یہ کیسی پالیسی ہے جو صرف نقصان کی پالیسی بن گئی ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ،شئیر بازار میں سیل آف کی وجہ سے کئی کمپنیاں پریشان ہیں اور پچھلے ڈھائی مہینوں میں ایل آئی سی کو شئیربازار میں سرمایہ کاری سے تقریباً 57000 کروڑ روپیہ کا نقصان ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ ایل آئی سی نے جن کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کیا تھا ،ان کمپنیوں کی بازارپونجی میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔اسی بنیاد پرینکا گاندھی نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ کیسی پالیسی ہے،جو محض نقصان دے رہی ہے۔
(خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں