خبریں

ورلڈ اکانومک فورم کے مسابقتی انڈیکس میں 10 ویں مقام پر پھسلا ہندوستان

ورلڈ اکانومک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس میں ہندوستان اس سال برکس ممالک میں سب سے خراب مظاہرہ کرنے والی معیشت میں سے ایک رہا، جبکہ چین کی حالت سب سے اچھی رہی۔ وہیں، صحت مند زندگی کے امکان کے معاملے میں ہندوستان کا مقام افریقی براعظم کے ممالک کو چھوڑ‌کر سب سے خراب رہا۔

(فوٹو : رائٹرس)

(فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: اس سال برکس ممالک میں سب سے خراب مظاہرہ کرنے والی معیشت میں ایک ہونے کی وجہ سے ہندوستان عالمی مسابقتی انڈیکس میں گزشتہ سال کے مقابلے  10 مقام پھسل‌کر 68ویں  مقام پر آ گیا ہے۔ وہیں، امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سنگاپور نے پہلے مقام پر قبضہ کر لیا۔ غور طلب ہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ برکس ممالک میں چین کی حالت سب سے اچھی رہی اور وہ 28ویں  مقام پر رہا۔

جنیوا واقع ورلڈ اکانومک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس میں ہندوستان گزشتہ سال 58ویں مقام پر  تھا۔ ورلڈ اکانومک فورم نے بدھ کو کہا کہ وسیع اقتصادی استحکام اور بازار کی ساخت کے معاملے میں ہندوستان کی رینکنگ اچھی ہے۔ اقتصادی میدان  بھی منجمد ہے، لیکن چوک  کی شرح زیادہ ہونے سے بینکنگ سسٹم  متاثر ہوا ہے۔

انڈیکس کے مطابق، ہندوستان کا مقام کمپنی چلانے کے معاملے میں 15 واں، شیئرہولڈر کے جاری عمل میں دوسرا ، بازار ساخت اور قابل تجدید توانائی کے ضوابط میں تیسرا رہا۔ اختراع کے معاملے میں بھی ہندوستان کا مظاہرہ دیگر ابھرتی معیشت سے بہتر رہا اور ترقی یافتہ ممالک کے برابررہا۔ حالانکہ انفارمیشن، کمیونی کیشن اور ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کو اپنانے میں خراب مظاہرہ، صحت اور طبی شعبہ  کی خراب حالت اور صحت مند زندگی کے امکان کی خراب شرح نے کئی سکیٹر  میں اچھے مظاہرہ کے اثر کو محدود کر دیا۔

صحت مند زندگی کے امکان کے معاملے میں ہندوستان کا مقام 109واں رہا۔ یہ افریقی براعظم کے ممالک کو چھوڑ‌کر سب سے خراب میں سے ایک ہے۔ فورم نے کہا کہ ہندوستان میں مرد ملازمین  کے مقابلے  خاتون ملازمین  کا تناسب 0.26 ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان کا مقام 128واں رہا۔ مسابقتی کی رینکنگ میں ہندوستان کے بعد سری لنکا 84ویں ، بنگلہ دیش 105ویں ، نیپال 108ویں اور پاکستان 110ویں مقام پر رہا۔ مطالعہ میں کہا گیا کہ عالمی معیشت اقتصادی نرمی کے لئے تیار نہیں ہے۔

مسابقتی رینکنگ میں سنگاپور نے امریکہ کو ہٹاکر پہلا مقام حاصل کر لیا۔ اس کے بعد دوسرے مقام پر امریکہ، تیسرے پر ہانگ کانگ، چوتھے پر نیدرلینڈ اور پانچویں پر سوئٹزرلینڈ رہا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)