انڈین ایئر فورس نے فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل جنگی ہوائی جہازوں کی سیریز کا پہلا ہوائی جہاز فرانس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں حاصل کیا۔
نئی دہلی: فرانس کی انجن مینوفیکچرر کمپنی سیفرن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے بدھ کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے کہا کہ ہندوستان کو کاروبار کے لئے دلکش ماحو ل مہیا کرانا چاہیے اور ٹیکس اور کسٹم قوانین کے ذریعے ‘ ہمیں دہشت زدہ ‘ نہیں کرنا چاہیے۔ اسی کمپنی نے رافیل لڑاکو جیٹ ہوائی جہاز کا انجن بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فرانسیسی کمپنی نے ہندوستان میں 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی اسکیم کا اعلان کیا۔
وزیر دفاع سنگھ فرانس کی راجدھانی کے پاس واقع ملٹی نیشنل کمپنی سیفرن کے کارخانے میں بھی گئے۔ وہاں کمپنی کی طرف سے ان کے سامنے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ سیفرن رافیل جیٹ میں استعمال ہونے والے انتہائی جدید ایم88 انجن بناتی ہے۔ ہندوستان نے فرانس سے رافیل ہوائی جہازوں کی خرید کی ہے۔ وزیر دفاع نے ٹوئٹ کیا، ‘ پیرس کے پاس ولاروشے میں سیفرن کے انجن مینوفیکچرنگ کارخانہ گیا۔ سیفرن کی پہچان انجن بنانے کی صلاحیت کو لےکر ہے۔ انہوں نے رافیل کا انجن بھی بنایا ہے۔ ‘
Visited the Engine Manufacturing Facility of Safran at Villaroche near Paris today.
Safaran is known for its engine making capabilities. They have also developed the engine for Rafale. pic.twitter.com/pqaZ9NySJR
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) October 9, 2019
سنگھ نے کہا، ‘ سیفرن کے مینوفیکچرنگ کارخانے میں ہندوستان کے کئی نوجوان اور باصلاحیت انجینئروں سے ملنے کا موقع ملا۔ ان کا تکنیکی علم اور محنت متاثر کرنے والا ہے۔ ‘ پریزنٹیشن کے دوران سیفرن ایئرکرافٹ انجنس کے سی ای او اولیویر اینڈریز نے کہا کہ کمپنی کا ارادہ ہندوستان میں ٹریننگ اور رکھ رکھاؤ پر 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ہے۔ حالانکہ، سی ای او نے کہا کہ وہ ہندوستان سے ٹیکس ڈھانچے پر زیادہ حمایت کی امید کرتے ہیں۔
Happy to meet some of the young and bright engineers from India who have come for training at the Safran manufacturing facility. Their technical knowledge and hard work is impressive and inspiring. pic.twitter.com/G1GISYKS8W
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) October 9, 2019
اینڈریز نے کہا کہ ہندوستان ایویشن کے لئے تیسرا سب سے بڑا تجارتی بازار بننے والا ہے۔ ہم اپنے صارفین کے لئے وہاں ایک مضبوط رکھ رکھاؤ اور مرمت کا انتظام بنانا چاہتے ہیں۔ اینڈریز نے کہا، ‘ لیکن ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہندوستان کا ٹیکس اور کسٹم سسٹم دہشت زدہ کرنے والا نہیں ہو۔ ‘ وزیر دفاع نے اس پر سی ای او سے کہا کہ ہندوستان اپنی ‘ میک ان انڈیا ‘ پہل کے تحت سرمایہ کاری کے لئے موافق ماحول دستیاب کرانے کے لئے پرعزم ہے۔
سنگھ نے سیفرن کو اگلےسال فروری میں لکھنؤ میں ہونے والے ‘ ڈیف ایکسپو ‘ میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا۔ کمپنی نے ان کی دعوت کو قبولکر لیا ہے۔ سیفرن نے وزیر کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ اپنے تعاون کی تفصیل دیتے ہوئے ہندوستان کے ‘ میک ان انڈیا ‘ اور ‘ کشل بھارت ‘ پروگراموں کے متعلق اپنی وابستگی ظاہرکی۔
غور طلب ہے کہ انڈین ایئر فورس نے فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل لڑاکو ہوائی جہازوں کی سیریز میں پہلا ہوائی جہاز یہاں منگل کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں حاصل کیا تھا۔ سنگھ ایئر فورس کے لئے پہلا رافیل ہوائی جہاز کو حاصل کرنے کے لئے یہاں فرانس کے جنوب-مغرب شہر بردو کے میرنیاک میں منعقد تقریب میں شامل ہوئے۔
بتا دیں کہ ہندوستان نے 59000 کروڑ روپے کی ڈیل کے تحت ستمبر 2016 میں فرانس سے 36 ہوائی جہاز خریدنے کا آرڈر دیا تھا۔ چار جنگی ہوائی جہازوں کی پہلی کھیپ ہندوستان میں ایئر فورس کے اڈے پر مئی 2020 میں آئےگی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں