لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا ریاست کے بی جے پی رہنما مغربی بنگال میں صدر راج کے نفاذ کی دلیل دے رہے ہیں ،اگر ایسی حالت ہے تو یقینی طورپر صدر راج کا نفاذ ہونا چاہیے ، لیکن ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی کے رہنما اس مدعے کو لے کر اتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنا وہ باہر سے دکھا ئی دیتے ہیں۔
نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال میں لاء اینڈ آرڈر کی حالت بے حد خراب ہو گئی ہے۔ اگر مرکزی حکومت چاہے تو وہاں صدر راج لگا سکتی ہے۔انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ،اگر مرکز چاہتی ہے اور اس کو لگتا ہے کہ حالات صحیح معنوں میں بے حدخراب ہیں تو ان کو یہاں صدر راج نافذکرنا چاہیے۔انہوں نے سوال قائم کرتے ہوئے کہا کہ ، لیکن کیا بی جے پی اس کو لے کر سنجیدہ ہے۔
چودھری نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ، ریاست کے بی جے پی رہنما مغربی بنگال میں صدر راج کے نفاذ کی دلیل دے رہے ہیں ،اگر ایسی حالت ہے تو یقینی طورپر صدر راج کا نفاذ ہونا چاہیے ، لیکن ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی کے رہنما اس مدعے کو لے کر اتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنا وہ باہر سے دکھا ئی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا ، وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد پونجی گھوٹالے کی جانچ دھیمی ہوگئی ہے ۔ کیا مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے بیچ کوئی سمجھوتہ ہوا ہے ۔انہو ں نے کہا ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی رہنماؤں کی سنجیدگی پر مجھے شک ہے۔
Congress leader in the Lok Sabha Adhir Ranjan Chowdhury said the President's Rule should be imposed in West Bengal
Read @ANI Story |https://t.co/Gq1MM8lKnp pic.twitter.com/tyFOKOcsWm
— ANI Digital (@ani_digital) October 11, 2019
خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، کانگریسی رہنما نے الزام لگایا کہ ریاست میں بی جے پی صدر راج لگانے کی مانگ کرتی ہے لیکن دہلی میں وہ ٹی ایم سی کے ساتھ دوستانہ برتاؤ کرتی ہیں ۔کانگریسی رہنما کی طرف سے یہ بیان ٹی ایم سی کو ناگوار گزر سکتا ہے۔کیونکہ بھلے ہی لوک سبھا انتخاب میں دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدہ نہ ہو پایا ہو لیکن پارلیامنٹ میں کئی مدعوں پر دونوں پارٹیاں ساتھ کھڑی ہیں۔اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ادھیر رنجن چودھری کے بیان پر ترنمول کانگریس یعنی ٹی ایم سی کی طرف سے کیابیان آتا ہے۔
Adhir Ranjan Chowdhury, Congress: Law and order situation is very bad in West Bengal. If the centre wants, and the situation is such, then they can impose President's rule. But in state they (BJP) call for President's rule and in Delhi they (BJP-TMC) act friendly with each other. pic.twitter.com/mLkjO7QICl
— ANI (@ANI) October 11, 2019
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں سیاسی کارکنوں کے قتل کی مسلسل خبریں آ رہی ہیں۔ گزشتہ روزمرشدآباد میں ایک فیملی کے سبھی تین ممبر،جن میں آٹھ سالہ بچہ اور اس کی حاملہ ماں بھی شامل ہیں،کو دھار دار ہتھیاروں سے کاٹ ڈالاگیا تھا۔ یہ جانکاری ایک سینئر پولیس افسر نے بدھ کو دی تھی ۔35 سالہ اسکول ٹیچر بندھو پرکاش پال،ا ن کی 30 سالہ بیوی بیوٹی اور آٹھ سالہ بیٹا آنگن کی لاش جیاگنج علاقے میں واقع ان کے گھر میں الگ- الگ جگہوں پر منگل کو برآمد ہوئےتھے۔گھر میں جگہ- جگہ خون پھیلا ہوا تھا۔
ان قتل معاملوں نے اس وقت سیاسی رنگ لےلیا جب بی جے پی اور اس کےنظریاتی سرپرست مانے جانے والے آر ایس ایس نے کہا کہ بندھوپرکاش پال آر ایس ایس کے کار کن تھے۔
मन्दसौर में विश्व हिंदू परिषद के सदस्य युवराज सिंह की दिन दहाड़े गोली मार कर हत्या कर दी जाती है,मुर्शिदाबाद(बंगाल) में RSS के बंधु पाल के पूरे परिवार को मौत के घाट उतार दिया जाता है ..फिर भी सब चुप है ..क्यूँ? क्या इनका क़सूर सिर्फ़ इतना है की इनका नाम पहलू खान या अख़लाक़ नहीं? pic.twitter.com/lssG35wzRJ
— Sambit Patra (@sambitswaraj) October 10, 2019
بی جے پی ترجمان سنبت پاترا نے اس معاملے پر ٹوئٹ کرتےہوئے لکھا ہے کہ ،مندسور میں وشو ہندو پریشد ممبر یوراج سنگھ کی دن دہاڑے گولی مار دی جاتی ہے مرشد آبا دمیں آر ایس ایس کے بندھو پال کی فیملی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے پھر بھی سب چپ ہیں ،کیوں ؟ کیا ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ ان کا نام پہلو خان یا اخلاق نہیں ؟
Warning:Gruesome video
This has shaken my conscience …a RSS worker Sh Bandhu Prakash Pal,his eight months pregnant wife & his kid were brutally slaughtered in West Bengal’s Murshidabad
Not a word by the liberals
Not a letter by 59 liberals to Mamata
Nauseating Selectivism! pic.twitter.com/EHPPDCLRqc— Sambit Patra (@sambitswaraj) October 10, 2019
انہوں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، اس نے میرے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ایک آر ایس ایس کارکن بندھو پرکاش پال، ان کی آٹھ مہینہ کی حاملہ بیوی اور ان کے بچے کو مغربی بنگال کے مرشدآبادمیں بے رحمی سے کاٹ ڈالا گیا۔لبرل لوگوں کی طرف سے ایک لفظ بھی نہیں کہاگیا۔59 لبرل لوگوں کی طرف سے ممتا بنرجی کو ایک خط بھی نہیں ۔اس طرح کچھ خاص واقعات پر ہی رد عمل دئے جانے سے مجھے گھن آتی ہے۔
Categories: خبریں