این سی پی رہنما شرد پوار نے جمعہ کی شام اعلان کیا تھا کہ شیوسینا-این سی پی-کانگریس کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا ہے کہ ادھو ٹھاکرے اگلے پانچ سال کے لئے وزیراعلیٰ ہوںگے، جو اتحاد کے متفقہ امیدوار تھے۔
نئی دہلی: مہاراشٹر کی سیاست میں سنیچر کی صبح ہوئے ایک غیر متوقع واقعہ میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما دیویندر فڈنویس نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ وہیں، شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اجیت پوار نے ان کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اجیت پوار این سی پی صدر شرد پوار کے بھتیجے ہیں۔
این سی پی کے رہنما شرد پوار نے جمعہ کی شام اعلان کیا تھا کہ شیوسینا-این سی پی-کانگریس کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا ہے کہ ادھو ٹھاکرے اگلے پانچ سال کے لئے وزیراعلیٰ ہوںگے، جو اتحاد کے متفقہ امیدوار تھے۔
Maharashtra Chief Minister, Devendra Fadnavis: I would like to express my gratitude to NCP's Ajit Pawar ji, he took this decision to give a stable government to Maharashtra & come together with BJP. Some other leaders also came with us and we staked claim to form government. pic.twitter.com/eq1v9syg8z
— ANI (@ANI) November 23, 2019
وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد دیویندر فڈنویس نے کہا کہ عوام نے ہمیں واضح مینڈیٹ دیا تھا، شیوسینا نے مینڈیٹ کی توہین کیا ہے۔ مہاراشٹر کی عوام کو مستحکم اور مستقل حکومت چاہیے، کھچڑی حکومت نہیں چاہیے۔ سی ایم فڈنویس نے کہا کہ مہاراشٹر کے روشن مستقبل کے لئے این سی پی کے ساتھ ملکر کام کریںگے۔
Ajit Pawar after taking oath as Deputy CM: From result day to this day no party was able to form Govt, Maharashtra was facing many problems including farmer issues, so we decided to form a stable Govt pic.twitter.com/GucfUVBCnm
— ANI (@ANI) November 23, 2019
نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد اجیت پوار نے کہا، ‘ انتخابی نتیجہ آنے کے بعد سے آج تک کوئی پارٹی حکومت بنانے کی حالت میں نہیں تھی۔ کسانوں کے مدعوں کے ساتھ مہاراشٹر میں کئی مسائل تھے، اس لئے ہم نے ایک مستقل حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔ ‘ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ نے دیویندر فڈنویس اور اجت پوار کو بالترتیب : مہاراشٹر کا وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ بننے کی مبارکباد دی۔
Congratulations to @Dev_Fadnavis Ji and @AjitPawarSpeaks Ji on taking oath as the CM and Deputy CM of Maharashtra respectively. I am confident they will work diligently for the bright future of Maharashtra.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 23, 2019
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا، ‘ دیویندر فڈنویس اور اجیت پوار کو مہاراشٹر کے بالترتیب : وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں مہاراشٹر کے روشن مستقبل کے لئے کام کریںگے۔ ‘
श्री @Dev_Fadnavis जी को महाराष्ट्र के मुख्यमंत्री और श्री @AjitPawarSpeaks को प्रदेश के उपमुख्यमंत्री के रूप में शपथ लेने पर हार्दिक बधाई।
मुझे विश्वास है कि यह सरकार महाराष्ट्र के विकास और कल्याण के प्रति निरंतर कटिबद्ध रहेगी और प्रदेश में प्रगति के नये मापदंड स्थापित करेगी।
— Amit Shah (@AmitShah) November 23, 2019
شاہ نے ٹوئٹ کیا، ‘ دیویندر فڈنویس جی کو مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اور اجیت پوار جی کو ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد۔ ‘ انہوں نے کہا، ‘ مجھے یقین ہے کہ یہ حکومت مہاراشٹر کی ترقی اور مفاد کے لئے مسلسل پابند رہےگی اور ریاست میں ترقی کے نئے معیار قائم کرےگی۔ ‘
بی جے پی کے گارگزار صدر جے پی نڈا نے بھی فڈنویس اور اجیت پوار کو مبارکباد دی۔
I Congratulate @Dev_Fadnavis Ji and @AjitPawarSpeaks Ji on taking oath as the CM and Deputy CM of Maharashtra respectively. I am sure that under the guidance of Hon PM @narendramodi Ji, BJP-NCP Gov will take Maharashtra to newer heights.
— Jagat Prakash Nadda (@JPNadda) November 23, 2019
انہوں نے ٹوئٹ کیا، ‘ میں دیویندر فڈنویس جی اور اجیت پوار جی کو مہاراشٹر کے بالترتیب : وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جیکی رہنمائی میں یہ حکومت مہاراشٹر کو نئی اونچائیوں پر لے جائےگی۔ ‘
غور طلب ہے کہ، پچھلی اسمبلی کی مدت کار ختم ہونے کے بعد 12 نومبر کو مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کیا گیا تھا۔ حالانکہ، سنیچر کی صبح پانچ بجکر 47 منٹ پر صدر راج ہٹائے جانے کے بعد بی جے پی-این سی پی حکومت نے ذمہ داری سنبھالی۔
The notification revoking President's rule in Maharashtra pic.twitter.com/JSbAIOFUE6
— ANI (@ANI) November 23, 2019
وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے سنیچر کی صبح صدر راج کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کا گزٹ مرکزی ہوم سکریٹری اجئے کمار بھلا نے صبح پانچ بجکر 47 منٹ پر جاری کیا۔ صدر حکومت ہٹنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیویندر فڈنویس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اجیت پوار نے مہاراشٹر کے بالترتیب : وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
بتا دیں کہ، اتحاد میں ریاستی اسمبلی انتخاب لڑنے والی بی جے پی اور شیوسینا نے 288 رکنی ایوان میں بالترتیب : 105 اور 56 سیٹیں جیتی تھیں لیکن شیوسینا نے بی جے پی کے ذریعے وزیراعلیٰ کا عہدہ شیئر کرنے سے انکار کرنے کے بعد اس کے ساتھ اپنے تین دہائی پرانے تعلقات ختم کر لئے۔ دوسری طرف، انتخاب سے پہلے اتحاد کرنے والی کانگریس اور این سی پی نے بالترتیب : 44 اور 54 سیٹیں جیتی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں