عام آدمی پارٹی نے اگلے مہینے ہونے والے دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے جاری فہرست میں 15 موجودہ ایم ایل اے کے ٹکٹ کاٹ دیے ہیں۔ 2015 میں چھ خواتین کو ٹکٹ دینے والی عآپ نے اس بار 8 خاتون کو ٹکٹ دیا ہے۔
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی نے اگلے مہینے ہونے والے دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے سبھی 70 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کی فہرست منگل کو جاری کر دی۔ فہرست میں 15 موجودہ ایم ایل اے کے ٹکٹ کاٹ دیے گئے ہیں۔فہرست کے مطابق، پارٹی نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو نئی دہلی سیٹ سے اور عآپ نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو پٹ پڑگنج سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
Best wishes to all. Don’t be complacent. Work v hard. People have lot of faith in AAP and u. God bless. https://t.co/JuuvriCoNG
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) January 14, 2020
پارٹی رہنما آتشی، راگھو چڈھا اور دلیپ پانڈے بھی آٹھ فروری کو ہونے والا اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔ ان تینوں نے 2019 کا لوک سبھا الیکشن لڑا تھا لیکن وہ ہار گئے تھے۔
Thank you @ArvindKejriwal and AAP for expressing faith in me and giving me the opportunity to contest from Kalkaji. Am committed to putting AAP's best foot forward and taking our govt's stellar work to the people of Kalkaji. pic.twitter.com/04Y6ullupn
— Atishi (@AtishiAAP) January 14, 2020
سسودیا کی صلاح کار اور دہلی کی تعلیمی اصلاحات کی پالیسی ساز آتشی کالکاجی سے میدان میں ہیں جو کانگریس کے تین بار کے ایم ایل اے اور کانگریس کی دہلی اکائی کے صدر سبھاش چوپڑا کا انتخابی حلقہ ہے۔ایک دیگر سینئر رہنما دلیپ پانڈے تمارپور سے الیکشن لڑیں گے، جنہوں نے پچھلے سال دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری اور سابق وزیراعلیٰ شیلا دیکشت کے سامنے نارتھ ایسٹ دہلی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔
اسی طرح، راگھو چڈھا جو جنوبی دہلی سے پارٹی کے امیدوار تھے، انہیں اب راجیندر نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ پارٹی کے ایک اور نوجوان چہرے اور ترجمان سوربھ بھاردواج کو گریٹر کیلاش سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔پارٹی نے کئی سابق کانگریس رہنماؤں کو بھی ٹکٹ دیا ہے جو حال کے دنوں میں اس میں شامل ہوئے تھے۔ ان میں چاندنی چوک سے سابق ایم ایل اے پرل سنگھ ساہنی، مٹیا محل سے شعیب اقبال اور بدرپور سے رام سنگھ نیتاجی شامل ہیں۔
دہلی اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل شاہدرہ سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔ 2015 میں مسلمانوں، ایس سی اور سکھوں کی بڑی حمایت کی بنیاد پر ریکارڈ 67 سیٹیں جیتنے والی عآپ نے اس بار پانچ مسلم امیدواروں اور دو سکھوں کو میدان میں اتارا ہے۔
धन्यवाद मुख्यमंत्री जी व समस्त आम आदमी पार्टी के नेतागण व कार्यकर्ताओं का भी हृदय से आभार। https://t.co/CSGZHYshE0
— Ram Singh Netaji (@RamSinghNetaji) January 13, 2020
رام سنگھ نیتاجی کانگریس کے سابق ایم پی مہابل مشرا کے بیٹے ونئے کمار مشرا کے ساتھ کچھ دن پہلے ہی عآپ میں شامل ہوئے تھے، جنہیں دوارکا سے پارٹی نے میدان میں اتارا ہے۔سسودیا نے کہا کمیٹی نے الیکشن کے لیے سبھی 70 امیدواروں کے نام منظور کئے ہیں۔ عآپ وزیراعلیٰ نے کہا، ‘…آٹھ خواتین شامل ہیں۔ 2015 میں 6 خواتین تھی۔’
فہرست کے اعلان کے بعد کیجریوال نے ٹوئٹ کیا، ‘سبھی کو مبارک باد۔ نرگیسیت کا شکار نہیں ہوں۔ خوب محنت کریں۔ لوگوں کو ‘عآپ ’ (پارٹی) میں اور آپ میں کافی اعتماد ہے۔ ایشور آشیرواد دیں۔’
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں