خبریں

بجٹ کے بعد سینسیکس نے لگایا 900.29 پوائنٹ کا غوطہ، نفٹی بھی لڑھکا

بجٹ میں رواں مالی سال  میں مالی خزانے  کے نقصان میں اضافے  کا اندازہ  لگایا گیا ہے، جس سے بازار کا تصور متاثر  ہوا اور شیئر بازار لڑھک گیا۔

فوٹو: رائٹرس

فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی:وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے بجٹ اسپیچ  کے بعد بی ایس ای سینسیکس 900.29 پوائنٹ کا غوطہ لگاکر39805.61 پوائنٹ،این ایس ای نفٹی276.85 پوائنٹ لڑھک کر 11685.25 پوائنٹ پر بند ہوا۔

نرملاسیتا رمن  جب اسپیچ  دے رہی تھیں تب سنیچر کو دوپہر کے کاروبار میں بی ایس ای کا سینسیکس 530 پوائنٹ  ٹوٹ کر 40194.04 پوائنٹ پر آ گیا۔ اسی طرح نفٹی بھی 207.20 پوائنٹ کے نقصان سے 11754.90 پوائنٹ پر چل رہا تھا۔

بجٹ میں رواں مالی سال میں مالی خزانےکے نقصان کے اضافے  کا اندازہ  لگایا گیا ہے، جس سے بازار کاتصور متاثرہوا۔

دوپہر کے کاروبار میں سینسیکس 530 پوائنٹ ٹوٹ کر 40194.04 پوائنٹ پر آ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکس چینج کا نفٹی 207.20 پوائنٹ کے نقصان سے 11754.90 پوائنٹ پر چل رہا تھا۔

وزیر خزانہ کا بجٹ اسپیچ  شروع ہونے سے پہلے سینسیکس 150 پوائنٹ کے اضافے میں تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال میں مالی خزانےکا نقصان جی ڈی پی کا 3.8 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ پہلے اس کے 3.3 فیصد پر رہنے کا اندازہ  لگایا گیا تھا۔

 (خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کےساتھ)