اعداد وشمار کے مطابق، 27 جنوری تک 30.75 کروڑ پین آدھار سے جوڑے جا چکے ہیں۔ اب 17.58 کروڑ پین کو آدھار سے جوڑنا باقی ہے۔
نئی دہلی:انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے سوموار کو کہا کہ آدھار کو پین سے جوڑنا لازمی ہے اور لوگوں کو اس کے لیے31 مارچ کی طےشدہ تاریخ کی پیروی کرنے کو کہا ہے۔ڈپارٹمنٹ نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ اگر 31 مارچ تک پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر کو آدھار سے نہیں جوڑا جاتا ہے، تو(پین) کام نہیں کرے گا۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے کہا، ‘اس طے شدہ مدت کی پیروی کریں۔’
ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر دیے پوسٹ میں کہا ہے، ‘پین کو 31 مارچ سے 2020 سے پہلے آدھار سے جوڑنا لازمی ہے۔ آپ اسے Biometric Aadhaar authenticationکے ذریعے یا پھر این ایس ڈی ایل اور یوٹی آئی ٹی ایس ایل کے پین سروس سینٹر پر جاکر کر سکتے ہیں۔’
ڈپارٹمنٹ نے ٹوئٹر پر ویڈیو ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ آگے کے لیے فائدےمند ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ دو طریقے سے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔پہلا، 567678 یا 56161 پر میسج بھیج کر یہ کیا جا سکتا ہے۔ میسج یوآئی ڈی آئی پین ا سپیس 12 نمبر کا آدھار اسپیس 10 نمبر کا پین (UIDPAN 12digit Aadhaar 10digitPAN>) کے فارمیٹ میں بھیجا جا سکتا ہے۔
دوسرا، ڈپارٹمنٹ کے ای فائلنگ پورٹل www.incometaxindiaefiling.gov.in کے ذریعے پین کو آدھار سے جوڑا جا سکتا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 27 جنوری تک 30.75 کروڑ پین آدھار سے جوڑے جا چکے ہیں۔ اب 17.58 کروڑ پین کو آدھار سے جوڑنا باقی ہے۔
Categories: خبریں