خبریں

کورونا: ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان ایودھیا کے مندر پہنچے یوگی آدتیہ ناتھ، ہوئی تنقید

کورونا انفیکشن کے مدنظر وزیر اعظم کے ذریعے اعلان 21دنوں کے ملک گیر بند شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ درجنوں افسروں کے ساتھ ایودھیا میں رامللا کی مورتی کو ایک عارضی مندرمیں رکھنے کے پروگرام میں پہنچے تھے، جس کی وجہ سے حزب مخالف نے ان کو تنقید کا  نشانہ بنا یاہے۔

ایودھیا کے کلکٹر (دائیں)، پجاریوں اور دیگر لوگوں کےساتھ وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ(فوٹو : پی ٹی آئی)

ایودھیا کے کلکٹر (دائیں)، پجاریوں اور دیگر لوگوں کےساتھ وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ(فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں بدھ کی صبح رامللا کا مجسمہ ایک عارضی مقام پر منتقل کر دیاگیا۔وزیراعلیٰ کے یہاں پہنچنے پر اپوزیشن  نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ اصولوں کی خلاف ورزی پر ان کی تنقید کی ہے۔

مورتی  کو منتقل کرنے کے لئے مذہبی رسوم سوموار کو ہی شروع ہو گئی تھی۔ بدھ کی صبح تک یہ مذہبی پروگرام  چلا۔ اس دوران آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد کے کچھ رہنما بھی موجود تھے۔اپوزیشن پارٹیوں نے وزیراعلیٰ کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پروگرام  میں حصہ لےکر انہوں نے اچھی مثال پیش نہیں کی۔س

ماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نے کہا، ‘ یوگی لوگوں کو مندر اور مسجد نہیں جانے کے لئے کہہ رہے ہیں اور کورونا وائرس کے مدنظریہ بالکل صحیح بھی ہے۔ لیکن وزیراعلیٰ خود اپنے بیان کے الٹ کام کر رہے ہیں۔ ‘کورونا وائرس کے بڑھتے بحران کے مدنظر وزیر اعظم نریندرمودی نے گزشتہ 24 مارچ کی آدھی رات سے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیاتھا۔ اس دوران کسی کو بھی باہر نہیں نکلنے اور گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس مدت کے لئے جاری ہدایتوں میں یہ بھی کہا گیا تھا کہاس معینہ مدت میں تمام مذہبی مقامات بند رہیں‌گے۔اتر پردیش کانگریس کے ترجمان امرناتھ اگروال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور آدتیہ ناتھ نے خود کہا ہے کہ لوگوں کو مندر، مسجد یاگرودوارہ نہیں جانا چاہیے اور اپنے گھروں پر ہی رہنا چاہیے۔

کانگریس رہنما نے کہا، ‘ لیکن وزیراعلیٰ خود اپنے بیان کےالٹ جا رہے ہیں۔ ‘ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ آدتیہ ناتھ گھر پر ہی پوجا کر کےمثال قائم کرتے۔میڈیا میں اس مذہبی پروگرام کی تصویروں میں وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ کے ساتھ کئی افسر دکھ رہے ہیں، ساتھ ہی پوجا کرنے کے مقام پر بھی کئی لوگ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

اس سے پہلے کانگریس ریاستی صدر اجئے کمار للو نے بھی وزیراعلیٰ کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ جی وزیر اعظم کی بات نہیں مانتے،بھیڑ کے ساتھ درشن کر رہے ہیں تو ایسے میں کیسے ریاست کی عوام وزیر اعظم  کی بات مانیں؟

عام آدمی پارٹی کی ریاست اکائی کے صدر سبھجیت سنگھ نےکہا کہ ذمہ دار لوگ جو اپیل کر رہے ہیں، خود اس پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں اگر تمام احتیاط برتی گئیں ہوں‌گی توبھی وہاں کچھ لوگ تو رہے ہی ہوں‌گے۔سنگھ نے کہا، وزیراعلیٰ کے پروگرام کے دوران وہاں بڑی تعداد میں افسر بھی موجود رہے ہوں‌گے۔ بہتر ہوتا اگر یوگی اس پروگرام کو ملتوی کردیتے۔ ‘

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں نافذلاک ڈاؤن کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو اس موقع پر اکٹھا ہونے کی اجازت عطانہیں کی تھی۔مورتی  کو رکھے جانے کے بعد وزیراعلیٰ نے رام مندر کے ٹرسٹ کے سکریٹری چمپت رائے کی موجودگی میں خصوصی پوجا کی۔ آدتیہ ناتھ نے ذاتی طورپر رام مندر کی تعمیر کے لئے 11 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا۔

 (خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)