سال 1999 میں پدم وبھوشن سے نوازے گئے ستیش گجرال معمار،مصور،مورل مصور اور گرافک آرٹسٹ بھی تھے۔ وہ سابق وزیر اعظم اندر کمار گجرال کے بھائی تھے۔
نئی دہلی: مشہور آرٹسٹ اور مصور ستیش گجرال کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 94 سال کے تھے۔ادبی دنیاسے تعلق رکھنے والے رنجیت ہوس کوٹے نے جمعہ کو بتایا کہ گجرال کاجمعرات کو دیر رات نئی دہلی میں انتقال ہو گیا۔انہوں نے بتایا، ‘وہ پچھلے کچھ وقت سے علیل تھے۔’
سال 1999 میں پدم وبھوشن سے نوازے گئے ستیش گجرال معمار،مصور،مورل مصور اور گرافک آرٹسٹ بھی تھے۔ وہ سابق وزیر اعظم اندر کمار گجرال کے بھائی تھے۔ان کے اہم کارناموں میں دہلی ہائی کورٹ کے باہر کی دیوار پر حروف تہجی مورل شامل ہیں۔ انہوں نے دلی میں بیلجیم سفارت خانے کو بھی ڈیزائن کیا تھا۔ انہوں نے گووا یونیورسٹی کو بھی ڈیزائن کیا تھا۔
گجرال کی فنی نمونوں میں ان کی شروعاتی زندگی کے نشیب و فراز کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے، جن میں بچپن میں ان کے سننے صلاحیت کو روکنے والی بیماری اورملک کا بٹوارہ شامل ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سال 1925 میں پاکستان کے جھیلم میں پیدا ہوئے ستیش گجرال نے نو سال کی عمر میں کشمیر کے پہل گام میں ایک ایکسیڈنٹ کے بعد مصوری شروع کی تھی۔ اس ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ان کے سننے کی صلاحیت متاثر ہو گئی تھی۔
Just heard the sad news of Satish Gujral's passing. Unlike many of his peers, who went to Paris or London in the early 1950s, Gujral went to Mexico City to study with Diego Rivera and Siqueiros. Gujral's was a versatile practice spanning painting, sculpture and architecture. RIP. pic.twitter.com/kRtIjUpJWt
— Ranjit Hoskote (@ranjithoskote) March 26, 2020
ہوس کوٹے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ‘1950 کی شروعات میں پیرس یا لندن گئے اپنے کئی ساتھیوں سے الگ گجرال ڈی ایگو رویرا اور سکویروس کے ساتھ پڑھنے کے لیے میکسیکو شہر گئے تھے۔ گجرال کثیر الجہت صلاحیت کے مالک تھے۔ ایشور ان کی روح کوسکون دے۔’
Satish Gujral Ji was versatile and multifaceted. He was admired for his creativity as well as the determination with which he overcame adversity. His intellectual thirst took him far and wide yet he remained attached with his roots. Saddened by his demise. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 27, 2020
ان کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘ستیش گجرال جی کثیر الجہت فن کار تھے۔ وہ اپنی تخلیقیت کے ساتھ ساتھ مستحکم ارادے کے لیے جانے جاتے تھے، جن کے ساتھ انہوں نے ناسازگارحالات پر قابو پایا۔ ان کی علمی پیاس انہیں دور تک لے گئی، لیکن وہ اپنی جڑوں سے جڑے رہے۔ ان کے انتقال سے صدمے میں ہوں۔ اوم شانتی۔’
Deeply saddened to hear about the demise of celebrated painter, sculptor, muralist & architect Sh Satish Gujral.
He will be remembered & missed by legions of his followers & admirers.
I offer my heartfelt condolence to his family. pic.twitter.com/MKp2VJKYED
— Hardeep Singh Puri (@HardeepSPuri) March 27, 2020
مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے ٹوئٹ کرکے کہا، مشہور مصوراور آرٹسٹ ستیش گجرال کےانتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ وہ اپنے میں چاہنے والوں اور محسنوں کے بیچ یاد کیے جائیں گے۔
ان کی ویب سائٹ میں ستیش گجرال کو معاصر ہندوستانی ادب کے پیش رو ؤں میں سے ایک بتایا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق، آزادی کے بعد وہ ان لوگوں میں شامل رہے جن کا اثر ہندوستان کے ادب میں لگاتار بنا رہا۔ستیش گجرال کے کام پر مبنی چار کتابیں شا ئع ہو چکی ہیں، جس میں ان کی خودنوشت بھی شامل ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں