خبریں

سال 2019-20 میں 5.47 کروڑ فیملی نے منریگا کے تحت کام مانگا

منریگا کے تحت کام مانگنے والوں کی بڑھتی تعداد یہ دکھاتی ہے کہ گرام پنچایت زیادہ سے زیادہ بے روزگاروں کو کام دے رہے ہیں۔

فوٹو : رائٹرس

فوٹو : رائٹرس

نئی دہلی: معیشت کی بگڑتی حالت کے درمیان سال 2019-20 میں منریگا کے تحت کام مانگنے والی فیملی کی تعداد بڑھ‌کر پچھلے نو سالوں میں سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔منریگا کی سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی جانکاری کے مطابق 2019-20 میں5.47 کروڑ فیملی نے کام مانگا، جو کہ سال 2010-11 میں 5.5 کروڑ فیملی کے ذریعےمانگے گئے کام سے زیادہ ہے۔ سال 2018-19 میں 5.27 کروڑ فیملی نے کام مانگا تھا۔

مالی سال 2019-20 میں منریگا میں کام کرنے والوں کی تعداد بھی کافی زیادہ رہی۔ اس دوران پورے ملک بھر میں 7.86 کروڑ لوگوں نے کام کیا جو کہ 2012-13 میں7.97 کروڑ لوگوں کے ذریعے کئے گئے کام کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔معلوم ہو کہ سال 2006 میں 200 اضلاع میں نافذ کئے جانے کے ساتھ منریگااسکیم کی شروعات ہوئی تھی۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، ایسے گرام پنچایت کی تعداد میں گراوٹ آئی ہے جو منریگا کے تحت خرچ کا حساب کتاب نہیں تیار کر رہے تھے۔

 مالی سال 2018-19 میں ایسے گرام پنچایت کی تعداد 10978 تھی جو کہ مالی سال 2019-20 میں گھٹ‌کر 9144 ہوگئی۔ ایسی پنچایت کی تعداد مالی سال 2017-18 میں 11،789، 2016-17 میں 19،451،2015-16 میں 39469 اور 2014-15 میں 39531 تھی۔ہندوستان میں کل 2.63 لاکھ گرام پنچایت ہیں۔ زیرو خرچ دکھانے والے پنچایت کی تعداد میں گراوٹ دکھاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ گرام پنچایت بے روزگاروں کومنریگا کے تحت کام دے رہے ہیں۔

حالانکہ منریگا کے تحت یومیہ مزدوری کافی کم ہے۔ مالی سال 2019-20 میں اوسط مزدوری روزانہ 182.09 روپے تھی جو کہ مالی سال 2018-19 کے 179.13 روپے کےمقابلے میں محض تین روپے زیادہ ہے۔وہیں منریگا کے تحت فی شخص لاگت روزانہ بڑھ‌کر 2019-20 میں اوسطاً 263.3روپے ہو گئی۔ مالی سال میں 2018-19 میں یہ رقم 247.19 روپے تھی۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 2019-20 کے دوران 263.73 کروڑ ورکنگ ڈے پیدا کیا گیا، جو کہ 2018-19 کے 267.96 کروڑ ورکنگ ڈے سے تھوڑا کم ہے، لیکن 2012-13 سے 2017-18 تک ہرایک مالی سال کے دوران پیدا کئے گئے کل ورکنگ ڈے کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

منریگا کے تحت 2017-18 میں 233 کروڑ لوگوں کے لئے ورکنگ ڈے پیدا ہوا تھا جبکہ2016-17 اور 2015-16 میں 235 کروڑلوگوں کے لئے ورکنگ ڈے پیدا ہوا۔ ورکنگ ڈے کامطلب یہ ہے کہ منریگا کے تحت کام کرنے واکے کسی ایک شخص کو سال میں کتنے دن روزگار ملا۔