خبریں

کانگریس کے قومی ترجمان راجیو تیاگی کا انتقال

کانگریس ترجمان  راجیو تیاگی نیوز چینلوں کے پرائم ٹائم  مباحثہ کااہم  چہرہ تھے۔ انہیں اکثر ٹی وی مباحثے میں دیکھا جاتا تھا، جہاں وہ کانگریس پارٹی کا رخ پرزور طریقے سے رکھتے تھے۔

راجیو تیاگی۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/کانگریس)

راجیو تیاگی۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/کانگریس)

نئی دہلی: کانگریس کے قومی ترجمان  راجیو تیاگی کا بدھ کو اچانک دل کا دورہ پڑنےسے انتقال ہو گیا۔ وہ نیوز چینلوں کے پرائم ٹائم مباحثے کااہم چہرہ تھے۔انہیں اکثر ٹی وی مباحثے میں دیکھا جاتا تھا، جہاں وہ اپنی پارٹی کا رخ پرزور طریقے سے رکھتے تھے۔ کئی ٹی وی مباحثہ میں پرچرچہ کے دوران بی جے پی رہنما سمبت پاترا کے ساتھ ان کی تیکھی نوک جھونک بھی ہو جاتی تھی۔

شام کو وہ آج تک نیوزچینل کے  ایک مباحثے میں شامل شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے شام لگ بھگ پونے چار بجے ٹوئٹ کر کےاس بات کی جانکاری دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ‘آج شام 5:00 بجے آج تک پر رہوں گا۔شکریہ۔’

اس کے بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑی۔ انہیں غازی آ باد کے یشودا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کا  اعلان  کر دیا۔

ان کے انتقال پر کانگریس پارٹی نے اپنے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، ‘راجیو تیاگی کے اچانک انتقال سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ایک مضبوط کانگریسی اور ایک سچے محب وطن ۔ رنج وغم کے اس لمحے میں ہماری دعائیں اور تعزیت ان کےاہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔’

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ان کےانتقال  پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے، کانگریس کے ترجمان مسٹر راجیو تیاگی جی کی بے وقت موت  میرے لیے ایک نجی  دکھ ہے۔ ہم سب کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔’

انہوں نے کہا، تمام  یوپی کانگریس کی طرف  سے اہل خانہ  کودلی تعزیت۔ ایشور ان کے اہل خانہ کو  کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت  دیں۔’

بی جے پی ترجمان  سمبت پاترا نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘یقین نہیں ہو رہا ہے کانگریس کے ترجمان  میرےدوست  شری راجیو تیاگی ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ آج 5 بجے ہم دونوں  نے ساتھ میں آج تک پر ڈبیٹ بھی کیا تھا۔’

انہوں نے کہا، ‘زندگی  بہت ہی غیریقینی ہے…ابھی بھی لفظ نہیں مل رہیں۔ ہے گووند!راجیو جی کو اپنے قدموں  میں جگہ دینا۔’