خبریں

دہلی تشدد اور بھیما کورے گاؤں معاملے کے جانچ افسروں کو ملے گا مرکزی وزیر داخلہ کا میڈل

شمال مشرقی  دہلی تشدد اوربھیماکورےگاؤں معاملے کی جانچ کرنے والے افسروں سمیت ملک  بھر کے 121 پولیس افسروں کو جانچ میں شاندار کارکردگی  کے لیےمرکزی وزیر داخلہ  کے میڈل سے نوازا گیا ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

(فوٹو : پی ٹی آئی)

اس‌ سال فروری میں ہوئے دہلی تشدد کی جانچ کرنے والے دہلی پولیس کے سینئر افسر اور بھیماکورےگاؤں  معاملے کی جانچ کرنے والے پونے سٹی پولیس اور این آئی اے کے افسروں  سمیت ملک بھر کے 121 پولیس افسروں کو سال2020 کے لیے جانچ میں شاندار کارکردگی  کے لیے دیے جانے والےمرکزی وزیر داخلہ کے میڈل سے نوازا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، پونے سٹی پولیس کے اےسی پی شیواجی پواربھیماکورےگاؤں  معاملے کے جانچ افسر تھے۔ اس معاملے میں پونے سٹی پولیس نے جانچ کی تھی۔ اب یہ معاملہ این آئی اے دیکھ رہی ہے۔دی ا سکرال کے مطابق، بھیماکورےگاؤں معاملے کی جانچ کر رہے این آئی اے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم کھلاٹے کو بھی مرکزی وزیر داخلہ کا یہ میڈل دیاگیا ہے۔

اس معاملے میں ابھی تک ملک  بھر کے معزز کارکنوں اور وکیلوں کے ساتھ 12 لوگ گرفتار کیےگئے ہیں۔ ان پر تشدد بھڑ کانے اور ملک  میں ممنوعہ سی پی آئی ماؤوادی سے رشتہ رکھنے کاالزام ہے۔اس میں پوار کے علاوہ مہاراشٹر پولیس کے نو اور افسر شامل ہیں، جس میں انسپکٹر رویندر بوکاڈے، انسپکٹر اتم سونونے، سینئر انسپکٹر نریندر ہیوارے، پولیس سپرنٹنڈنٹ جیوتی شیرساگر،سب ڈویژنل پولیس افسر انل گھرڈکر، پولیس سب انسپکٹر نارائن شرگانوکر، اےسی پی سمیر شیخ شامل ہیں۔

اےسی پی کسان گولی اور انسپکٹر کاندیرام پوپرے کو جانچ میں شاندارا کارکردگی  کے لیے مرکزی وزیر داخلہ  کے میڈل سےنوازا گیا ہے۔د ی سکرال کے مطابق، فروری میں شمال مشرقی  دہلی میں ہوئے تشدد معاملے کی جانچ کرنے والے دہلی پولس کے ڈپٹی کمشنر  (کرائم برانچ)راجیش دیو کو بھی مرکزی وزیر داخلہ  کے میڈل سے نوازا گیا ہے۔

اس تشدد میں 53 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ حالانکہ، جانچ کی شروعات سے ہی افسروں پر معاملے کی متعصب طریقے سے جانچ کرنے کاالزام لگ رہا ہے۔بتا دیں کہ فروری میں دہلی انتخابی تشہیر کے دوران شاہین باغ علاقے میں پستول سے فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو عام آدمی پارٹی سے جڑا بتانے پر الیکشن کمیشن نے انہیں انتخابی کام  سے ہٹا دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا میں ان کا تبصرہ  بالکل غیر ضروری تھا اور 8 فروری کو ہونے والے آزادانہ  اورغیرجانبدارانہ  دہلی اسمبلی انتخاب   کو متاثر کرنے والا تھا۔بعد میں دہلی دنگوں کی جانچ کے لیے بنی دو ایس آئی ٹی میں سے ایک کاانچارج دیو کو بنایا گیا تھا۔وہیں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا،‘جرم کی جانچ کے پیشہ ورانہ معیار کو بڑھاوا دینے اور جانچ افسروں  کے ذریعے جانچ میں اس طرح کی شاندار کارکردگی کومنظوری دینے کے مقصد سے سال 2018 میں میڈل کی تشکیل کی گئی تھی۔’

میڈل پانے والوں میں15سی بی آئی، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر پولیس کے 10-10،اتر پردیش پولیس کے آٹھ، کیرل اور مغربی  بنگال پولیس کے سات سات اور باقی  دیگر ریاستوں/یونین ٹریٹری  کےاہلکاروں سمیت 21 خاتون  پولیس افسر بھی شامل ہیں۔