صحافی روہنی سنگھ نے ٹوئٹر پر دھمکیاں ملنے کے بعد ادے پور پولیس سے شکایت کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ نے قبول کیا کہ روہنی کی کسان ریلی پر رپورٹنگ سے ناراضگی کی وجہ سے اس نے سنگھ کو دھمکی بھرے پیغامات بھیجے۔
نئی دہلی:معروف صحافی اور دی وائر میں باقاعدگی سے رپورٹ کرنے والی روہنی سنگھ کوریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے قانون کے ایک 26 سالہ طالبعلم کو راجستھان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر سنگھ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کپل ویاین نے انہیں ٹوئٹر پر ایک ڈائریکٹ پیغام میں دھمکی دی تھی۔
Dear @IgpUdaipur, this handle- @KViayan is sending me rape and murder threats on Twitter DM. He is Udaipur based. Bringing this criminal to your attention. @ashokgehlot51
— Rohini Singh (@rohini_sgh) January 29, 2021
دھمکی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سنگھ نے ایک ٹوئٹ میں ادے پور رینج پولیس اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ٹیگ کیا اور کارروائی کی مانگ کی۔اس کے بعد گہلوت نے ادے پورآئی جی اور ایس پی کو فوراً کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ ویاین کی پہچان ادے پور کے سماری گاؤں کے باشندہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ویاین کو آر ایس ایس کی طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی)سےوابستہ پایا گیا۔ادے پور رینج کے آئی جی ستیہ ویر سنگھ نے سنیچر کو ویاین کی گرفتاری اور حراست میں لےکر پوچھ تاچھ کیے جانے کی تصدیق کی۔
آئی جی نے ٹوئٹ کیا، ‘ہماری ٹیم نے سماری کے کپل سنگھ (اصل نام)کو گرفتار کیا ہے جس نے صحافی روہنی سنگھ کو ریپ اور قتل کی دھمکی دی تھی۔’
पत्रकार रोहिणी सिंह को मर्डर व रेप की धमकी देने के आरोपी कपिल सिंह को हिरासत में लिया जाकर पूछताछ की जा रही हैं। Fir no. 40/21 धारा 506,509 ipc and 67 IT act थाना गोवर्धन विलास, जिला-उदयपुर @ashokgehlot51 @rohini_sgh @IgpUdaipur @RajPoliceHelp
— Udaipur Police (@UdaipurPolice) January 30, 2021
ویاین نے پولیس کے سامنے قبول کیا کہ کسانوں کی ریلی پر سنگھ کی رپورٹنگ کی وجہ سے اسے غصہ آیا۔
ادے پور آئی جی نے ہندستان ٹائمس سے کہا، پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے قبول کیا کہ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی جاری تحریک پر سنگھ کی رپورٹنگ کے طریقے سے غصہ ہوکر اس نے انہیں دھمکی دی۔
Thank you @UdaipurPolice @ashokgehlot51 for prompt action. Disagreement should never be an excuse to indulge in abuse and rape and murder threats. We need safer spaces for women- online and off line. https://t.co/2lCZcAZitt
— Rohini Singh (@rohini_sgh) January 30, 2021
بعد میں کارروائی کے لیے سنگھ نے گہلوت اور ادے پور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
Categories: خبریں