حکومت نے پایا کہ کووڈ 19مریضوں کے علاج میں پلازمہ تھراپی سنگین بیماری کو دور کرنے اور موت کے معاملوں کو کم کرنے میں مفید ثابت نہیں ہوئی۔ پلازمہ تھراپی میں کووڈ 19 سے نجات پا چکے شخص کے خون سے اینٹی باڈی لےکر اس کومتاثرہ شخص میں چڑھایا جاتا ہے تاکہ اس کے جسم میں انفیکشن سے لڑنے کے لیےمدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔
نئی دہلی:حکومت نے سوموارکو کووڈ 19علاج کے لیےکلینکل گائیڈ لائن میں ترمیم کی ہے اور مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ تھراپی کے استعمال کوکلینکل گائیڈ لائن سے ہٹا دیا ہے۔حکومت نے پایا کہ کووڈ 19مریضوں کے علاج میں پلازمہ تھراپی سنگین بیماری کو دور کرنے اور موت کے معاملوں کو کم کرنے میں مفید ثابت نہیں ہوئی۔
کووڈ19کے لیےآئی سی ایم آر کی گزشتہ ہفتے ہوئی بیٹھک کے دوران تمام ممبر پلازمہ تھراپی کوکلینکل گائیڈلائن سے ہٹانے پر متفق ہوئے تھے، جس کے بعد سرکار کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پلازمہ تھراپی کو کووڈ 19 مریضوں کے علاج میں مؤثر نہیں پایا گیا ہے۔
AIIMS/ICMR-COVID-19 National Task Force/Joint Monitoring Group, Ministry of Health & Family Welfare, Government of India revised Clinical Guidance for Management of Adult #COVID19 Patients and dropped Convalescent plasma (Off label). pic.twitter.com/Dg1PG5bxGb
— ANI (@ANI) May 17, 2021
آئی سی ایم آر کے ایک افسر نے کہا کہ ٹاسک فورس نےبالغ کووڈ 19مریضوں کے لیے علاج سے متعلق کلینکل گائیڈ لائن میں ترمیم کرتے ہوئے پلازمہ تھراپی کو ہٹا دیا۔قابل ذکر ہے کہ کچھ ماہرین اور سائنسدانوں نےچیف سائنسی مشیر کے وجئےراگھون کو ملک میں کووڈ 19علاج کے لیے پلازمہ تھراپی کے استعمال کو غیرمنطقی اور غیرسائنسی استعمال قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا تھا۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے پچھلے سال اکتوبر میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر)سے مالی اعانت حاصل ایک مطالعہ میں کہا گیا تھا کہ پلازمہ تھراپی کووڈ 19کی موت کی شرح کو کم کرنے میں مفیدثابت نہیں ہو رہی ہے۔
معلوم ہو کہ پلازمہ تھراپی میں کووڈ 19 سےنجات پا چکے شخص کے خون سے اینٹی باڈی لےکر اس کو متاثرہ شخص میں چڑھایا جاتا ہےتاکہ اس کے جسم میں انفیکشن سے لڑنے کے لیے مدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔
اس سے پہلےوزارت صحت نے 27 جون 2020 کو جاری کووڈ 19 کے ‘کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکال’میں اس تھراپی کے استعمال کو منظوری دی تھی۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں