اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے شائع ہونے والے اخبار ‘4 پی ایم’کے ایڈیٹر نے کہا ہےکہ انہوں نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ صدر رام ناتھ کووند کومعاملے کا نوٹس لینے کے لیے خط لکھا ہے۔ اس کے علاوہ اخبار کا ایک نیا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: اترپردیش اسمبلی انتخاب کے درمیان دارالحکومت لکھنؤ سےشام کو شائع ہونے والے ہندی روزنامہ ‘4پی ایم’کے یوٹیوب چینل کو بند کیے جانے کی خبر ہے۔
چینل کے ایڈیٹر سنجے شرما نے یہ جانکاری دی ہے۔
اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق، 4پی ایم اخبار کے ایڈیٹر نے لکھنؤ کےتھانہ گومتی نگر ایکسٹینشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
اس کے مطابق، چھ سال پہلے شروع ہونے والے اخبار کایوٹیوب چینل’4 پی ایم نیوز نیٹ ورک’اچانک غائب ہوگیا۔ اس کے ایڈیٹر سنجے شرما نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ساتھ صدر رام ناتھ کووند کو بھی ایک خط بھیجا ہے، جس میں ان سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔
سنجے شرما نے گزشتہ سنیچر کو ٹوئٹ کیا تھا اور کہا تھا، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ حکومت اس حد تک گرجائے گی۔ آواز کو بند کرنے کے سارے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے تو میرا یوٹیوب ہی بند کرا دیا! آدھی رات کو میرا یوٹیوب ہیک کیا گیا اور بند کرا دیا گیا! میں ایف آئی آر درج کروانے جا رہا ہوں! میری آواز بہت چبھ رہی تھی یہ میں جانتا تھا ! اتنا مت گرو حضور!
यह क्यों और कैसे हुआ प्लीज़ @YouTubeIndia तुरंत बताईये ! मेरा कोई विडियो नहीं खुल रहा ! यह लोकतंत्र का तरीक़ा नहीं है @YouTube ! मेरा यूट्यूब 4 PM News Network आपके द्वारा ही वैरीफाई किया गया था ! कल को हर उस आदमी का बंद कर दिया जायेगा जो सच बोल रहा है ! https://t.co/wV0LpqdGRA
— Sanjay sharma (@Editor__Sanjay) February 19, 2022
انہوں نے اس سلسلے میں یوٹیوب پربھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ،یہ کیوں اور کیسے ہوا، پلیز یوٹیوب انڈیا فوراً بتائیے!میرا کوئی بھی ویڈیو نہیں کھل رہا!یہ جمہوریت کا طریقہ نہیں ہے ۔ یوٹیوب میرا یوٹیوب 4پی ایم نیوز نیٹ ورک آپ سے ہی تصدیق شدہ تھا! کل کو ہر اس آدمی کو بند کر دیا جائے گا جو سچ بول رہا ہے!
انہوں نے کہا، یہ حکومت کاآخری ہتھکنڈہ تھا! پانچ سالوں میں مجھے ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی! پہلے ای او ڈبلیو، ایس ٹی ایف، پھر دفتر پر حملے،منظوری ختم، مکان پولیس لگا کرخالی، اشتہار بند، جان سے مارنے کی دھمکی اور اب میرا یوٹیوب بند! زندہ ہوں گاتو ایسے ہی سچ بولوں گا، اب ختم ہی کرا دیجیے!
The three officials in the UP govt behind the suspension of 4 PM’s YouTube account should know attempts to quell freedom of press always invariably fail. You can cut all the flowers but you cannot stop spring from coming. We will continue to rise and continue to report fearlessly https://t.co/xP3SYPNcHJ
— Sanjay sharma (@Editor__Sanjay) February 20, 2022
اتوار کو انہوں نے یوگی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا،4پی ایم کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو سسپنڈ کرنے کے پیچھےیوپی حکومت کے تین افسر ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پریس کی آزادی کوختم کرنے کی کوششیں ہمیشہ ناکام ہوتی ہیں۔ آپ سب پھولوں کو کاٹ سکتے ہیں، لیکن آپ بہارکو آنے سے نہیں روک سکتے۔ ہم بڑھتے رہیں گے اور بے خوف ہو کر رپورٹ کرتے رہیں گے۔
اس کے بعد انہوں نے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اخبار کا نیا یوٹیوب چینل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
Categories: خبریں