Author Archives

دی وائر اسٹاف

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بو لے-این آر سی بن رہا ہے، اس میں کیا اعتراض ہے؟

کرناٹک میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ این آر سی پر، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہر ملک کو یہ نہیں پتہ ہونا چاہیے کہ اس کی زمین پر کتنے شہری رہتے ہیں اور کتنے غیر ملکی رہتے ہیں؟

بی جے پی ایم پی کا متنازعہ بیان-شاہین باغ  کے مظاہرین آپ کے گھروں میں گھسیں گے اور بہنوں سے ریپ کر کے قتل کر دیں گے

بی جے پی ایم پی پرویش صاحب سنگھ ورما نے کہا کہ ،اگر بی جےپی 11 فروری کو اقتدار میں آتی ہے تو آپ کو ایک گھنٹے کے اندر وہاں پر ایک بھی مظاہرہ کرنے والا نظر نہیں آئے گا۔ اور ایک مہینے کے اندر سرکاری زمین پر بنی ایک بھی مسجد کو ہم نہیں چھوڑیں گے۔

امت شاہ اور دوسرے وزیر شاہین باغ جائیں، بات چیت کر کے راستہ کھلوائیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کو لے کر بی جے پی کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ کیجریوال راستہ کھلوانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ چلو اجازت دے دی۔ ایک گھنٹے میں راستہ کھلواؤ۔

شہریت قانون کے خلاف یورپی پارلیامان میں قرارداد منظور

قابل ذکر ہے کہ 751 رکنی یورپی پارلیامان میں 651 اراکین کی غیر معمولی اکثریت نے شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے علاوہ جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں پر بحث کے لیے کُل چھ قراردادیں منظور کی ہیں۔ ان پر 29 جنوری کو بحث اور 30 جنوری کو ووٹنگ ہو گی۔

باسکٹ بال کھلاڑی کوبے برائنٹ اور ان کی بیٹی سمیت 9 لوگوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت

کوبے برائنٹ نے باسکٹ بال میں اپنے 20 سال کے لمبے کریئر میں ہمیشہ لاس اینجلس لیکرز ٹیم کے ساتھ کھیلا۔کوبے نے اپریل 2016 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ وہ دو بار اولمپک چیمین بھی رہے تھے۔

یوپی آسام کے بعد جے این یو اسٹوڈنٹ کے خلاف دہلی، منی پور اور اروناچل پردیش میں کیس درج

جے این یو سے پی ایچ ڈی کر رہے اسٹوڈنٹ شرجیل امام پر شہریت ترمیم قانون کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریرکرنے کے الزام میں سیڈیشن کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ بہار کے جہان آباد واقع ان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

نصیرالدین شاہ، میرا نائر سمیت 300 ہستیوں نے شہر یت قانون کے خلاف کھلا بیان جاری کیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سی اے اے اوراین آرسی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے اور بولنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔آئین کے سیکولر اقدار کو بنائے رکھنے کے لیے ہم ان کی اجتماعی مخالفت کو سلام کرتے ہیں۔

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وی سی پر طالب علموں کو ’سبق سکھا نے‘ کا الزام، معاملہ درج

مغربی بنگال کی وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وی سی ودیت چکرورتی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ کچھ طالب علموں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیووائرل ہو رہا ہے۔

شہریت قانون: شاہین باغ مظاہرے پر روی شنکر پرساد بو لے-وہاں ملک کو توڑنے والے بیٹھے ہیں

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ شاہین باغ میں ہندوستان کو توڑنے والے لوگ بیٹھے ہیں۔شاہین باغ کا سچ سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نےمظاہرہ کرنے والوں کا موازنہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ سے کیا۔

کیرل، پنجاب کے بعد راجستھان اسمبلی میں بھی شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس

راجستھان کی کانگریس حکومت نے شہریت قانون کے خلاف اسمبلی میں تجویزپاس کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس قانون کو رد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران اسمبلی میں بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے شہریت قانون کے حق میں نعرےبازی کی۔

مہاراشٹر کے بعد راجستھان کے اسکولوں میں بھی 26 جنوری سے پڑھی جائے گی آئین کی تمہید

راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے، اس میں ہمارے آئین بننے کی تمہید اور جذبات کی تشہیر سے ہی ہم ملک میں ہم آہنگی، اتحاد، سالمیت کو قائم رکھ سکتے ہیں۔

جموں وکشمیر: امریکی حکام نے ہندوستان سے سیاسی قیدیوں کو رہا کر نے کی اپیل کی

ہندوستانی حکومت کے ذریعے منعقد رائے سینا ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے بعد واپس لوٹ کر جنوبی اوروسط ایشیا کی اسسٹنٹ سکریٹری ایلس ویلس نے شہریت ترمیم قانون کو لےکرملک گیر احتجاج پر کہا کہ ایک مستحکم جمہوری تجزیہ ہونا چاہیے چاہے وہ سڑکوں پر ہو، چاہے سیاسی اپوزیشن ، میڈیا یا عدالتوں کے ذریعے ہو۔

جموں و کشمیر میں آج سے 2 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، موبائل فون پر 2جی اسپیڈ کے ساتھ انٹرنیٹ سہولت 25 جنوری سے شروع ہو جائے‌گی۔ سوشل میڈیا کی سائٹ تک وادی کے لوگوں کی رسائی نہیں ہوگی اور طے شدہ ویب سائٹس تک ہی ان کی رسائی ہو سکے‌گی۔

شہریت قانون کے مخالفین پر این ایس اے لگا نے کے خلاف وسیع حکم نہیں دے سکتے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے شہریت ترمیم قانون کو لےکر چل رہی مخالفت کے دوران ہی کچھ ریاستوں اور قومی راجدھانی میں این ایس اے لگانے کے فیصلےکو چیلنج دینے والی عرضی پر کہا کہ ہم متفق ہیں کہ این ایس اے کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے لیکن سبھی کے لئے کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔ اس سے انتشار پیداہو جائے گا۔

مرکز نے این آئی اے کے حوالے کیا بھیما کورےگاؤں معاملہ، مہاراشٹر حکومت نے کیا اعتراض

مہاراشٹر کی شیوسینا-این سی پی-کانگریس حکومت کے ذریعے بھیماکورےگاؤں تشدد معاملے کے ملزمین کے خلاف فردجرم کے تجزیہ کے لئےکئے گئے اجلاس کے ایک دن بعد جمعہ کو مرکزی وزارت داخلہ نے معاملے کو این آئی اے کو سونپ دیا۔

 بہار: جے ڈی وومینس کالج میں طالبات کے برقع پہننے پر پابندی، مخالفت کے بعد نوٹس سے برقع لفظ ہٹایا

بہار کی راجدھانی پٹنہ کے جےڈی وومینس کالج نے طالبات کے لیے ایک ہدایت جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سبھی طالبات کو سنیچر کو چھوڑکر ہر دن طے شدہ ڈریس کوڈ میں کالج آنا ہوگا۔ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائےجانے پر 250 روپے جرمانہ دینا ہوگا۔

اتر پردیش: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طالبعلموں پر جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت معاملہ درج

علی گڑھ پولیس کا الزام ہے کہ گزشتہ 20 جنوری کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اندرشہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پر ڈھال کے طورپر نابالغوں کو آگے کیا گیا تھا۔ حالانکہ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی نابالغ بچوں کی پہچان کی جانی باقی ہے اور کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

سیاست میں مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک ہفتے  کے اندر خاکہ پیش کرے الیکشن کمیشن: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت اس وقت دی جب الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں سے ان کے مجرمانہ بیک گراؤنڈ کے بارے میں میڈیا میں اعلان کرنے کے لیے کہنے کے بجاے سیاسی پارٹیوں سے کہا جانا چاہیے کہ وہ مجرمانہ بیک گراؤنڈ والے امیدواروں کو ٹکٹ ہی نہ دیں۔

متنازعہ ٹوئٹ کو لے کر بی جے پی امیدوار کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج

دہلی کے ماڈل ٹاؤن اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا نے 8 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخاب کو ہندوستان بنام پاکستان کامقابلہ بتاکرایک ٹوئٹ کیا تھا۔ ٹوئٹر نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد یہ متنازعہ ٹوئٹ ہٹا دیا ہے۔

چھتیس گڑھ حکومت نے میسا قیدیوں کو ملنے والے اعزازی فنڈ کو کیابند

بی جے پی کی رمن سنگھ حکومت نے 2008 میں ایمرجنسی کےدوران جیل میں بند رہے میسا قیدیوں کے لیے لوک نایک جئے پرکاش نارائن اعزازی فنڈاسکیم بنایا تھا، جس کے تحت چھتیس گڑھ میں تقریباً 300 لوگوں کو پنشن مل رہا تھا۔

مدھیہ پردیش: شہریت قانون کی مخالفت میں بی جے پی کے تقریباً 90 مسلم رہنماؤں نے اجتماعی طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا

سی اے اےکے خلاف بی جے پی چھوڑنے والے مسلم رہنماؤں نے اپنے خط میں کہاہے کہ ،ہندوستانی آئین کے آرٹیکل14 کے تحت کسی بھی ہندوستانی شہری کو برابری کاحق حاصل ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سی اےاے کو مذہبی بنیاد پرنافذ کرکےملک کو باٹنے کا کام کیا گیا ہے جو آئین کے بنیادی جذبےکے خلاف ہے۔

سیکولرازم پر خدشات دور نہیں ہوئے تو بی جے پی میں بنے رہنے پر سوچوں گا: سبھاش چندر بوس کے پو تے

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے شہریت ترمیم قانون کی تعریف کی لیکن کہا کہ کچھ تبدیلی کرنے ہوں گے تاکہ کسی بھی مظلوم کوشہریت دی جا سکے، چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔

معروف برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے اپنی کور اسٹوری میں کہا-ہندوستان میں مودی کی وجہ سے ہے خونی تشدد کا خطرہ

میگزین کے اس نئے سرورق پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ میگزین نے شہریت قانون اور این آر سی کو لےکر ہندوستان میں ہو رہے احتجاج اور مظاہرے کے تناظرمیں مودی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل سرورق پرخاردار تاروں کے بیچ بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی نشان ‘کمل ‘ موجود ہے اور اس کے اوپریہ عبارت درج ہے، ’متعصب ہندوستان ، کیسے مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کوخطرے میں ڈال رہے ہیں۔‘

سیاسی قیدیوں کی رہائی سے کشمیر میں حالات نارمل  ہوں گے، نہ کہ فوٹو کھنچوانے سے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، انٹرنیٹ کی بحالی اور گھاٹی میں لوگوں کا ڈر دور کرنے سے حالات نارمل ہوں گے، نہ کہ وزراء کے فوٹو کھنچوانے سے۔

میانمار روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے: انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے اپنے ایک فیصلے میں میانمار کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے اور ناانصافی کا شکار اس مسلم اقلیت کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

شہریت ترمیم قانون: بھیم آرمی چیف بو لے-آئندہ 10دنوں میں ملک میں 5 ہزار اور شاہین باغ ہوں گے

آئین کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے شاہین باغ میں خطاب کرتے ہوئے چندرشیکھر آزاد نے کہا،ہم نے ابھی تک تاریخ میں جلیاں والا باغ سنا تھا۔ اب شاہین باغ سنا ہے۔ یہ غیر سیاسی تحریک ہے۔ ایسی تحریک باربار نہیں ہوتی۔

مغربی یوپی کو 10 فیصدی کوٹا ملنے پر جامعہ، جے این یو میں سب کا علاج کر دیا جائے گا: مرکزی وزیر

اتر پردیش کے میرٹھ میں شہریت ترمیم قانون کی حمایت میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے کہا کہ جے این یو اور جامعہ میں جو لوگ ملک مخالف نعرے لگاتے ہیں، ان کے لیے صرف ایک علاج ہے۔ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے گزارش کرتا ہوں کہ مغربی یوپی کا وہاں 10 فیصدی کوٹا کروا دو پھر سبھی کا علاج کر دیں گے، کسی کی ضرورت نہیں پڑےگی۔

شہریت قانون: راجناتھ سنگھ بو لے-ہندوستانی مسلمانوں کو کوئی چھو تک نہیں پائے گا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ،اس قانون کو اب ہندو مسلمان کے نظریے سے دیکھا جا رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم مذہب سے الگ انصاف کی بات کرتے ہیں۔ گاندھی جی نے بھی کہا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر بٹوارہ نہیں ہونا چاہیے۔

آزادی کے نعرے لگانا ملک سے غداری ہے، کریں گے سخت کارروائی: یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہریت ترمیم قانون کی حمایت میں منعقد ریلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تو ان لوگوں میں اتنی بھی ہمت نہیں رہی کہ خودتحریک کرنے کی حالت میں ہوں اس لیے اپنے گھر کی عورتوں کو چوراہے چوراہے پر بٹھاناشروع کر دیا ہے، بچوں کو بٹھاناشروع کر دیا ہے۔ اتنا بڑا جرم کہ مرد گھر میں سو رہا ہے رضائی اوڑھ کر اورعورتوں کو آگے کرکے چوراہے چوراہے پر بٹھایا جا رہا ہے۔