زمین حاصل کرنے کی کارروائی کو لے کر منعقد میٹنگ میں شامل کسانوں نے دعویٰ کیا کہ اجلاس کا ایجنڈا اور مقصد واضح نہیں ہے۔ افسر اس کو دوسرااجلاس بتا رہے ہیں جبکہ کسی کو پتا ہی نہیں ہے کہ پہلی میٹنگ کب ہوئی تھی۔
سال 17-2016 میں ملک کی سات نیشنل پارٹی نے کل 1559.17 کروڑ روپے کی آمدنی کا اعلان کیا۔ بی جے پی کی آمدنی سب سے زیادہ 1034.27 کروڑ روپے رہی، جو کل رقم کا 66.34 فیصد ہے۔
مبینہ ریپ وکٹم نے صدر جمہوریہ کو بھیجے ایک خط میں حکومت کے اس قدم پر اعتراض درج کراتے ہوئے چنمیانند کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی مانگ کی ہے۔
سپریم کورٹ میں معاملے کی سی بی آئی جانچ اور متاثرہ کو معاوضہ دینے کی مانگ سے متعلق عرضی دائر کی گئی ہے۔
بی جے پی ایم ایل اے شیوا جی کاڑڈیلے معاملے میں گرفتارکیے گئے دوسرے ایم ایم اے ہیں۔اس سے پہلے ان کے داماد این سی پی ایم ایل اے سنگرام جگ تاپ کو بھی قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر او پی راوت پر سال 2009 میں ڈپارٹمنٹ آف ٹرائبل ویلفیئر کا چیف سکریٹری رہتے ہوئے نا اہل لوگوں کوایس سی کے ریزرویشن کا فائدہ دینے کا الزام لگایا تھا۔
اناؤ ضلع کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر پر گینگ ریپ کا الزام لگانے والی دوشیزہ نے اتوار کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر خودسوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ تھانہ انچارج سمیت 6 پولیس والے برخواست۔
بی جے پی آ ئی ٹی سیل چیف امت مالویہ نے سیل کے ملازموں سے کہا کہ سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور حقائق کے پیش نظر حکومت کی شبیہ بنانے کی کوشش کی جائے۔
اٹاوا سے بی جے پی رکن پارلیامان اشوک دوہرے نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر الزام لگایا ہے کہ دو اپریل کو ہوئے بھارت بند کے بعد ایس سی ایس ٹی کے لوگوں پر ظلم وزیادتی ہو رہی ہے۔ نئی دہلی: بھارتی جنتا پارٹی کے ایک اور […]
وزارت اطلاعات و نشریات نے نیوز پورٹل اور ویب سائٹس کوریگیولیٹ کرنے کے لئے اصول بنانے کو لےکر دس رکنی کمیٹی بنائی ہے۔
حکومت نے پنشن خوار کی پہچان کرنے کے لئے ان کے اکاؤنٹ کو آدھار سے لنک کرانے کا حکم دیا تھا۔ تین لاکھ لوگوں نے اس پر عمل نہیں کیا، جس کے سبب پنشن روک دی گئی ہے۔
فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوستان میں 335 لوگوں کے ایپ انسٹال کرنے کی وجہ سے ان کے دوستوں میں 562120 لوگوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
گورکھ پور کے نئے منتخب رکن پارلیامان پروین نشاد نے الزام لگایا کہ ضلع سے وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے ضلع انتظامیہ یوگی آدتیہ ناتھ کے دباؤ میں ہے۔
اڈانی گروپ نے کہا ہے، ’ مرکزی حکومت ملک کے ہائی وے کی لمبائی دو لاکھ کلومیٹر تک کرنے پر غور کر رہی ہے، اڈانی گروپ اس کو کمپنی کے لئے ترقی کے مواقع کے طور میں دیکھتا ہے۔‘
ایس سی فرنٹ کے ریاستی صدر اوراترپردیش کے رابرٹس گنج سے رکن پارلیامان چھوٹےلال کھروار نے وزیر اعظم کو خط لکھکر وزیراعلیٰ کے ساتھ ریاستی صدر مہیندرناتھ پانڈے اور سکریٹری سنیل بنسل کی بھی شکایت کی ہے۔
فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران 2 اکتوبر1998کو ہوا تھا حادثہ۔سیف علی خان ،سونالی بیندرے،تبو اور نیلم بھی ملزم تھے ،جنہیں بری کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی :کالا ہرن شکار معاملے میں فلم ایکٹر سلمان خان کو راجستھان کی ایک کورٹ نے آج صبح […]
وزیر مملکت برائے خزانہ شوپرتاپ شکلا نے راجیہ سبھا میں ریزرو بینک کے حوالے سے ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
سنت سماج نے کہا تھا کہ ریاست کے 45 ضلعوں میں نرمدا کنارے لگائے گئے 6.5 کروڑ پودوں کی گنتی کرائی جائےگی۔ سنتوں نے اس سرکاری دعویٰ کو مہاگھوٹالہ قرار دےکر نرمدا گھوٹالہ رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
لوک سبھا میں وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ نے بتایا کہ سال 2014 سے 2016 کے دوران قرض، دیوالیہ پن اور دوسری وجہوں سے تقریباً 36 ہزار کسانوں اور زراعتی مزدوروں نے خودکشی کی۔
راج گرو کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ پورے ملک کے انقلابی تھے اور ان کا نام کسی خاص تنظیم سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔
پی ایم او کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فرضی خبروں سے نمٹنے کی ذمہ داری پریس کاؤنسل اور نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن کی ہونی چاہئے۔
بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں سوموار کو ہوئے تشدد کے جواب میں آج صبح یہاں بھیڑ جمع ہوئی اور ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا ۔کہا جارہا ہے کہ بھیڑ نے صرف دلت ایم ایل اے کے گھروں کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ یہاں ایک مال میں بھی آگ لگادی ۔
عدالت نے کہا کہ جو لوگ سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں شاید انہوں نے ہمارے فیصلے کو نہیں پڑھا۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایس سی ایس ٹی قانون میں تبدیلی کے خلاف ہو رہے بھارت بند کے دوران دہلی کے سنسد مارگ پر مظاہرین سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت
الزام ہے کہ تیستا سیتلواڑ اور ان کے این جی او سبرنگ نے 2010 اور 2013 کے درمیان مرکزی وزارت ترقی انسانی وسائل سے 1.4 کروڑ روپے کی رقم حاصل کرنے کے لیے فراڈکیا۔
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص گفتگو کی پہلی قسط
نتن گڈکری، کپل سبل، بکرم مجیٹھیا کے بعد کیجریوال نے ہتک عزت کے مقدمے میں ارون جیٹلی سے تحریری معافی مانگی ہے۔
کئی ریاستوں میں کرفیو جیسے حالات، فوجی دستے تعینات،پنجاب میں سی بی ایس ای کے امتحانات رد۔ تشدد زدہ علاقوں میں بس اور ریل خدمات ٹھپ ۔کئی ریاستوں میں انٹرنیٹ پر پابندی۔
وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا مودی سرکار دلتوں کی حمایت میں ہے ۔ہم نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن ڈالی ہے۔اس کو حکومت کے سینئر وکیلوں کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
’میں امن چاہتا ہوں۔ میرا بیٹا تو جا چکا ہے۔میں نہیں چاہتا کہ کوئی خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہوجائے۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ بدلا لیا گیا تو میں آسنسول چھوڑ دوں گا ۔اگر آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں تو انگلی بھی نہیں اٹھائیں گے۔
تیجسوی نے کہا کہ موہن بھاگوت 14 دن کے سفر میں لوگوں کو دنگا کی ٹریننگ دے گئے ہیں ۔ اب لوگوں کو ان کا ایجنڈہ سمجھ میں آرہا ہے ۔
ایمبولینس کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ زخمی سندیپ کو ہسپتال لے جانے کے لئے موقع واردات پر پہنچے تو دو اجنبی شخص ایمبولینس میں گھس آئے۔ انہوں نے سندیپ کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر لے جانے کے بجائے سیدھے پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جانے کو کہا تھا۔
کانگریس رہنما سنجے نروپم کے مطابق، آر ٹی آئی سے انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دفتر میں چائے اور ناشتہ پر سال 18-2017 میں 3.34 کروڑ روپے خرچ ہوئے جو 16-2015کے مقابلے میں 577 فیصد زیادہ ہے۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیےایس سی ایس ٹی قانون میں سپریم کورٹ کی ترمیم پردلت مفکر چندر بھان پرساد اور سپریم کورٹ کے وکیل کے ٹی ایس تلسی سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چی
چیف سکریٹری کے ذریعے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ آئین کی آٹھویں فہرست میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا نام ‘ ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ‘ لکھا ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کے تمام دستاویز میں اب ان کا صحیح نام درج ہوگا۔
جے این یو سے لاپتہ ہوئے طالب علم نجیب احمد کے آئی ایس آئی ایس سے جڑنے کی خبر نشر کرنے کے خلاف ان کی ماں فاطمہ نفیس نے 2.2 کروڑ روپے کا حرجانہ مانگا ہے۔
صحافی سندیپ شرما کے معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے مدھیہ پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کے ذریعے تحفظ مانگنے کے باوجود اس کو تحفظ نہ دینا ریاستی حکومت کی لاپروائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف حزب مخالف کے رہنماؤں نے راجیہ سبھا میں حزب مخالف کے رہنما غلام نبی آزاد سے منگل کو ملاقات کرکے مدعے پر گفتگو کی اور اس معاملے پر بات چیت کی۔
گزشتہ دنوں بارہویں کے اکاؤنٹ اور بزنس اسٹڈیز کے امتحانات کے پیپر لیک ہونے کی بھی خبریں میڈ یا میں آئی تھیں لیکن سی بی ایس ای نے اسکی تردید کی تھی ۔
وزیراعلیٰ سدّارمّیا نے ٹوئٹ کر کےکہا کہ امت شاہ نے آخر کار سچ بولا۔ تھینک یو امت شاہ۔