Author Archives

دی وائر اسٹاف

رہائی کے آرڈر کے دو سال بعد بھی حراست میں رکھنا ’انتہائی پریشان کن‘: جموں کشمیر ہائی کورٹ

جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال فروری میں مزمل منظور وار کی حراست کے فیصلے کو ردکر دیا تھا، لیکن وہ 467 دن گزرنے کے بعد بھی جیل میں ہیں۔ انہیں جموں و کشمیر کے متنازعہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، جس کے تحت لوگوں کو بغیر کسی مقدمے کے 2 سال تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

کرناٹک: وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے کہا – کوئی مورل پولیسنگ یا بھگوا کرن نہیں ہونا چاہیے

بی جے پی کی سابقہ ​​حکومت کے دوران کرناٹک میں مورل پولیسنگ ایک بڑا معاملہ بن گیا تھا۔ نئی کانگریس حکومت میں وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پولیس کے ساتھ پہلی میٹنگ میں کہا ہے کہ ہم اسے ختم کر دیں گے۔ عوام نے تبدیلی کی امید میں نئی ​​حکومت کو منتخب کیا ہے۔ حکام کو ان کی شکایتوں کا جواب دینا چاہیے۔

بی بی سی ڈاکیومنٹری پر بولے آسٹریلیائی ایم پی اور کارکن – ہندوستان میں سچ بولنا جرم ہو سکتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کےآسٹریلیا دورے کے دوران وہاں کے پارلیامنٹ ہاؤس میں گجرات فسادات میں ان کےرول کو اجاگر کرنے والی بی بی سی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔اس کے بعد ایک پینل ڈسکشن میں آسٹریلیائی گرینس سینیٹر نے ہندوستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے موضوع پر وہاں کے وزیر اعظم کے مودی سے بات نہ کرنے پرتشویش کا اظہار کیا۔

اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے نئے پارلیامنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کیا

نریندر مودی 28 مئی کو نئے پارلیامنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ افتتاح صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں کیا جانا چاہیے۔ حزب اختلاف کی 19 جماعتوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب پارلیامنٹ سے جمہوریت کی روح ہی نکال دی گئی ہے تو نئی عمارت ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹر کو ووٹر لسٹ سے لنک کرنے والا بل لائیں گے: وزیر داخلہ

دہلی میں مردم شماری کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سٹیزن رجسٹر، ووٹر لسٹ اور فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پیدائش اور موت کا رجسٹریشن ضروری ہے۔

نئے پارلیامنٹ ہاؤس کا افتتاح صدر جمہوریہ کو کرنا چاہیے، وزیر اعظم کو نہیں: راہل گاندھی

وزیر اعظم نریندر مودی28 مئی کو نئے پارلیامنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ اس پر اپوزیشن کے اعتراض کے درمیان راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اس کا افتتاح صدر جمہوریہ سے کروایا جانا چاہیے۔

کیرالہ: پرانے نکڑ ناٹک کے سین کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ آر ایس ایس کی خاتون حامی کو مسلمانوں نے گولی ماری

فیکٹ–چیک: ٹوئٹر پر وائرل ہوئے اس ویڈیو کواس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ ایک ہندو خاتون جوآر ایس ایس سپورٹر ہے کو مسلمانوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ 2017 میں صحافی گوری لنکیش کے قتل کے خلاف ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے کیے گئے ایک نکڑ ناٹک کا سین ہے۔

دہلی یونیورسٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے امبیڈکر سے متعلق  کورس ہٹانے کی تجویز پیش کی، شعبہ فلاسفی کا احتجاج

تعلیمی امور سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی نے گریجویشن کے نصاب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے فلسفے پر ایک اختیاری کورس کو ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ تاہم، شعبہ فلاسفی نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے وائس چانسلر سے کورس کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ستیہ پال ملک نے کہا – 2019 کا لوک سبھا الیکشن فوجیوں کی لاش پر لڑا گیا تھا

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے سال 2019 میں پلوامہ حملے کو لے کر ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کی جانچ ہوئی ہوتی تو اس وقت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو استعفیٰ دینا پڑتا۔

جنتر منتر پر پہلوانوں کے مظاہرے کا 26 واں دن؛ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار ہے

ویڈیو: دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف ملنے میں تاخیر بھی ناانصافی کے مترادف ہے۔

دی وائر کی سنگیتا بروآ پیشاروتی کو ملا پراگ کمار داس جرنلزم ایوارڈ

آسام کےنامورصحافی پراگ کمار داس کی یاد میں یہ ایوارڈ ہر سال آسام کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو دیا جاتا ہے۔ دی وائر کی نیشنل افیئرز ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیساروتی اس ایوارڈ سے سرفراز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

سابق گورنر ستیہ پال ملک کے دو معاونین کے یہاں سی بی آئی کے چھاپے

جموں و کشمیر میں ریلائنس انشورنس اسکیم میں رشوت ستانی اور بدعنوانی سےمتعلق سابق گورنر ستیہ پال ملک کے الزامات کے سلسلے میں سی بی آئی نے نو مقامات پر چھاپے مارے ہیں، جس کے دائرے میں ملک سے وابستہ افرادبھی شامل ہیں۔ ملک کا کہنا ہے کہ جن کی شکایت کی،ان سے کچھ نہیں پوچھ رہے ہیں۔ وہ ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں۔

 مودی کے دورہ سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والے حملوں کو اجاگر کیا

وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ماہ واشنگٹن کے دورے پر جانے والے ہیں،اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف ہدف بناکر کیے جانے والےمسلسل حملوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ہولوکاسٹ میوزیم ہندوستان کو’نسل کشی کے امکانات والے ممالک’ کے طور پر دیکھتا ہے۔

ہم ہندوتوا نہیں، سناتن دھرم کی پیروی کرتے ہیں، بجرنگ دل غنڈوں کی ایک جماعت ہے: دگوجئے سنگھ

کانگریس کےسینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبردگوجئے سنگھ نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ یہ تکلیف دہ ہے کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی بجرنگ دل کا موازنہ بجرنگ بلی سے کر رہے ہیں۔ یہ دیوتا کی توہین کے مترادف ہے۔ اس کے لیے انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

برطانیہ کے لیسٹر میں گزشتہ سال ہوئی جھڑپ ’مودی کی ہندو نیشنلسٹ پارٹی‘ نے بھڑکائی تھی: رپورٹ

ٹیبلائڈ ‘ڈیلی میل’ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگست 2022 میں لیسٹر شہر میں بھڑکے دنگوں میں برطانوی ہندوؤں کو مسلم نوجوانوں سے الجھنے کے لیے اکسانے کا شبہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریبی عناصر پر ہے۔ اس وقت مسلمانوں اور ان کے گھروں پر حملوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے مندروں اور گھروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی خبریں آئی تھیں۔

کرناٹک انتخابات: ریزرویشن میں اضافے کے باوجود بی جے پی نے ایس سی/ ایس ٹی کی 51 میں سے 39 سیٹیں گنوائیں

اسمبلی انتخابات سے تین ماہ قبل کرناٹک کی پچھلی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے شیڈولڈ کاسٹس کے لیے ریزرویشن کو 15 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد اورشیڈولڈ ٹرائبس کے لیے3 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایس سی میں انٹرنل ریزرویشن کا بھی اعلان کیا تھا۔

کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہوا ہے، محبت کی دکانیں کھلی ہیں: راہل گاندھی

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے نفرت سےاور غلط لفظوں سے یہ لڑائی نہیں لڑی۔ ہم نے محبت سے، پیار سے، دل کھول کر یہ لڑائی لڑی اور کرناٹک کے لوگوں نے ہمیں دکھایا کہ اس ملک کو محبت اچھی لگتی ہے۔

منی پور کا تشدد نسلی صفایا ہے، سی ایم کُکی کمیونٹی کے خلاف ہیں: منی پور بی جے پی ایم ایل اے

منی پور میں حالیہ تشدد کے بعد چوڑا چاند پور ضلع کی سائی کوٹ سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے پاولن لال ہاؤکیپ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کُکی برادری کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حالیہ تشدد میں حکومتی عناصر نے کھل کر فسادیوں کی مدد کی۔

پریس فریڈم انڈیکس میں ہندوستان کی گراوٹ شرم کی بات ہے، مگر ان کے لیے جن میں شرم ہو: پی سائی ناتھ

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے جاری کردہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس2023 میں ہندوستان 11 رینک نیچے آگیا ہے۔ پچھلے سال یہ 180 ممالک میں 150 ویں نمبر پر تھا، اس سال یہ 161 ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔

ڈبلیو ایف آئی احتجاج: حمایت میں آئے کسانوں نے کہا – برج بھوشن کو گرفتار کرو، بیٹیوں کو انصاف دو

ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں سنیوکت کسان مورچہ، بھارتیہ کسان یونین، کھاپ پنچایتوں کےلیڈر سمیت سینکڑوں لوگ جنتر منتر پہنچے تھے۔ پہلوانوں کو مشورہ دینے کے لیے تشکیل دی گئی 31 رکنی کمیٹی نے برج بھوشن کی گرفتاری کے لیے 21 مئی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو مظاہرین ‘اہم فیصلہ’ لیں گے۔

گجرات میں پچھلے پانچ سالوں میں 40000 سے زیادہ خواتین لاپتہ ہیں: این سی آر بی ڈیٹا

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار کے مطابق ، سال 2016 میں 7105، 2017 میں 7712، 2018 میں 9246 اور 2019 میں 9268 خواتین لاپتہ ہوئی ہیں۔ سال 2020 میں 8290 خواتین کے لاپتہ ہونے کی جانکاری موصول ہوئی تھی، جس کے بعد کل تعداد 41621 تک ہوجاتی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا – بی جے پی کی نفرت اور تشدد کی سیاست سے جل رہا ہے منی پور

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ بی جے پی کی تشدد کی سیاست کا نتیجہ آج منی پور میں نظر آرہا ہے۔ منی پور جل رہا ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کرناٹک میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی سے کہا، رام کا نام بدنام نہ کرو

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو ایک ریلی کے دوران کہا کہ بی جے پی انتخابی فائدے کے لیے تفرقہ انگیز اور انتقامی سیاست میں گہری ڈوبی ہوئی ہے اور اسے بھگوان رام کے ساتھ ساتھ ملک کو بدنام کرنے سے باز آنا چاہیے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کارروائی بند ہونے پر پہلوانوں نے کہا – یہ ہمارے لیے کوئی جھٹکا نہیں ہے، اسی وجہ سے کیس درج ہوا

سپریم کورٹ نے 4 مئی کوخواتین پہلوانوں کی طرف سے دائراس عرضی پر کارروائی بند کر دی ہے، جس میں وہ چاہتی تھیں کہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی جانچ کی جائے۔ پہلوانوں نے کہا ہے کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ وہیں، کسان تنظیموں نے ان کی حمایت کی ہے۔

آلٹ نیوز کے محمد زبیر کو جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد 16 ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف کیس درج

فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے شکایت کی ہے کہ انہیں آن لائن جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی اور کورئیر کے ذریعےسور کا گوشت ان کے گھر بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے اس کے لیے 16 ٹوئٹر ہینڈل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

احتجاج کر رہے پہلوانوں نے کہا – دہلی پولیس برج بھوشن شرن سنگھ کے حق میں کام کر رہی ہے

دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پہلوانوں نے گزشتہ بدھ کی رات دہلی پولیس پر ان کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کا الزام لگایا تھا۔ پہلوانوں نے اس دوران حراست میں لیے گئے مظاہرین کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کے خلاف پہلوانوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے شنوائی بند کی

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر پہلوانوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عرضی میں کیس درج کرنے کا مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ درخواست گزار مزید راحت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

نرودا گام فسادات معاملہ: عدالتی فیصلے میں ملزمین کے بری ہونے کے لیے ایس آئی ٹی جانچ کو ذمہ دار بتایا گیا

احمد آباد کے نرودا گام میں 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 11 افراد مارے گئے تھے، جس کے تمام ملزمین کو گزشتہ ماہ بری کر دیا گیا۔اب منظر عام پر آئے 1728 صفحات کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے گواہوں کے بیانات کی تصدیق نہیں کی تھی۔

جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے والے پہلوانوں نے کہا- پولیس والوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کی

جنوری میں پہلوانوں نے دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پہلوان کچھ عرصے سے دوبارہ دھرنا دے رہے ہیں، جس کے بعد سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بجرنگ دل کا ہنومان سے موازنہ کرنے پر کانگریس نے نریندر مودی سے معافی مانگنے کو کہا

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے منشور میں کانگریس نے بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارٹی نے پہلے بھگوان رام کو تالے میں بند کیا تھا اور اب یہ جئے بجرنگ بلی کا نعرہ لگانے والوں کو بند کرنا چاہتی ہے۔

فلم دی کیرالہ سٹوری پر تنازعہ کے درمیان 32000 خواتین کے لاپتہ ہونے کے دعویٰ کو تبدیل کیا گیا

پانچ مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’ کی تشہیر کے دوران یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریاست سے 32000 خواتین لاپتہ ہوئیں اور پھر انہیں دہشت گردانہ کارروائیوں میں شامل ہونے کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا۔ جب اس حوالے سے سوال اٹھائے گئے تو اب فلم کے نئے ٹیزر میں ایسی خواتین کی تعداد تین بتائی گئی ہے۔

امریکی کمیشن نے چوتھی بار ہندوستان کو ’خصوصی تشویش والے ممالک‘ کی فہرست میں رکھنے کی سفارش کی

یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 میں ہندوستان میں مذہبی آزادی کی صورتحال بدتر ہوتی چلی گئی۔ ریاستی اور مقامی سطحوں پر مذہبی طور پرامتیازی پالیسیوں کو فروغ دیا گیا۔

آئی او اے ایتھلیٹ کمیشن نے پہلوانوں کی حمایت میں بیان تیار کرنے کے بعد جاری نہیں کیا

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے دس رکنی ایتھلیٹ کمیشن کے کچھ ممبران نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں ایک بیان تیار کیا تھا، لیکن ایک سینئر رکن کی دخل اندازی کے بعد اسے جاری نہیں کیا گیا۔ اس کمیشن کی چیئرپرسن سابق اولمپیئن اور باکسر میری کوم ہیں۔

میڈیکل چیک اپ سے قبل عتیق اور اس کے بھائی کو میڈیا کے سامنے کیوں لایا گیا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے پولیس سیکورٹی میں گینگسٹر اور سابق ایم پی عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کی ہلاکت کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ دونوں کے قاتلوں کو کیسے پتہ چلا کہ اس رات میڈیکل چیک اپ کے لیے انہیں کس اسپتال لے جایا جائے گا۔

آندھرا پردیش: امتحان کے نتائج کے بعد 48 گھنٹوں میں نو طالبعلموں نے خودکشی کی

آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اگزام نے بدھ کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔امتحان میں تقریباً 10 لاکھ طلبہ شریک ہوئے تھے۔گیارہویں کے پاس ہونے کا تناسب 61 اور بارہویں کا 72 فیصد رہا۔

سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ کو سنگین جرم مانا، ریاستوں کو از خود نوٹس لینے اور مقدمات درج کرنے کو کہا

سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ کے واقعات کے خلاف کارروائی کرنے میں ریاستوں کی عدم فعالیت سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ ریاستی حکومتوں کی کارروائی مذہب سے قطع نظر کی جانی چاہیے۔ کارروائی میں کسی بھی طرح کی ہچکچاہٹ کو توہین عدالت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

یوپی: سڑک پر عید کی نماز ادا کرنے کے الزام میں 2000 سے زیادہ لوگوں کے خلاف معاملہ درج

معاملہ کانپور کا ہے۔ گزشتہ ہفتے عید کے موقع پر عیدگاہ کے باہر سڑک پر بغیر اجازت نماز ادا کرنے کے الزام میں بجریا، بابو پوروا اور جاجمئو تھانوں میں الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس سے ناراض آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن نے کہا کہ انہیں مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔