یواین سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ دہلی کے نارتھ-ایسٹ علاقے میں فرقہ وارانہ تشددمیں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے سے یو این چیف ‘بہت غمزدہ’ہیں اور انہوں نےصبروتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
دہلی پولیس نے جے این یوکیمپس میں نو فروری 2016 کو منعقد ایک پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگانے کے لیے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر کنہیا کمار سمیت سابق طلباعمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی تھی۔
مرکزی حکومت نے گزشتہ26 فروری کو دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر کے تبادلے کا حکم جاری کیا تھا۔ اسی دن جسٹس مرلی دھر کی صدارت والی بنچ نے مبینہ ہیٹ اسپیچ دینے کے لیے تین بی جےپی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں دہلی پولیس کی ناکامی کو لےکر‘ناراضگی’ کااظہار کیا تھا۔
تشدد کے دوران زخمی ہونے والے ایوب شبیر کو جی ٹی بی ہاسپٹل لے جایا گیا تھا۔جہاں انہوں نے دم توڑدیا۔
ویڈیو: دہلی میں شرپسندوں نے مختلف میڈیا ادروں کے کئی صحافیوں کو نشانہ بنایا۔ ایک صحافی کو گولی مار دی گئی،کئی زخمی ہوئے اور خاتون صحافیوں کواستحصال کا شکار ہونا پڑا۔اسی موضوع پر دی وائر کے صحافیوں کے ساتھ دھیرج مشرا کی بات چیت۔
دہلی فسادات پر عالمی مذہبی آزادی معاملوں سے متعلق امریکی کمیشن، امریکہ کے صدر کے عہدے کے امیدوار برنی سینڈرس اور کئی دیگر اہم امریکی رکن پارلیامان کے بیانات پر وزارت خارجہ نے کہا کہ ان تبصروں کا مقصد مدعے پر سیاست کرنا ہے۔
تشدد کےبیچ شادی ہوئی اور دولہے کے پہنچتے ہی مسلمان پڑوسی وہاں ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے ۔ساوتری نے بتایا کہ ،حالاں کہ کچھ ہی دوری پر پوری گلی جنگ کے میدان میں تبدیل ہوچکی تھی اور دکانیں جلادی گئی تھیں۔ نئی دہلی : نارتھ-ایسٹ دہلی کے کئی علاقوں میں شہریت […]
شیوسینا نے اپنے ماؤتھ پیس ’سامنا‘میں کہاکہ، دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے لیکن یہ حیران کرنے والا ہے کہ جب 38 لوگوں کی جان چلی گئی اور پبلک ، پرائیویٹ پراپرٹی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تب امت شاہ کہیں نہیں دکھے۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کے سامنے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے عرضی گزار نے کہا، ’ملزم طاقتور شخص ہے۔ متاثرہ کی زندگی خطرے میں ہے۔‘
دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے تحت بنائی گئی ایس آئی ٹی ٹیموں میں سے ایک کے چیف ڈی ایس پی جوائے ٹرکی ہوں گے جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی راجیش دیو کریں گے۔ یہ دونوں افسران جامعہ اور جے این یو تشددمعاملوں کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے فسادات میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ اور شدید طور پر زخمی لوگوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کو سونپے میمورنڈم میں کانگریس نے دہلی تشدد کے دوران فرائض کی ادائیگی نہ کر پانے کی وجہ سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہٹانے کی مانگ کی۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ہم نے صدر سے ملاقات کر کےکہا کہ دہلی میں پچھلے چار دنوں میں جو ہوا ہے، وہ قومی شرم کی بات ہے۔
ہندوستان کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن جب امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے ملک کی راجدھانی دہلی میں تشدد کے واقعات کے بارے میں پوچھا گیا تب انہوں نے کہا تھا کہ جہاں تک ذاتی حملوں کے بارے میں ہے، میں نے اس کے بارے میں سنا،لیکن میں نے مودی کے ساتھ گفتگو نہیں کی۔ یہ ہندوستان کو دیکھنا ہے۔
ویڈیو: دہلی کے اشوک نگر ، منڈولی میں منگل 25 فروری کی دوپہر ایک مسجدکو آگ لگا دی گئی۔’جئے شری رام‘ اور ’ہندوؤں کا ہندوستان‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک بھیڑ نے مسجد کو گھیر لیا اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا لگا دیا۔ دی وائر کے صحافی اویچل دوبے اس وقت وہاں موجود تھے، اس وقت کاآنکھوں دیکھا حال، انھیں کی زبانی۔
نیشنل سکیورٹی ایدوائزر اجیت ڈوبھال نے دہلی پولیس کے سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد بدھ کو کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں حالات قابو میں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بدھ کی دوپہر کچھ متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
وزیرقانون روی شنکر پرساد نے صفائی دی ہے کہ سپریم کورٹ کے کولیجیم نے چیف جسٹس کی صدارت میں 12 فروری کو ہی جسٹس ایس مرلی دھر کے تبادلے کی سفارش کر دی گئی تھی۔ کسی بھی جج کے ٹرانسفر پر ان کی بھی رضامندی لی جاتی ہے اور اس کاپر بھی عمل کیا گیا ہے۔
جسٹس ایس مرلی دھر نے گزشتہ بدھ کو دہلی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھڑکاؤ بیان دینے والے رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کرنے پر جلد فیصلہ لیں۔
شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں اپنے رشتہ داروں کو کھونے والے لوگوں کا ماننا ہے کہ علاقے میں حالات بی جے پی رہنما کپل مشرا کی تقریر کے بعد بگڑے تھے۔
گجرات میں آنند ضلع کے کھنبھات قصبہ میں لگاتار تیسرے دن بھی کشیدگی برقرار رہی اور بھیڑ نے منگل کو کچھ ہندو کمیونٹی کے گروپوں کے ذریعے بند کے دن سڑک کنارے دو جھونپڑی اور موٹرسائیکل کو جلا دیا۔ اتوار کو اس قصبہ میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔
مسجد کے بغل میں اسکول میں بھی آگ لگائی گئی تھی ، جہاں عمارت کے اندر بچے موجود تھے ۔ گھنٹوں بعد ان کو باہر نکالا گیا ۔
مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں 29 ستمبر، 2008 کو ہوئے بم بلاسٹ میں 6لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 101 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ بھوپال سے بی جے پی کن پارلیامان پرگیہ سنگھ ٹھاکر معاملے کی کلیدی ملزم ہیں۔
دہلی کے جعفرآباد علاقے کے پاس پولیس کی بربریت کو دکھانے والا ویڈیو 24 فروری 2020 کو تشدد کے دوران شوٹ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں دہلی میں رہنے والے اپنے بھائیوں بہنوں سے ہر وقت امن و امان اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ امن و امان کا بحال ہونا اور جلد سے جلد حالات معمول پر لانا بے حد اہم ہے۔
بی جے پی رہنما کپل مشرا اور دیگر لوگوں کے نفرت پھیلانے والے بیانات کے ویڈیو نہیں دیکھنے والے پولیس کے تبصرے پر دہلی ہائی کورٹ نے عدالت میں ویڈیو کو دیکھتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ سے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پولیس کمشنر کے آفس میں ایک ٹی وی ہے۔ مہربانی کرکے ان سے اس کلپ کو دیکھنے کے لیے کہیں۔
ویڈیو: نارتھ- ایسٹ دہلی میں ہوئے تشدد مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے حالات کو سنبھالنے کے لے لیے فوج کی مدد مانگی ہے۔ منگل کو نارتھ-ایسٹ دہلی کے مختلف حلقوں میں گئے دی وائر کے نامہ نگاروں سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔
اپنے سفر کے دوران راجدھانی دہلی میں ہو رہے تشددآمیز واقعات پر وزیراعظم نریندر مودی سے چرچہ کرنے کے سوال پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ انہوں نے ایسی کوئی چرچہ نہیں کی۔ یہ ہندوستان کو دیکھنا ہے۔
دہلی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ جعفر آباد میں جمع ہوئے مظاہرین وہاں سے چلے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، انکت شرما انٹلی جنس بیورو میں بطورسکیورٹی اسسٹنٹ کام کر رہے تھے اور کھجوری خاص علاقے میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے تھے۔ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وہ منگل کی شام سے لاپتہ تھے۔
حالانکہ سپریم کورٹ نے پولیس کی غیرفعالیت پر ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ والی درخواست کو منظور نہیں کیا۔ کورٹ نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی اس معاملےکی سماعت کررہا ہے۔
کانگریس صدرسونیا گاندھی نے نارتھ –ایسٹ دہلی میں ہوئے تشدد پر کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے بھڑکاؤ بیان دےکر نفرت اور خوف کا ماحول پیدا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی سرکار اور وزیر اعلیٰ بھی امن بنائے رکھنے میں ناکام رہے۔
جسٹس مرلی دھر اور جسٹس تلونت سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیا اور پولیس افسر کو سماعت کے دوران کورٹ میں موجود رہنے کو کہا ہے۔
متاثرہ صحافی نے بتایا کہ ،انہوں نے میرا موبائل فون لوٹانے سے پہلے اس میں پڑے سارے فوٹو اور ویڈیو ڈیلیٹ کر دیے۔ پھر انہوں نے پوچھا کہ ‘تم یہاں کیوں آئے ہو؟…کیا تم جے این یو سے ہو؟ جان بچانے کے لیے مجھے وہاں سے بھاگنے کے لیے کہا گیا ۔
دہلی کے مصطفیٰ آباد کے ایک ہاسپٹل میں کئی زخمی بھرتی ہیں، جنہیں بہتر علاج کی ضرورت ہے اور اس لئے انہیں سرکاری اسپتال میں شفٹ کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔
سی اے اے کو لے کر دہلی میں ہوئے تشددمیں 20 لوگوں کی جان چلی گئی اور 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ اتوار سے ہی قومی راجدھانی دہلی میں شر پسند عناصروں کی بھیڑ لاٹھی ڈنڈے، راڈ اور چھڑی لے کر گھوم رہی ہے اور مسلمانوں کے گھر اور دکانیں جلا رہی ہے۔ حالانکہ، جب شر پسند عناصروں کی بھیڑ سڑکوں پر فسادات کر رہی تھی اور لوگوں پر حملہ کر رہی تھی تب دہلی پولیس زیادہ تر خاموش تماشائی بنی رہی۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ این آرسی کو بہار میں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے اور این پی آر کو 2010 میں طے کئے گئے طریقے سے ہی اپڈیٹ کیا جائے گا۔
اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے ڈی جی سی اے کو پابندی ہٹانے کے لیے ایئرلائنس کو ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔
مسجد کے آس پاس کی دکانوں کو بھی لوٹا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لوٹ پاٹ کرنے والے لوگ ان کے علاقے کے نہیں تھے۔
دہلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ حالات کو سنبھالنے کے لیے تشدد متاثرہ علاقوں میں زیادہ فورس تعینات کر رہے ہیں حالانکہ حالات سنبھلتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
متاثرہ لڑکے کی پہچان فیضان کے طورپر کی گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق وہ احتجاج یا کسی جھڑپ کا حصہ نہیں تھا۔