Author Archives

یو این آئی،اُردو

مودی کے وارانسی دورے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مظاہرہ

مظاہرہ میں ریاست کے سابق وزیر مملکت سریندر پٹیل، سابق ایم پی راجیش مصر، رام كشن یادو، سابق ممبر اسمبلی اجے رائے، قانون ساز کونسل کے سابق رکن اروند سنگھ وغیرہ شامل ہوئے۔ وارانسی : وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 ستمبر سے دو روزہ وارانسی دورے سے […]

روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مودی حکومت ناکام:راہل گاندھی

انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں یہ حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے۔  پرنسٹن / امریکہ: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے روزگار کی سست رفتار سے متعلق یہاں مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ […]

شردیادو گروپ نے نتیش کو جے ڈی یو کے صدر کے عہدے سے ہٹایا

 بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر گجرات کے سینئر پارٹی لیڈر چھوٹو بھائی وساوا کو ایگزیکٹو صدر مقرر کیا۔ نئی دہلی:  جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی یو) کے شرد یادو گروپ نے  بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو […]

روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران پربنگلہ دیش نے دی میانمارکو وارننگ

ڈھاکہ  (رائٹر) :  بنگلہ دیش نے مسلسل اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا میانمارپر الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اکسانے والی کوئی اور حرکت کی تو اسے غیر متوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔ بنگلہ دیش کے سرکاری ذرائع نے بتایا […]

نفرت او رصف بندی کی سیاست ملک کے لئے نقصان دہ:راہل

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ نفرت اور صف بندی کی سیاست سے لاکھوں لوگ یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ اپنے ہی ملک میں اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مسٹر گاندھی نے امریکہ […]

روہنگیا پناہ گزینوں کے ملک چھوڑ کر بھاگنے کے معاملہ میں میانما ر پر دباؤمیں اضافہ

نئی دہلی :  (رائٹر) میانمار سے روهنگيا پناہ گزینوں کے ملک چھوڑ کر بھاگنے کے معاملہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے شہریوں کے تحفظ کی اپیل اور اس مسئلے پر بنگلہ دیش کے عالمی برادری سے مدد مانگنے کے ساتھ ساتھ میانمار پر بین الاقوامی دباؤ میں […]

راجناتھ سنگھ کی علیحدگی پسندوں کو بات چیت کی دعوت

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیری علیحدگی پسندوں کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے وہ اس کے لئے کھلے دل و دماغ سے تیار ہیں۔ انہوں نے جموں وکشمیر کو خصوصی […]

پردیمن کے والد سپریم کورٹ پہنچے، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

نئی دہلی : ہریانہ میں گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کے درجہ دوم کے طالب علم پرديمن ٹھاکر کی موت کا معاملہ آج سپریم کورٹ پہنچا۔ پرديمن کے والد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائے جانے […]

1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے معاملہ میں دو کو پھانسی اور دو کو عمر قید

 ممبئی :  1993 میں ممبئی میں ہوئے بم دھماکوں کے معاملہ میں خصوصی ٹاڈا عدالت نے اپنے فیصلے میں طاہر مرچنٹ اور فیروز خان کو سزائے موت سنائی ہے ۔ اس کے علاوہ عدالت نے ابو سلیم اور کریم اللہ کو دو معاملوں میں عمر قید کی سزا سنائی اور […]

سون بھدر میں شكتی پنج ایکسپریس کے سات ڈبے پٹری سے اترے، کوئی جانی نقصان نہیں

سون بھدر:  اترپردیش کے ضلع سون بھدر میں اوبرا ڈیم اور پھپھراكنڈ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان شكتی پنج ایکسپریس ٹرین کے سات ڈبے پٹری سے اتر گئے، تاہم، اس حادثے میں کسی بھی مسافر کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے کے ڈویژنل ٹریفک […]

گؤ رکشا معاملہ: سبھی ضلعوں میں نوڈل افسر مقررہو:سپریم کورٹ

عدالت عظمی نے تشددکے واقعات کے مد نظر ہر ریاست کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی مدد سے قومی شاہراہوں کو  گؤ رکشکوں سے محفوظ رکھیں ۔ نئی  دہلی :     گؤ رکشا کےنام پر ہورہے تشددسے ناراض سپریم کورٹ […]

افتتاح کے دوسرے دن ہی لکھنؤ میٹرو ہوئی خراب

لکھنؤ : اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں افتتاح کے دوسرے دن ہی میٹرو ریل خراب ہوگئی اور اسے مویا اسٹیشن کے قریب روک دیا گیا ۔ کرشنانگراسٹیشن سے چار باغ کے لئے تقریبا 8 بجے روانہ ہوئی میٹرو ریل مویا اسٹیشن کے قریب خراب ہو گئی ۔ […]

آگے ڈوکلام جیسے واقعات نہ ہونے دینے کا ہند چین کا فیصلہ

 ملاقات کے بعد، خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور استحکام پر توجہ مرکوز کر رہی تھی اور یہ بہت مثبت اور خوشگوار رہی۔ شيامین:  ڈوكلام تنازع ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی […]

روہنگیا معاملے میں فی الحال سپریم کورٹ کا کوئی عبوری حکم دینے سے انکار

تاہم، عدالت عظمی نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو ایک تفصیلی رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ نئی  دہلی:  سپریم کورٹ نے روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر آج سماعت کے بعد حکومت کو کوئی عبوری حکم جاری کرنے […]

فرخ آباد میں 30 دن میں 49 بچوں کی موت، ڈی ایم ، سی ایم او اورسی ایم ایس ہٹائے گئے

 لکھنؤ :  اترپردیش میں گورکھپور کے بعد فرخ آباد میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 30 دن میں 49 بچوں کی موت کے بعد حرکت میں آنے والی حکومت نے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم )، چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس […]

ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد کا انتقال

 ممتا بنرجی نے سلطان احمد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے سے ہمارے ساتھی سلطان احمد کا آج اچانک انتقال ہوگیا ۔ان کا اچانک انتقال ہمارے لیے ایک بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی افسوس ہے۔میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی […]

سکھ مخالف فسادات 1984 : بند کئے گئے معاملوں کی تحقیقات کرنے کے لئے کمیٹی قائم

نئی دہلی : سپریم کورٹ کے دو سابق جج جسٹس کے ایس رادھا کرشنن اور جسٹس جے ایم پنچال 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق 199 معاملات کو بند کرنے کے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے فیصلے کا جائزہ لیں گے۔ سپریم کورٹ نے آج […]

دہلی: غازی پور میں کوڑے کا پہاڑ دھنسنے سے دو لوگوں کی موت

نئی دہلی : مشرقی دہلی کے غازی پور علاقے میں کارپوریشن کے سینٹری لینڈ فیلڈ میں کوڑے کے پہاڑ کا ایک حصہ دھنسنے سے آج ایک لڑکی سمیت 2 لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد افراد دب گئے، جبکہ پانچ افراد کو محفوظ بچا لیا گیمیور وہار کے […]

باباوں کو زمینوں کی کانگریسی عطیات غلط تھیں، بی جے پی حکومت زمینیں واپس لے: کانگریس لیڈر

سابق وزیر اور مدھیہ پردیش کانگریس کے نائب صدر ڈاکٹر گووند سنگھ  اپنے بیان میں کانگریس کی حکومت میں گرمیت سنگھ کو گرانٹ میں دی گئی زمین کے فیصلے کو بھی غلط ٹھہرایا اور ریاست کی موجودہ بی جے پی حکومت سے بابا کی زمین کی واپسی کا مطالبہ […]

مودی کو انا ہزارے کا خط، کہا پھر سے تحریک چلائیں گے

خط میں مسٹر  انا ہزارےنے آگے لکھا ہے کہ ‘ نئی حکومت کو کام کے لئے کچھ وقت دیا جانا چاہئے ایسا سوچ کر میں خاموش رہا ۔کچھ وقت گزر جانے کے بعد لوک پال اور بدعنوانی پر لائے گئے قوانین پر عمل کے سلسلے میں گزشتہ تین […]

مذہبی ڈھانچہ تعمیراتی کیس: سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ فیصلے کو الٹ دیا

 نئی دہلی :  آج سپریم کورٹ نے گجرات حکومت بڑی راحت دیتے ہوئے 2002 کے فسادات کے دوران تباہ ہونے مذہبی مقامات خاص طور پر مساجدوں کی از سرنوتعمیرکے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے آج مسترد کردیا اوراس معاملے میں ریاستی حکومت کی معاوضہ تجویز کو منظوری دے […]

سادھوی عصمت دری معاملے میں رام رحیم کو 10برس قید کی سزا

سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے یہاں سوناریا جیل میں واقع خصوصی عدالت میں رام رحیم کو دس برس قیدبامشقت کی سزا سنائی۔ پچاس سالہ رام رحیم کو تعزیرات ہند (آئی پی سی)کی دفعہ 376(عصمت دری)، 506(ڈرانے دھمکانے) اور 509(خاتون کی عزت سے کھلواڑ) کے […]

بوانا ضمنی الیکشن میں آپ امیدوار رام چندر کی جیت

نئی دہلی : شمال مغربی دہلی کی بوانا اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار رام چندر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار وید پرکاش کو 24 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ آپ نے یہ سیٹ برقرار  رکھی۔ یہ سیٹ 2015 میں […]

بھاجپا بھگاؤ ‘ملک کو بچاؤ ریلی : جانئے، کس نے کیا کہا ؟

پٹنہ : مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو  بہار کی راجدھانی پٹنہ میں راشٹریہ جنتادل کی ’’بھاجپا بھگاؤ ملک کو بچاؤ‘‘کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے ہیں اور تین […]

بی جے پی نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر کھٹر کا دفاع کیا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے دفاع کی کوشش کی، جن کے خلاف ڈیرہ سچا سودا کے عقیدتمندوں کے تشدد کو کنٹرو ل کرنے میں سختی سے کارروائی نہيں کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ نامہ نگاروں […]

رام رحیم حامیوں کے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 31 تک پہنچی

نئی دہلی/پنچکولہ:  ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کے گرمیت رام رحیم کو سادھوی عصمت دری معاملے میں کل ہریانہ کے پنچکولہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کے قصوروار قرار دےئے جانے کے بعد بابا کے حامیوں کے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد […]

رام رحیم کو قصوروار ٹھہرانے کے بعد ان کے عقیدتمندوں کا تشدد

 پنچکولہ:  سادھوی عصمت دری معاملے میں گرمیت رام رحیم سنگھ کو قصوروار قرار دینے کے بعد ہریانہ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں ڈیرہ عقیدتمندوں نے جم کر تشدد کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ہوئے تشددمیں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور […]

سادھوی عصمت دری معاملے میں رام رحیم قصوروار قرار

پنچکولہ  : مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے یہاں تقریباً 15 برس پرانے سرخیوں میں رہنے والے سادھوی عصمت دری معاملے میں سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو آج قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت اس معاملے میں […]

ڈیرہ سچا سودا سربراہ پر سی بی آئی عدالت کا آج فیصلہ

  پنچکولا :   ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کے خلاف عصمت دری معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت آج فیصلہ سنائے گی۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت، پنچکولا کے جج جگدیپ سنگھ دن میں ڈھائی:  بجے رحیم پر اپنا […]

آسام : چار ہفتے کے اندر غیر ملکی قرار دیئے گئے باشندوں کی نشاندہی کرے حکومت : سپریم کورٹ

عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ جن 48لاکھ خواتین کے سر پر غیر ملکی شہریت کی تلوار لٹکی ہوئی ہے۔ ا ن میں تقریباً تین لاکھ مرد بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی شہریت کے ثبوت کے طور پر گاؤں پنچایت سرٹیفکیٹ ہی جمع کیا ہے ۔ […]

رازداری (پرائیویسی) کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں: سپریم کورٹ

چیف جسٹس جے ایس کیہئر کی صدارت والی آئینی بنچ نے آج کہا کہ رازداری کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں آتا ہے۔ اس سلسلہ میں آئینی بینچ نے ایم پی سنگھ اور کھڑگ سنگھ معاملے میں عدالت عظمی کے پہلے کے فیصلے کو بھی پلٹ دیا۔ […]

گائیں تڑپ تڑپ کر مر رہی ہیں، آخر بی جے پی خاموش کیوں ہے؟ : مایاوتی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ گائیں تڑپ تڑپ کر مر رہی ہیں اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی کے لوگ خاموش کیوں ہیں؟ […]

طلاق بدعت : نیا قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے: روی شنکرپرساد

ئی دہلی: قانون و انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے تین طلاق پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئینی اقدار کی فتح قرار دیا ہے، لیکن نیا قانون بنانے کی کسی بھی ضرورت سے انکار کیا ہے مسٹر پرساد نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ […]

طلاق بدعت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ : جانئے، کس نے کیا کہا ؟

نئی دہلی : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تین طلاق کے معاملے پر سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا یہ کہتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے کہ اس نے نہ صرف مسلم پرسنل لا کو تحفظ فراہم کیا ہے بلکہ یہ بھی واضح کردیا ہے […]

دفعہ 35 اے کے خلاف سازشوں میں پی ڈی پی بھی شامل: نیشنل کانفرنس کا الزام

سری نگر : جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ریاست کو دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے خاتمے کی سازشوں میں بی جے پی اورآر ایس ایس کے […]

بہار:صحافی راج دیو رنجن قتل معاملے میں محمد شہاب الدین کے خلاف چارج شیٹ داخل

مظفر پور :  بہار کے سرخیوں میں رہنے والے صحافی راج دیو رنجن قتل معاملے میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے آج یہاں خصوصی عدالت میں سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین سمیت سات ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کردی۔ سی بی آئی کی انچارج […]

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا، 10 ستمبر تک انتظار کیجئے

لکھنؤ :  تین طلاق کے سلسلے میں آج سپریم کورٹ کے فیصلے کا قانونی مطالعہ کرنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 10 ستمبر کو بھوپال میں مجوزہ اجلاس میں غورخوض کرے گا۔ عدالت عظمی کے فیصلے کے فوری بعد بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید […]