فکر و نظر

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

کیا رام مندر کا مدعا بی جے پی کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے؟

بی جے پی رہنما رام مندر تنازعہ کا بھرپور استعمال کر اقتدار یا آئینی عہدوں پر جا پہنچے ہیں لیکن اب مندر بنانے کے لئے ‘ اپنوں ‘ کا مسلسل دباؤ نہیں جھیل پا رہے ہیں۔ اب ان کو اچانک آئین، قانون اور عدالت کے وقار کی فکر ہو گئی ہے۔

علامتی فوٹو : وکی میڈیا  کامنس

گجرات: ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ مسلمانوں کے خلاف تفریق کا نیا ہتھیار بن گیا ہے

ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ لانے کا مقصد مجبوراً فروخت اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے وقت ہونے والی بین مذہبی خرید و فروخت کو روکنا تھا لیکن گجرات میں گزشتہ 3 دہائیوں سے اس کا استعمال مسلمانوں کو ملی جلی آبادی سے باہر نکالنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

shujaat-bukhari-facebook

ہم نے کئی بار ساتھ میں موت کو دھوکہ دیا ، مگر آخر میں وہ اکیلا چلا گیا…

شجاعت کے ساتھ میری دوستی کا سفر غالباً 1988 میں گورنمنٹ کالج سوپور سے شروع ہوا۔ جرنلزم اور سماجی سرگرمیاں تو انکی روح میں تھیں۔کالج میں ہی اسنے ایک’پیرراڈایز رائٹرز فورم ‘تشکیل دی تھی جس کی نشستیں کالج کے سبزہ زار میں چنار کے پیڑوں کے تلے ہوتی تھیں۔

نریندر مودی/ (فوٹو بشکریہ : پی آئی بی)

کیا ایمرجنسی کو دوہرانے کا خطرہ اب بھی بنا ہوا ہے؟

ایمرجنسی کوئی ناگہانی واقعہ نہیں بلکہ اقتدار کی بےانتہا مرکزیت، جابرانہ رویہ ، شخصیت پرستی اور چاپلوسی کے بڑھتے رجحان کا ہی نتیجہ تھا۔ آج پھر ویسا ہی نظارہ دکھ رہا ہے۔ سارے اہم فیصلے پارلیامانی کمیٹی تو کیا، مرکزی کابینہ کاؤنسل کی بھی عام رائے سے نہیں کئے جاتے، صرف اور صرف پی ایم او اور وزیر اعظم کی چلتی ہے۔

Photo : Reuters

کیا کیجریوال کے خلاف جاکر کانگریس نے اپنا نقصان کیا ہے؟

کانگریس کے لئے لازم ہے کہ دیگر پارٹیوں کے ساتھ معاملات میں وضع داری کا مظاہرہ کرے اور تدبر سے کام لے ورنہ کیجریوال کے ساتھ اس نے جو سلوک کیا وہ مستقبل میں کیجریوال سے زیادہ خود کانگریس کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

MediaBol

میڈیا بول : ماب لنچنگ، نوٹ بندی اور گجرات کے کو آپریٹیو بینک

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ماب لنچنگ کے واقعات اور بی جے پی صدر امت شاہ کی چیئر مین شپ والے کو آپریٹیو بینک میں نوٹ بندی کے بعد سب سے زیادہ رقم جمع ہونے پر سینئر صحافی پورنیما جوشی اور سپریم کورٹ کے وکیل سنجے ہیگڑے سے ارملیش کی بات چیت

Rahul_Modi

کیا مودی سرکار راہل کو اندرا گاندھی کی طرح اپنی اہلیت دکھانے کا موقعہ دینے جا رہی ہے؟

راہل کا اپنی سیاسی مہم میں مذہب کی آمیزش کرنا دقتیں پیدا کرنے جیسا اور نہرو کے سیکولرزم کے تصور کے خلاف ہے۔ جواہر لعل نہرو کا سیکولرزم کے متعلق پختہ اور واضح عقیدہ تھا کہ مذہب کو سیاست، معیشت، سماجی اور تہذیبی عوامل سے الگ رکھا جائے۔

دہرادون میں یوگ دیوس پر یوگ کرتے وزیراعظم /فوٹو: پی ٹی آئی

رویش کا بلاگ: سچائی کو چھپانے کے لئے یوگ کا پروپیگنڈہ…

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کہتا ہے کہ 1000 کی آبادی پر ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے لیکن ہندوستان میں 11082 کی آبادی پر ایک ڈاکٹر ہے۔ مطلب 10000 کی آبادی کے لئے کوئی ڈاکٹر نہیں ہے۔ ملک میں 5 لاکھ ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ ایمس جیسے اداروں میں پڑھانے والے ڈاکٹر اساتذہ کی 70 فیصدی کمی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپریل 2017 میں جموں  سری نگر ہائی وے پر چینانی اور ناشری کے بیچ  ملک کی سب سے بڑی سڑک سرنگ کا افتتاح کیا تھا۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

اگر نوٹ بندی کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی تو اتحاد کیوں ٹوٹا؟

وزیر اعظم درجنوں بار کشمیر جا چکے ہیں۔ وہ جب بھی گئے اسکیموں اور وکاس پر بات کرتے رہے جیسے کشمیر کا مسئلہ سڑک اور فلائی اوور کا ہے۔ کشمیر مسئلے کو انہوں نے سولر پاور پلانٹ اور ہائیڈرو پلانٹ کی سنگ بنیاد تک محدود کر دیا۔ ان کی کشمیر پالیسی کیا ہے، کوئی نہیں جانتا۔

فوٹو: فیس بک

میں بی جے پی کیوں چھوڑ رہا ہوں؟

بی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری رام مادھو کی ٹیم کا حصہ رہے شیوم شنکر سنگھ کہتے ہیں، ‘ میں 2013 سے بی جے پی کا حمایتی تھا کیونکہ نریندر مودی ملک کے لئے امید کی کرن کی طرح لگتے تھے اور مجھے ان کی وکاس کے نعرے پر اعتماد تھا۔ اب وہ نعرہ اور امید دونوں جا چکے ہیں۔ ‘

فوٹو: فیس بک

وزیر اعظم مودی کے قتل کی مبینہ سازش والا خط محض انتخابی اسٹنٹ ہے : دلت لیڈر پرکاش آمبیڈکر

بھیماکورےگاؤں تشدد میں ماؤوادی لنک، وزیر اعظم کے مبینہ قتل کی سازش اور دلتوں کی حالت پر بابا صاحب بھیم راؤ آمبیڈکر کے پوتے اور بھارتیہ رپبلکن پارٹی بہوجن مہاسنگھ کے رہنما پرکاش آمبیڈکر سے پرشانت کنوجیا کی بات چیت۔

Episode 39

ویڈیو : ایل جی آفس میں اروند کیجریوال کا دھرنا

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے دہلی کے ایل جی انل بیجل کے آفس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے دھرنا دیے جانے پر دہلی یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر راج شری چندرا اور سابق اگریکلچر سکریٹری سراج حسین سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

ایک پروگرام میں زیرتربیت آئی اے ایس افسروں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو : پی ائی بی)

کیا سول سروس میں لیٹرل انٹری کی پہل پیشہ ور وں  کی کمی کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے؟ 

زیادہ تر سینئر نوکرشاہوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی حکومت کو لیٹرل انٹری کے بارے میں اور زیادہ وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔ نئی دہلی:مرکزی نوکرشاہی کے حصے میں لیٹرل انٹری (آئی اے ایس سے الگ افسروں کی انٹری) کی اجازت دینے کی مرکزی حکومت کی پہل […]

manual-scavenging_the_hindu

’جب تک ذات پات سے جڑے مسائل حل نہیں ہوں گے تب تک سوچھ بھارت کی بات بھی کیسے ہو سکتی ہے‘

ویڈیو: میلا ڈھونے کے کام سے جڑے مزدوروں کے موجودہ حالات اور بازآبادکاری پر صفائی کرمچاری آندولن کے کوآرڈینیٹر اور میگسیسے ایوارڈ پانے والے بیزواڑا ولسن سے سرشٹی شریواستوا کی بات چیت۔

پیوش گوئل (فوٹو : پی ٹی آئی)

نئے وزیر خزانہ پیوش گوئل ’بیڈ بینک‘ کاقیام کیوں چاہتےہیں؟

انڈین ریزرو بینک کے ذریعے فروری 2018 میں جاری ایک سرکلر اس کے اور نریندر مودی حکومت کے درمیان تکرار کی وجہ بن گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تمام بڑے کارپوریٹ گروپ،جو بینکوں سے لئے گئے قرض کی دوبارہ دائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں،ان کو1اکتوبر، 2018 سے دیوالیہ کئے جانے کے پروسس میں شامل ہونا پڑے‌گا۔

Episode 38

ویڈیو : یو پی ایس سی امتحان کے بغیر جوائنٹ سکریٹری کی تقرری

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مودی حکومت کے ذریعےجوائنٹ سکریٹری لیبل کے 10 عہدوں کے لیے یو پی ایس سی کے اگزام کے بغیر درخواست مانگے جانے پر سابق آئی اے ایس افسر سندر برا اور ہارڈ نیوز پتریکا کے مدیر سنجے کپور سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت

راجستھان کی وزیراعلیٰ  وسندھرا راجے (فوٹو بشکریہ : فیس بک / @VasundharaRajeOfficial)

راجستھان : کانگریس پر زمینوں کی بندربانٹ کا الزام لگانے والی بی جے پی اب خود ایسا کیوں کر رہی ہے؟

بی جے پی حکومت سماجی تنظیموں کو زمین الاٹ کرنے کے لئے اتنی اتاولی ہے کہ سیلف گورننس اور اربن ڈیولپمنٹ منسٹر شری چند کرپلانی کہہ رہے ہیں کہ چاہے مجھے جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے، لیکن سماجی اداروں کو رعایتی شرح پر زمینیں الاٹ کی جائیں‌گی۔