خبریں

واقعہ کا ویڈیو گریب

دہلی: سابق بی ایس پی لیڈر  کے بیٹے نے ہوٹل کے باہر لہرائی بندوق، معاملہ درج

اتر پردیش میں امبیڈکر نگر کے سابق بی ایس پی رکن پارلیامان راکیش پانڈے کے بیٹے آشیش پانڈے نے ساؤتھ دہلی واقع حیات ہوٹل کی لابی میں بندوق نکال کر ایک عورت اور اس کے مرد ساتھی کو دھمکایا تھا۔

فوٹو: havanurpublicschool.com

بنگلور: کلاس میں پرنسپل کا اسٹوڈنٹس کے سامنے بے رحمی سے قتل

اگرہارا دسر ہلی کے علاقے میں ہوانر پبلک اسکول کے پرنسپل رنگا ناتھ 10 ویں کے اسٹوڈنٹس کو پڑھا رہے تھے۔ تبھی کچھ لوگوں نے کلاس میں گھس کر دھاردار ہتھیار سے ان کا قتل کر دیا۔ پولیس کو شک ہے کہ اس کے پیچھے اسکول کی عمارت سے متعلق زمینی تنازعہ ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

علامتی تصویر: پی ٹی آئی

آسام فرضی انکاؤنٹر: 5 نوجوانوں کے قتل کے معاملے میں 7 فوجیوں کو عمر قید

آسام کے تنسکیا ضلع میں 1994 میں یہ انکاؤنٹر ہوا تھا۔ آرمی کورٹ کے ذریعے سزا پانے والوں میں ایک سابق میجر جنرل ، 2 کرنل اور 4 دوسرے فوجی شامل ہیں۔ نئی دہلی: سابق میجر جنرل اے کے لال سمیت فوجیوں کو آرمی کورٹ نے 24 سال […]

HungerDWUrdu

دنیا بھر میں 82 کروڑ انسان بھوک اور غذائیت کی کمی کے شکار

بھوک کے تازہ ترین عالمی انڈکس کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں بیاسی کروڑ سے زائد انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں یہ تعداد بین الاقوامی سطح پر مسلح تنازعات اور جنگوں کی وجہ سے اور بڑھی ہے۔

رافیل طیارہ(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

فرنچ ویب سائٹ کا دعویٰ، رافیل ڈیل کے لئے حکومت ہند کی شرط تھی کہ ریلائنس کو منتخب کرنا ہوگا

فرانس کی انویسٹی گیٹیو ویب سائٹ’میڈیاپارٹ‘نے ڈاسسو ایویشن کے دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ رافیل کی ڈیل حاصل کرنے کے لئے ڈاسسو کا انل امبانی کی ریلائنس ڈیفنس سے پارٹنرشپ کرنا ‘لازمی’تھا۔ اس رپورٹ کے بعد ڈاسسو نے صفائی دی ہے کہ اس نے بنا کسی دباؤ کے ریلائنس کو منتخب کیا تھا۔

(فوٹو : رائٹرس)

ایس بی آئی میں پہلی ششما ہی کے دوران 5555 کروڑ روپے کا بینکنگ فراڈ: آر ٹی آئی

ایس بی آئی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینک میں کل 723.06 کروڑ روپے کے بینکنگ فراڈ کے 669 معاملے اور دوسری سہ ماہی میں کل 4832.42 کروڑ روپے کے بینکنگ فراڈ کے 660 معاملے سامنے آئے ہیں۔